DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Consultative meeting at Central Public Secretariat PTI Tehsil Kahuta Kotli Link Road regarding the preparation of real freedom march.

حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کوٹلی لنک روڈ میں مشاورتی اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4نومبر2022)
حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کوٹلی لنک روڈ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مستعفیٰ ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ الطاف حسین،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار رضا اور جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ عبدالمنان سمیت یونین کونسلز کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی اجلاس سے صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضٰی نے تمام عہدیداران کو مختلف تیاریوں جس میں مظاہرین کو ٹرانسپورٹ مہیا کرناکھانے پینے کی اشیاء پہنچانا اور راولپنڈی اسلام آباد میں مظاہرین کی رہائش کے حوالے سے آگاہ کیا گیااجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا کہ حقیقی آزادی مارچ میں تمام شرکاء عمران خان کا ساتھ دیں گے کیونکہ عمران خان اس ملک کی بقا اور ہماری نسلوں کی خاطر اپنی جان لڑا رہے ہیں۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 4 November 2022)
A consultation meeting was held at Central Public Secretariat PTI Tehsil Kahuta Kotli Link Road regarding preparations for the real freedom march in which resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, President PTI Tehsil Kahuta Raja Waheed Ahmed Khan, President PTI Kahuta Raja Altaf Hussain, General Secretary PTI Tehsil Kahuta Sardar Raza and General Secretary PTI Kahuta Raja Abdul Manan along with the officials of Union Councils participated in the meeting and discussed the preparations for the long march. From the meeting, Sadaqat Ali Abbasi and Raja Tariq Mahmood Murtaza informed all the officials about the various preparations, including providing transport to the protesters, delivering food and drinks, and accommodation for the protesters in Rawalpindi, Islamabad. All the participants will support Imran Khan because Imran Khan is fighting for his life for the survival of this country and our generations.

کہوٹہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ نوسر باز گروپ بھی میدان میں آگیا

Along with the incidents of theft and dacoity in Kahota city, woman in burka group also came into the field

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4نومبر2022)
کہوٹہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ نوسر باز گروپ بھی میدان میں آگیا،دد برقعہ پوش خواتین نے نشہ آور دوائی کھلا کر 40ہزار روپے لوٹ کر فرارکہوٹہ گرڈ اسٹیشن کی رہائشی (آ۔ بی بی) نامی عورت جوجی پی او سے رقم نکواکر آ رہی تھی اس کو دوائی کے بہانے نشہ آور پوڈر کھلا کر چالیس ہزار روپے لے کر رفو چکر ہو گئی اطلاع ملنے پر متاثرہ عورت کو کہوٹہ کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جس کے بعد انہوں نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ریفر کیا وہاں بھی ہوش نہ آنے پر اس کو ہولی فیملی ریفر کر دیا گیا جہاں اس کی حالت غیر ہے لواحقین نے پولیس تھانہ کہوٹہ کو در خواست دے دی ہے (آ۔ بی بی)کے بھانجے سردار دانش نے کہا کہ دس بجے کے قریب میری ممانی ڈاکخانہ میں پیسے لینے گئی اور باہر نکلتے ہی دد برقعہ پوش خواتین نے ان کوایک پڑی نکال کر دی اور کہا کہ یہ پٹھوں کے درد کی دوری کی دوائی ہے جس کو کھاتے ہی میری ممانی بے ہوش ہو گئی جس کو فوری ہسپتال لیا گیا شہر یوں اور عوام علاقہ نے آئے روز بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی کی وارداتوں، پیشہ ور بھکاریوں اور نوسر بازوں کے خلاف کاروائی نہ کر نے پر سخت احتجا ج کیا ابرار حسین عباسی اور دیگرنے کہا کہ پولیس کی ملی بھگت سے کہوٹہ میں شہر میں باہرسے آ کر لوگوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ پیشہ ور خواتین،نوسر باز مر د خواتین کے علاوہ کہوٹہ شہر میں جعلی عاملوں تعویز گھنڈا کر نے والوں نے ہر گلی محلے میں آستانے کھول رکھے ہیں سادہ لوح خواتین کو مختلف حیلوں، بہانوں سے لوٹا جا رہا ہے اور ان کی عزتیں بھی محفوظ نہیں ہے ہر آستانے پرتین سے چار مستنڈے بھی رکھے ہوئے ہیں جبکہ زیادہ تر جعلی پیروں سے عمرئے پر لے جانے کا کاروبار بھی شرو ع کر دیا ہے جو عام خرچے سے 50سے70ہزار روپے زیادہ لے رہے ہیں یہ تمام کام پولیس تھانہ کہوٹہ اور تحصیل انتطامیہ کی ملی بھگت سے یہ کام ہو رہے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button