Kallar Syedan; President of the Bar Association and General Secretary held a detailed meeting with AC Kallar Syedan Muhammad Ijaz regarding Revenue Courts and other issues
بار ایسوسی ایشن کلرسیداں کے صدر اطہر احمد خالد کھوکھر اور جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی نے ریونیو کورٹس اور دیگر امور کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز سے تفصیلی ملاقات
کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،02 ,نومبر 2022) —بار ایسوسی ایشن کلرسیداں کے صدر اطہر احمد خالد کھوکھر اور جنرل سیکرٹری نعمان ظفر بھٹی نے ریونیو کورٹس اور دیگر امور کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں کلرسیداں تعیناتی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز نے بار کے نمائندوں کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور متعلقہ حکام کو اس بابت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں میں بہتری اور اصلاحات میری ترجیحات میں شامل ہے محدود وسائل کے باوجود معاملات میں بہتری لائی جا سکتی۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 02, November 2022) – President of Bar Association Kallar Syedan Athar Ahmad Khalid Khokhar and General Secretary Nauman Zafar Bhatti held a detailed briefing with Assistant Commissioner Kallar Syedan Muhammad Ijaz regarding Revenue Courts and other issues and expressed good wishes for his appointment. Assistant Commissioner Kallar Syedan Muhammad Ijaz assured the representatives of the bar of his full cooperation and while issuing instructions to the concerned authorities, he said that improvement and reforms in all sectors are among my priorities, and despite limited resources, things can be improved.
ائیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کا اعلان
Announcement of the names of the Board of Directors of IESCO
کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،02 ,نومبر 2022) —وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ائیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ ائیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ہوں گے دیگر ارکان میں چوہدری خالد منیر،مجاہدپرویز چٹھہ،ناصر محمود شیخ،راجہ طالب مہندی،فہد ملک،میجر (ر)طاہر اقبال،ملک غلام مصطفے کندوال،نعیم اقبال اور عدنان بیگ شامل ہیں ان کی مدت تین برس مقرر کی گئی ہے۔
لانگ مارچ میں ہماراکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں,غلام مرتضی ستی
We have no personal agenda in Long March, Ghulam Murtaza Satti
کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،02 ,نومبر 2022) —پی ٹی آئی کیرہنماوسابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں ہماراکوئی ذاتی ایجنڈا نہیں گروی سیاست کا خاتمہ کرنے اور اپنی نوجوان نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا وگرنہ آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیکلر سیداں کے گاؤں موہڑہ وینس کنوھا میں پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ اظہر اقبال کی رہائش گاہ پرمنعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پٹواریوں اور تحصیلداروں سے منتھلیاں وصول کرنے والوں نے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچایا۔طاغوتی طاقتیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔انہوں نے پارٹی میں گھسے غیر نظریاتی لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود ہی ہماری صفوں سے نکل جائیں وگرنہ ہم خود انہیں باہر نکالنے پر مجبور ہو جائیں گے۔سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر)محمد شبیر اعوان نیکہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کے نام اور محنت سے 70 ہزار ووٹ حاصل کئے مگر رزلٹ آنے پر مایوسی ہوئی۔ساڑھے تین برس تک لوٹا ایم پی اے ہماری پارٹی کو نقصان پہنچاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کلر سیداں میں ہونے والی تنظیم سازی میں مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے نظریاتی کارکن نظر انداز ہوئے اور پارٹی کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے بعد سب کا احتساب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ نیوٹرل سے ہارے ہیں نہ ہی الیکشن کمیشن نے انہیں شکست دی بلکہ پارٹی کی آستتینوں میں چھپے میر جعفر اور میر صادق ان کی شکست کا سبب بنے۔انہوں نے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں ایک جانبدار کمیٹی تشکیل دے تا کہ پارٹی کیساتھ غداری کرنے والوں کے چہرے سامنے آ سکیں۔پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی حاصل کئے بغیر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔سابق تحصیل صدر حافظ ملک سہیل اشرف نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان جس حقیقی آزاد ی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس میں عمران خان کا ساتھ دینا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔بریگیڈیئر (ر)شاز الحق جنجوعہ نیکہا کہ اگر پارٹی میں اب بھی اختلافات کا خاتمہ نہ کیا گیا تو عام انتخابات میں الیکشن جیتنا ہمارے لئے ناممکن ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پورا ریاستی نظام ایک شخص کیخلاف ہے۔ہمیں اپنی ذات کا نہیں نظریات کا ساتھ دینا ہوگا۔راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر آج عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔ہم عمران خان کے دست و بازو ہیں اور انشاء اللہ ان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے۔شعبہ خواتین کی سابق صدر نبیلہ انعام نے کہا کہ عمران خان ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے نکلے ہیں۔عمران خان کی صورت میں اگر آج ہمیں ایک سچا اور ایماندار لیڈر میسر آیا ہے تو اس کی قدر کریں۔
عمران خاں پونے چار برس اقتدار میں رہے وہ اس کی کوئی ایک کارکردگی تو بتائیں
Imran Khan has been in power for four years, let him tell one of his performance
کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،02 ,نومبر 2022) —مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ چند ہزار کے مسلح جتھے کے آگے ریاست سرنڈر نہیں کرسکتی ایسا کرنا ملکی وحدت اور خود مختاری کے خلاف اقدام تصور کیا جائے گا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خاں پونے چار برس اقتدار میں رہے وہ اس کی کوئی ایک کارکردگی تو بتائیں؟انڈوں مرغوں لنگر خانوں سے بات آگے نہ بڑھ سکی ان کے اپنے اتحادی ان سے مایوس ہوکر ان کو چھوڑ گئے اپوزیشن نے انہیں عدم اعتماد کا آئینی حق استعمال کرکے اقتدار سے رخصت کیا مگر عمران خان نے شکست تسلیم کرنے کی بجائے اسے بیرونی سازش سے تعبیر کیا ملکی سلامتی کے اداروں نے پریس کانفرنس کے ذریعے واضح کردیا کہ کوئی سازش ہوئی ہی نہیں۔انہوں نے کہا عمران خاں کے پاس حکومت تھی جو ان سے چل نہیں رہی تھی یہ اس وقت نئے انتخابات کا اعلان کردیتے مگر ایسا نہ کیا گیا اب یہ جلوس نکالیں دھرنا دیں اپنا ہر شوق پورا کریں مگر ان کی خواہش پر حکومت انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہیں کرے گی کیونکہ کوئی بھی ملک اور ریاست اس طرح کے جتھوں کے دباؤ پر فیصلہ کرکے چل ہی نہیں سکتا بائیس کروڑ سے زائد عوام کے ملک کا فیصلہ چند ہزار کے جتھہ کو کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی عمران خان اس ملک میں سیاسی استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ان کی موجودگی میں ملک ترقی کر ہی نہیں سکتا جس میں روز جلسے جلوس ریلیاں اور دھرنے ہوں وہ ترقی کی جانب بڑھ ہی نہیں سکتا۔
چوہدری ذوالفقار کلرسیداں میں زرعی ادویات اور بیجوں کا سٹور
Agricultural medicine and children store opened by Chaudhry Zulfiqar Kallar Syedan
کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،02 ,نومبر 2022) — چوہدری ذوالفقار کلرسیداں میں زرعی ادویات اور بیجوں کا سٹور رکھتے ہیں جن میں معیاری بیج دستیاب ہیں ان کے ہاں تمام سبزیوں کے ملکی اور غیر ملکی بیج ارزاں نرخوں پر ہر وقت دستیاب ہوتے ہیں یہ صرف مختلف سبزیوں اور پھلوں کے بیج ہی فروخت نہیں کرتے بلکہ جراثیم کش ادویات بھی فروخت کرتے ہیں تمام اقسام کی جڑی بوٹیوں کے فوری خاتمے کے لیئے اسپرے کے علاؤہ فصلوں اور پھلوں کے جراثیم کش اسپرے اور دیگر اشیا بھی کاشتکاروں کی سہولت کے لیئے ان کے ہاں دستیاب ہیں ان کی دوکان مغل بازار کلر سے مرکزی قبرستان کے درمیان والی گلی میں ہے یہ خود معروف سماجی کارکن ہیں ان کے ہاں بیشتر اوقات خریداری کرنے والوں کا رش لگا رہتا ہے ان کا دعوی ہے کہ ان کے ہاں تمام بیج اور ادویات میعاری اور سستی ہیں
بزرگ لیگی رہنما الحاج اسلم بانی کے بہنوئی نمبردار محمد الیاس انتقال کرگئے
Nambardar M Ilyas passed away in Looni Jandran
کلرسیداں: (پوٹھوار ڈاٹ کام,، اکرام الحق قریشی،02 ,نومبر 2022) —بزرگ لیگی رہنما الحاج اسلم بانی کے بہنوئی نمبردار محمد الیاس انتقال کرگئے نمازجنازہ لونی جندراں میں کی گئی جس میں حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ حسن ریاض،چوہدری ابرار حسین،سید سجاد حسین شاہ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عاظف اعجاز بٹ،زین العابدین عباس،حاجی ریاست حسین،،عبدالرووف بٹ،مسعود بھٹی،طارق منہاس،اسلم بانی اور دیگر نے شرکت کی۔