گوجرخان: (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 22,نومبر 2022) —یونین کونسل چنگا بنگیال ڈھوک دندی کے رھائشی عرصہ دراز سے رستے سے محروم ہیں۔ڈھوک باغ اور ڈھوک بھاگسانہ کے بالکل سامنے واقع ڈھوک دندی کے رستے میں نالہ کانسی بہتا ہے جس میں سے گزرنے کے لئے کوئی پل یا فرشی پلی نہیں ہے جہاں سے یہ نالہ پار کیا جاۓ اور اس ڈھوک دندی کے مکین اس نالہ کے پانی میں سے گزر کر آر پار ہوتے ہیں جو کہ بہت تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ اس نالے میں پانی ہر موسم میں موجود ہوتا ہے جبکہ اس ڈھوک کے مکینوں کو دیگر آبادیوں میں آنے جانے کے لیۓ کوئی اور متبادل رستہ بھی نہیں ہے۔ یہ لوگ نالہ میں سے گزرنے کے لئے بڑے پتھر یا ریت بوریوں میں بھر کر وہاں رکھتے ہیں اور گزرتے ہیں۔یہاں کے رہائشیوں نے کہا کہ اس چدید دور میں بھی ہم روڈ جیسی سہولت سے محروم ہیں اگر اس نالہ پر فرشی پلی یا چھوٹا پل بنا دیا جاۓ تو ہمیں سکون نصیب ہو۔
Gujar Khan: (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, 22, November 2022) — Residents of Union Council Changa Bangyal Dhok Dandi have been deprived of roads for a long time. The Nalla Kansi used to flow in Dhok Dandi road just opposite Dhok Bagh and Dhok Bhagasana. There is no bridge or footbridge to cross this canal and the residents of this dhok dandi have to cross through the water. Water is available in this canal in all seasons while the residents of this dhok have no alternative route to reach other communities. These villagers put big stones or sand in sacks to pass through the canal and pass. The residents here said that even in this era we are deprived of the facility like roads.