لند ن /کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,02،دسمبر,2022)—پاکستان میں کینسر کی معروف نوجوان اسپیشلسٹ ڈاکٹر عاطقہ ارجمند کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر انتقال کر گئیں۔ان کی عمر 33 برس تھی وہ کچھ عرصہ سے برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں جہاں وہ ویلز کے شہر کارڈف میں کینسر کے مریضوں کے علاج معالجہ کرتے ہوئے خود بھی اسی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں۔یہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر ارسلہ ارجمند کی چھوئی ہمشیرہ تھیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے مقامی صدر محمد توقیر اعوان،ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان،ڈاکٹر میاں آصف مجتبی، ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،ڈاکٹر عابدہ پروین،ڈاکٹر توقیر مقصود، ڈاکٹر راجہ رب نواز،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے ان کی وفات پر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
London/ Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 02, December 2022) – Dr. Atiqa Arjamand, a well-known young cancer specialist in Pakistan, died after suffering from cancer. She was 33 years old. She had moved to the United Kingdom from where she was treating cancer patients in Cardiff, Wales and died of the same disease herself. The local president of Al Khidmat Foundation, Muhammad Tauqeer Awan, Dr. Sohail Ijaz Awan, Dr. Mian Asif Mujtabi, Dr. Saleem Shahzad Gondal, Dr. Abida Parveen, Dr. Tauqeer Maqsood, Dr. Raja Rab Nawaz, Ikram ul Haq Qureshi and others condoled his death. Expressed condolences.