DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Punjab CM Ch Parvez Elahi issued a grant of fifty Lakh Rps for the treatment of the sick young man on request of Col M Shabbir Awan

کرنل محمد شبیر اعوان کی درخواست پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے علیل نوجوان کے علاج کے لیئے پچاس لاکھ چالیس ہزار کی گرانٹ جاری کر دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،نومبر,2022)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کی درخواست پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے علیل نوجوان کے علاج کے لیئے پچاس لاکھ چالیس ہزار کی گرانٹ جاری کر دی۔ گاؤں کڑاہی کی ایک خاتون نے اپنے بیٹے محمد مہدی حسن کی ایم پی ایس ون کے علاج کے لیئے امداد کی درخواست کی تھی،جس کے بعد کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے بھی درخواست کے مندرجات کی تصدیق کی جس کے بعد چلڈرن ہسپتال لاہور میں خصوصی میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس نے نوجوان کے علاج کی سفارش کی گئی جس کے نتیجے میں وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی نے چلڈرن ہسپتال لاہور کو پچاس لاکھ چالیس ہزار روپے کا چیک برائے علاج جاری کردیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 24, November 2022)- On the request of PTI leader and former member of Punjab Assembly Col Muhammad Shabbir Awan, Punjab Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi has allocated 540,000 for the treatment of the sick young man. A woman from the village of Karahi requested assistance for the treatment of her son Muhammad Mehdi Hasan, after which Commissioner Rawalpindi Saqib Manan also confirmed the contents of the request, after which special medical treatment was done at the Children’s Hospital Lahore. A board meeting was held which recommended the treatment of the young man, as a result of which Chief Minister Chaudhry Pervez Elahi issued a check of Fifty Lakh and forty thousand rupees to the Children’s Hospital Lahore for the treatment.

 اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ملک محمد اعجاز نے چند ہفتوں کے اندر اندر کلرسیداں کی مین سڑک کو مافیاز سے آزاد کروا کے اسے اپنی اصلی شکل میں بحال کردیا

Assistant Commissioner Kallar Syedan Malik Muhammad Ijaz cleared the main road of Kallar Syedan from mafias and restored it to its original shape within a few weeks

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،نومبر,2022)—کلرسیداں کے اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک کلرسیداں کی تاریخ کے پہلے انتظامی افسر قرار پائے ہیں جنہوں نے پون صدی کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کمر کس لی روزانہ صبح آٹھ بجے اسلام آباد سے کلرسیداں پہنچ آتے ہیں دفتری امور نمٹانے کے ساتھ ساتھ نہ صرف کلرسیداں کے بازاروں بلکہ ارد گرد کے دیہات و قصبات اور یوسیز میں بھی روزانہ کی بنیاد پر جا پہنچتے ہیں تمام سرکاری اداروں کا قبلہ درست کرنے کی ٹھان رکھی ہے نہ خود آرام اور سکون سے دفتر میں بیٹھتے ہیں نہ کسی دوسرے کو ٹکنے دیتے ہیں۔کلرسیداں جہاں ہردور میں ناجائز تجاوزات سرکاری سیاسی سرپرستی میں فروغ پاتے رہے دوردراز کے اضلاع اور دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے ریڑھی بانوں کی مکمل سرپرستی اور حوصلہ افزائی کرکے سڑکوں کو پکڈنڈیوں میں بدل ڈالا گیا اور پورا شہر مافیاز کے سپرد کردیا گیا شرفا صورتحال سے الگ ہوکر گھروں میں بیٹھ گئے کیونکہ تمام سرکاری ادارے صورتحال کو بہتر بنانے کی بجائے مافیاز کے سب سے بڑے پشت بان تھے مگر اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں ملک محمد اعجاز نے چند ہفتوں کے اندر اندر کلرسیداں کی مین سڑک کو مافیاز سے آزاد کروا کے اسے اپنی اصلی شکل میں بحال کردیا اور اس کام کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر صبح آٹھ بجے سے شب کے نوبجے تک کلرسیداں کے بازاروں میں موجود رہتے ہیں۔ انہوں سہولت بازار کے نرخوں پر بھی توجہ دی ہے گوجرخان روڈ،چوآروڈ،پنڈی روڈ اور اس کے فٹ پاتھ مافیاز سے آزاد کروا دیئے ہیں شہریوں نے اس سے اس عمل کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے مرید چوک میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور چوآروڈ کر قائم سہولت بازار کو کسی دوسری کشادہ جگہ منتقل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چوآروڈ پر قائم سہولت بازار آمدورفت میں ایک بڑی رکاوٹ ہے اسے فوری دوسری جگہ منتقل کرکے میرٹ پر لوگوں کو جگہ دی جائے اور مقامی لوگوں کے اولیت دی جائے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعنیات ڈیلی ویجز سینیٹری ورکر ایک شادی شدہ عورت کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بناتارھا

A sanitary worker at THQ Hospital Kallar Syedan allegedly raped a married woman by pretending to marry her

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،نومبر,2022)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعنیات ڈیلی ویجز سینیٹری ورکر ایک بیمار والدہ کو علاج کے لیئے ہسپتال لانیوالی شادی شدہ عورت کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بناتارھابلکہ زیادتی کی ویڈیو بھی بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا،ڈی ایس پی کی مداخلت پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کر گرفتار کرلیا۔مسمات (ع)سکنہ مظفرآباد آزادکشمیر نے پولیس کو بتایا کہ وہ آج کل بٹ کالونی کلرسیداں میں مقیم ہے وہ والدہ کو علاج کے لیئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے گئی جہاں ہسپتال کے ملازم عدیل نامی شخص نے میرے ساتھ تعلقات استوار کر لئے اور گھر میں آنا جانا شروع کر دیا میں نے اسے بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں مگر میں نے شوہر کے خلاف خلع کا دعوی دائر کر رکھا تھا مگر اب ہم میں صلح ہو گئی ہے مگر عدیل نے مجھے سبز باغ دکھا کر شادی کا جھانسہ دیا اورمجھے بلا کر متعدد با زبردستی زیادتی کا ارتکاب کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی اور پھر اس نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کردیا کہ وہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کردے گا اس کے عوض اس نے متعدد بار مجھ سے رقم بھی وصول کی بعد ازاں مجھے معلوم ہوا کہ یہ تو پہلے سے ہی شادی شدہ ہے میں نے اس سے اس بات کا تزکرہ کیا توعدیل نے طارق اور دو نامعلوم افراد کے ہمراہ مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور علاقہ چھوڑ کرآزادکشمیر چلے جانے کو کہا۔کلرسیداں تھانے میں ایس ایچ او کے پاس ایک ہفتہ تک چکر لگاتی رہی مگر ایس ایچ او مقدمہ درج کرنے کی بجائے راضی نامے کے لیئے دباؤ ڈالتا رہاجس کے بعد میں ایس ڈی پی او کہوٹہ کلر سرکل ملک رفاقت کے سامنے پیش ہو گئی جنہوں نے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔جس کے بعد کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عدیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف ایم سی/تحصیل کلر سیداں، ایم سی/تحصیل یوتھ ونگ، سٹی اور وارڈز کے علاوہ ٹریڈرز ونگ کی ریلی بروز ہفتہ دن 11 بجے مرید چوک کلر سیداں سے روانہ ہوگی

The rally of Pakistan Tehreek-e-Insaf rally will leave from Mureed Chowk at 11 am on Saturday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،نومبر,2022)—پاکستان تحریک انصاف ایم سی/تحصیل کلر سیداں، ایم سی/تحصیل یوتھ ونگ، سٹی اور وارڈز کے علاوہ ٹریڈرز ونگ کی ریلی بروز ہفتہ دن 11 بجے مرید چوک کلر سیداں سے روانہ ہوگی جس کی قیادت صداقت علی عباسی کریں گے۔ دیگر قائدین میں ضلعی نائب صدر راجہ ساجد جاوید، ایم سی کلر سیداں کے صدر راجہ عاصم ریاض،جنرل سیکرٹری سمیر منھاس،راشد کیانی، راجہ یاسر منصور، چوہدری حنیف،سلیم طارق اختر،عاقب علی،نزاکت شیخ کریں گے۔راجہ اظہر اقبال،راجہ عبدالحمید، شیخ فیاض، عاصم مختارمغل بھی ہمراہ ہوں گے۔ریلی کا نظم ونسق احسن عباس علوی،مرزا فرخ، مرزا فیصل، محمد وقاص، اقبال صدیقی اور آصف حسین،کامران حشر، طاہر سلیم بٹ اور رخسار احمد راجہ سنبھالیں گے۔سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے تمام پارٹی رہنماؤں کو مختلف ذمہ داریاں دیتے ہوئے انہیں ہدایت کہ کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی املاک کا نقصان نہ ہو اور ریلی میں شریک کوئی بھی کارکن غیر اخلاقی یا غیر قانونی حرکت نہ کرے، تمام کارکنان نظم و نسق قائم رکھیں گے اور عام شہریوں کو آنے جانے کی سہولت کو بھی یقینی بنائیں۔

چوہدری فیصل حفیظ کو مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کا صدر نامزد کردیا گیا

Chaudhry Faisal Hafeez has been nominated as the president of PML-N Kisan Wing District Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،نومبر,2022)—معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری فیصل حفیظ کو مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کا صدر نامزد کردیا گیا ان کا تعلق کلرسیداں کی نواحی یوسی بھلاکھر سے ہے کہ مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر بزرگ لیگی رہنما چوہدری عبد الغفار کے قریبی عزیز ہیں مقامی حلقوں نے ان کی حالیہ نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کو مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button