DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Two brothers on their way to work on a motorcycle were killed by a speeding passenger car.

جھمٹ مغلاں;موٹرسائیکل پر کام پر جاتے دو حقیقی بھائی تیز رفتار مسافر گاڑی کی ٹکر سے جاب بحق ہو گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2022)—موٹرسائیکل پر کام پر جاتے دو حقیقی بھائی تیز رفتار مسافر گاڑی کی ٹکر سے جاب بحق ہو گئے گاؤں جھمٹ کلاں میں سپرد خاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جھمٹ مغلاں کے رہائشی مہتاب اور سکندر موٹر سائیکل پر ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ ساگری موڑ کے نزدیک راولپنڈی کی جانب سے تیز رفتار ٹیوٹا ہائی ایس کی ٹکر لگنے سے ایک بھائی مہتاب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرے بھائی سکندر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, November 2022)-Two real brothers on their way to work on a motorcycle were killed by a high-speed passenger vehicle. Mehtab and Sikandar were going to duty on a motorcycle when a high-speed Toyota High S from Rawalpindi collided near GT Road Sagari Mor. One brother Mehtab died on the spot while Sikandar was seriously injured. He was taken to the hospital where he succumbed to his injuries. Namaz e janaza was held in the village Jhamat Mughlan.

میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے ٹھیکیدار کی بورڈ ٹیکس کے نام پر لوٹ مار

Looting in the name of board tax of the contractor of Municipal Committee

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2022)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے ٹھیکیدار کی بورڈ ٹیکس کے نام پر لوٹ مار،انجمن تاجراں بھی تماشائی بنی ہوئی ہے ٹھیکیدار من مانیوں میں مصروف ہے اس کی پشت پر کون لوگ ہیں انہیں بینقاب کرنا ضروری ہوگیا،ٹھیکیدار کے کارندوں نے اس سالانہ ٹیکس میں یک مشت کئی ہزار گنا اضافہ کردیا جن دوکانداروں سے گزشتہ برس بورڈ ٹیکس کے نام پر پانچ سو روپے وصول کیئے گئے تھے انہی کو اس بار پانچ ہزار کے نوٹس دے دیئے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر دوکانداروں کے ہوش اڑ گئے ادہر انجمن تاجراں مرید چوک کے صدر راجہ ظفر محمود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کسی عام دوکانداد کو پانچ ہزار کا نوٹس دینالاقانونیت کی انتہا ہے اس کے مرتکب اہلکار کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیئے ہماری چیف آفیسر سے ملاقات میں یہ طے ہو چکا ہے کہ فی دوکان بورڈ ٹیکس صرف ایک ہزار روپے لیا جائے گا اس سے زائد کا نوٹس دینا اور وصول کرنا دونوں غلط ہیں۔

کلرسیداں کے کاشتکاروں کو وفاقی یا پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی سہولت میسر نہیں ہوتی

Farmers of Kallar Syedan do not get any facility from the federal or Punjab government

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2022)—کلرسیداں کے کاشتکاروں نے حکومت کی جانب سے مراعات کو بے وقت کی راگنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ بیجائی کر رہے تھے تو انہیں بیج مہنگے داموں خریدنا پڑا پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بیج تحصیل کلرسیداں میں کہیں بھی دستیاب نہیں ہوتا حالانکہ کلرسیداں تحصیل گزشتہ دس برسوں گندم کے پیداواری مقابلوں میں ضلع بھر میں اول آ رہی ہے اس کے باوجود کلرسیداں کے کاشتکاروں کو وفاقی یا پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی سہولت میسر نہیں ہوتی محکمہ زراعت مشاورت کے سوا کچھ اور کر بھی نہیں سکتا اور حکومتی اعلانات اور مراعات کلرسیداں کے کاشتکاروں تک پہنچ ہی نہیں پاتی ہیں۔

حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو انتخابات کا اعلان کیوں نہیں کرتی

If the government believes in democracy, why does it not announce elections?

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2022)— پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے زبردست بڑھکیں لگائیں مگر ناکام وزیر داخلہ ثابت ہوئے ہیں۔اگر حکومت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے تو انتخابات کا اعلان کیوں نہیں کرتی۔ہمیں پتہ ہے کہ اگر الیکشن کروادہئے گئے تو ساری پی ڈی ایم ختم ہو جائے گی۔حکومت بہت زیادہ خوف زدہ ہے،کسی اور سے نہیں اپنی قوم سے خوف زدہ ہے۔انہوں نے کلر سیداں میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف عوام میں کھڑے ہو کر دیکھائیں یہ ایک منٹ بھی عوام کا سامنا نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کو یہ فکر کھائے جا رہی ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بعد وہ کدھر جائیں گے جبکہ میاں نواز شریف کے پلیٹی لیٹس گرتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اسٹیبلشمنٹ سے ریلیف جبکہ ہمارے لئے تکلیف چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام اور ناپاک کوشش کر رہا ہے مگر رسوا ہو کر گھر جائے گا۔انہوں نے دعوی کیا کہ 10نومبر کو بھر پور حکمت عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم ہے نہ گیس اور نہ ایل پی جی،تیس فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے،ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان کام نہیں۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ پھلینہ روڈمیں چوری کی واردات

An incident of theft in Phalina Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2022)— کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم چوری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ملک آصف شہزاد نے پولیس کو بیان دیا کہ میں اٹک کا رہائشی ہوں اور بسلسہ وکالت پھلینہ روڈ کلر سیداں پر رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ روز بوقت مغرب میں اپنی فیملی کے ہمراہ آبائی گاؤں اٹک چلا گیا اور جب کلر سیداں واپس آیا تو دیکھا میرے گھر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور تالا موجود نہ تھا، تمام کمروں میں سامان بکھرا پڑا تھا جبکہ الماری کا بھی دروازہ کھلا ہوا تھا اور سامان پکھڑا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ گھر میں موجود ایک لاکھ روپے کی رقم، طلائی زیورات جس میں ہار سیٹ اور چھوٹے بچے کی انگوٹھی تھی غائب پائی گئی۔

پڑوسیوں کے گھر میں بطخ داخل ہونے پر جھگڑا

An argument over a duck entering the neighbor’s house leads to women being beaten up

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2022)—پڑوسیوں کے گھر میں بطخ داخل ہونے پر جھگڑا،تین خواتین سمیت آٹھ افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر خاتون خانہ کو زخمی کر دیا۔سائرہ مظہر زوجہ فیصل شفیق نے بیان دیا کہ میں گھریلو خاتون ہوں اور میر ا میاں محنت مزدوری کرتا ہے۔ہم نے گھر میں ایک عدد بطخ پال رکھی ہے جو گزشتہ روز پڑوسیوں کے گھر میں چلی گئی جس پر خواتین نے گالم گلوچ شروع کر دی اور معاملہ رفع دفع ہو گیا۔شام کے وقت جمیل اس کی بیوی مسماۃ (س)،فیضان،جلیل الرحمان،مسماۃ (ز)،عبداللہ،شیر اور مسماۃ (ع) ہمارے گھر میں آ گئے اور ہنگامہ کھڑا کر دیا اور گالم گلوچ کے بعد لاتوں مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر مجھے مضروب کر دیا۔اس دوران جمیل کے بیٹے نے لکڑی کا وار کیاجو میرے سر پر لگااور میں زخمی ہو کر نیچے گر گئی۔ملزمان نے اس دوران میرے گھر کی توڑ پھوڑ بھی کی۔

منشیات فروش کامران عرف کامی کے قبضے سے 2200گرام چرس برآمد

2200 grams of hashish was recovered from the possession of drug dealer Kamran alias Kami

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2022)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کامران عرف کامی کے قبضے سے 2200گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق منشیات فروش اپنے مخصوص گاہکوں میں چرس فروخت کرنے جا رہا تھا کہ قابو کر لیا گیا۔

تمام پٹواریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے پٹوار سرکل میں بیٹھ کر مقامی افراد کے ریونیو سے متعلقہ مسائل حل کریں

All the patwaris have been instructed to sit in their respective patwar circles and resolve the revenue related issues of local people

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے کلر سیداں کے تمام پٹواریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے پٹوار سرکل میں بیٹھ کر مقامی افراد کے ریونیو سے متعلقہ مسائل حل کریں،غیر حاضری کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے گزشتہ روز منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل سننے کے بعد پٹواریوں کیساتھ منعقدہ میٹنگ میں تمام پٹواریوں پر واضح کیا کہ وہ ہفتہ کے تمام دن اپنے اپنے پٹوار سرکل میں حاضر رہ کر زمینوں کے انتقالات اور چار سالہ مینول ریکارڈ مکمل کریں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کوارڈینیٹنگ گروپ کے ذریعے تمام چیزیں شیئر کی جائیں، روزنامچے بھی اب چیک ہونگے۔پٹواریوں نے اس موقع پر بتایا کہ کلر سیداں میں 23پٹوار سرکلز میں صرف پانچ پٹوار سرکلز ایسے ہیں جہاں پرنٹرز،لیپ ٹاپ اور ڈیوائس وغیرہ کی سہولت فراہم ہے جبکہ دیگر پٹوار سرکلز میں صرف لیپ ٹاپ ہی فراہم کئے جا سکے ہیں۔نائب تحصیلدار منصور احمد مرزا،نائب تحصیلدار چوہدری نذر عباس،نائب صدر انجمن پٹواریاں آل پاکستان راجہ شاہد محمود سمیت دیگر پٹواری بھی موجود تھے۔دریں اثناء اے سی نے کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوری میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بھی کیا اور تجاوزات کی زد میں آنے والا سامان قبضہ میں لے لیا اور تعمیر ہونے والے تمام ٹھیوں کو اکھڑوا دیا۔

کلر سیداں کے 8قصابوں کو مجموعی طور پر 54000ہزار روپے جرمانہ عائد

A fine of 54000 thousand rupees was imposed on 8 butchers of Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،نومبر,2022)—پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے کلر سیداں کے 8قصابوں کو مجموعی طور پر 54000ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی آفیسر سیدہ انیقہ حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلر سیداں میں کاروباری و میڈیکل لائسنز کی تجدید نہ کروانے پر سات قصابوں کو 8،8ہزار جبکہ ایک قصاب کو چھ ہزار روپے جرمانے کی رسید تھما دی۔ادھر قصابوں نے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بھاری جرمانوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button