DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Northampton, UK: Azad Kashmir Tourism officials visiting UK visited Fatima Trust Headquarters

برطانیہ آئے ہوئے آزاد کشمیر ٹُوراِزم کے افسران کا فاطمہ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ

نارتھ ہمپٹن۔یوکے/آزاد کشمیر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,19،نومبر,2022)—برطانیہ آئے ہوئے آزاد کشمیر ٹُوراِزم کے افسران کا فاطمہ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ۔ دورہئ برطانیہ پر آئے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت و آثار قدیمہ کے افسران نے 13 نومبر 2022 ء بروز سموار کو مشہور و معروف چیریٹی فلاحی ادارے فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ انہیں اس دورہ کی دعوت آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری اور سیاحت کو یوکے یورپ میں فروغ دینے والے معروف اور ہردلعزیز کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت چیئرمین فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) جناب عبدالحلیم جنجوعہ نے دی تھی۔ آزاد جموں اینڈ کشمیر ٹُوراِزم اینڈ آرکیالوجی کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ تہذیبُ النساء صاحبہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جناب ملک فیاض خان و دیگر کا برطانیہ کے ایک بڑے شہر نارتھ ہمپٹن میں فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کے ہیڈ کوارٹر میں استقبال کیا گیا۔ انہیں وہاں قائم مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔چیئرمین عبدالحلیم جنجوعہ نے اپنے سپاسنامہ میں انہیں خوش آمدید کہا جبکہ آزاد کشمیر میں ٹُور اِزم اور انویسٹمِنٹ کو پروموٹ کرنے میں ادارہ کی کوششوں اور کاؤشوں کو سراہتے ہیں۔ جبکہ بھرپور مدد اور تعاون کریں گے۔ برطانیہ میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ کے زیر اہتمام ہونے والی تین روزہ نمائش 7 سے 9 نومبر 2022 ء (پیر، منگل اور بدھ) تک لندن میں جاری رہی۔ جس میں ٹُورازم اور ٹریول کی معلومات اور آگاہی کیلئے دنیا بھر کے ملکوں نے اپنے اپنے اسٹالز لگا رکھے تھے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان ٹُورازم اینڈ کلچر کو فروغ دینے کیلئے پاکستان ٹُوراِزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ادارہ برائے فروغ سیاحت پاکستان) نے پاکستان کا اسٹال لگایا تھا۔ جہاں پر صوبہ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخوا خیبر، صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ڈیسک قائم تھے۔ اور وہ اپنے اپنے علاقوں کی سیاحت سے متعلق لٹریچر تقسیم کر رہے تھے۔ جبکہ اپنی اپنی ثفاقت سے بھی شائقین کو روشناس کروا رہے تھے۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر جناب عون چوہدری جبکہ آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت، انسانی حقوق اور قانون جناب سردار فہیم اختر ربانی بھی وطن عزیز سے نمائش میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمیشنر جناب معظم علی خان، برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن جناب لارڈ قربان حسین چوہدری اور چیئرمین فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن یوکے جناب عبدالحلیم جنجوعہ و دیگر کمیونٹی ممبران نے بھی وہاں کا دورہ کیا تھا۔ فاطمہ ٹرسٹ کے ہیڈ کوارٹر نارتھ ہمپٹن میں آزاد جموں و کشمیر ٹورازم اینڈ آرکیالوجی (آثار قدیمہ) کے وفد نے بھی اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی جبکہ اس اجلاس کے دوران ملاقات کو سراہا اور گفتگو پر اطعمنان کا اظہار کیا۔فاطمہ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹر میں معزز مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔ فاطمہ ٹرسٹ کے ہیڈ کوارٹر تشریف لانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن کے وفد نے لندن میں کشمیر سے متعلق نمائش دیکھی۔ برطانیہ کے مشہور و معروف فلاحی، رفاہی اور سماجی ادارے فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن یوکے کے ایک وفد نےء کو لندن میں منعقدہ کشمیری نمائش دیکھی۔

لارڈ قربان حسین نے آزاد کشمیر کے سیاحتی سٹال کا دورہ کیا

Northampton, UK / Azad Kashmir (Pothwar.com,, 19, November 2022)- The officials of the Department of Tourism and Archeology of Azad Jammu and Kashmir, who are on a visit to the UK, visited the headquarters of the well-known charity Fatima Trust in North Hampton (UK). He was invited for this visit by Mr. Abdul Halim Janjua, Chairman Fatima Trust North Hampton (UK), a well-known and respected businessman, and socio-political personality promoting investment and tourism in Azad Kashmir in UK Europe. The Director General of Azad Jammu and Kashmir Tourism and Archeology Ms. Tehbih-e-Nisa Sahiba and Deputy Director Mr. Malik Fayyaz Khan and others were welcomed at the headquarters of Fatima Trust Northampton (UK) in Northampton.

Show More

Related Articles

Back to top button