کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2022)—مسلم لیگی قیادت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی کلرسیداں کے سرکاری اداروں میں غیر ضروری مداخلت کا نوٹس لے وہ اپنے انتخابی حلقے تک محدود رہیں شاہد خاقان عباسی کے حلقے میں ان کی مداخلت سے مسلم لیگ ن کے مفادات کو نقصان پہنچ رھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر کے حاجی اخلاق حسین نے مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی صدر حاجی عمر فاروق نے کی۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کے علاؤہ راجہ جاوید اخلاص،چوہدری محمد ریاض اور دیگر بھی موجود تھے۔ حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ مسلم لیگی ذمہ داران شاہد خاقان عباسی سمیت کوئی بھی حلقہ میں جانے کی زحمت نہیں کرتا آج اتحادی حکومت ہے مسلم لیگ ن بجلی کا ایک میٹر تک نہیں لگوا سکتی دوسری جانب بجلی کا سارا محکمہ سنگھر ہاؤس کے طواف کر رھا ہے۔ راجہ پرویز اشرف اپنے کارکنوں کی خواہشات پر سرکاری اہلکاروں کے تبادلوں میں مصروف ہیں وہ اس عمل میں اب اپنے حلقہ سے نکل کر شاہد عباسی کے حلقے میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں۔ ان کی یہ مداخلت ہمیں ہرگز قبول نہیں شاہد خاقان عباسی سامنے آئیں اور ہمارے ساتھ کھڑے ہوں کلرسیداں کے لائن سپرٹنڈنٹ جاوید ظفر کا سیاسی بنیادوں پر کیا جانے والا تبادلہ فی الفور واپس لیا جائے ورنہ ہم بھی بازار میں جلوس نکالنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اگر الیکشن لڑنا ہے تو کارکنوں سے رابطے بحال کریں ایم سی کلرسیداں سے مسلم لیگ ن کی بدترین شکست کی آج تک وجہ معلوم کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی اس بے حسی کا نقصان ہمیں نہیں مسلم لیگ ن کو اٹھانا پڑے گا،کلرسیداں میں مسلم لیگ ن کا کوئی والی وارث ہی نہیں ہے۔ان کی اس تقریر پر وہاں موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 28, October 2022)- The Muslim League leadership should take notice of the unnecessary interference of the Speaker National Assembly Raja Pervez Ashraf in the government institutions of Kallar Syedan, he should limit himself to his constituency of Shahid Khaqan Abbasi. His interference in the constituency is harming the interests of Muslim League-N. These views were expressed by Haji Akhlaq Hussain, President of Muslim League- Kallar Syedan City, while addressing the meeting of Muslim League-N District Rawalpindi, which was presided over by District President Haji Umar Farooq. Javed Ikhlas, Chaudhry Muhammad Riaz and others were also present.
عمران خان کا اصل چہرہ اب بے نقاب ہو چکا ہے
Imran Khan’s true face has now been exposed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2022)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کا اصل چہرہ اب بے نقاب ہو چکا ہے یہ عالمی قوتوں کے ایجنڈے کے لیئے قوم پر فتنے کی صورت میں مسلط کیا گیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی نے اپنے بدترین دوراقتدار میں لوگوں سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا تھا وہ اقتدار سے محرومی کے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں آج قومی اداروں نے بیرونی سازش کا تو پوسٹمارٹم کرکے عمرانی سیاست کا بیڑہ غرق کر دیا جس نے ہماری رواداری اور بھائی چارے کی سیاست کو گالی اور نفرت میں بدلااور اب جب تین صوبوں کے لوگ سیلاب سے بری طرح سے متاثر ہیں اقوام متحدہ دنیا بھر سے ان کی مدد کی اپیل کر رہی ہے مگر عمران خان لانگ مارچ کے ذریعے ملک و قوم کو عدم استعکام کا شکار کرنے میں مصروف ہیں مگر اب عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے یہ لانگ مارچ کا شوق پورا کرلیں حکومت بھی موجود رہے گی اور الیکشن بھی ان کی خواہش پر نہیں ہوں گے۔
میرہ کے مقام پر ایک نئی بستی آباد ہونے جا رہی ہے
A new settlement is going to be settled at the place of Maira
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2022)—وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ میرہ کے مقام پر ایک نئی بستی آباد ہونے جا رہی ہے۔تعمیر و ترقی کا جو عمل گزشتہ ساڑھے تین برسوں سے رکا ہوا تھا وہ اب وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی زیر قیادت دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے۔قائد میاں محمد نواز شریف کاایجنڈا ہے کہ جو پاکستان ہمیں ملا تھا اسے مزید بہتر پاکستان بنا کر ہم نے نوجوان نسل کے حوالے کرنا ہے۔پاکستان کی ترقی میں چائنہ کا بہت عمل دخل ہے کیونکہ مشکل ترین حالات میں چائنہ نے ہماری بہت مدد کی۔انہوں نے کہا کہ آج سے 9 برس قبل عوام کو کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا سامنا تھا۔ہمارے ملک میں کوئی بھی کاروبار کرنے کو تیار نہ تھا۔چائنہ نے پاکستان میں سی پیک کے نام سے پروجیکٹ شروع کر کے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی سستی نہیں ہو گی مگر ہم نے آج سستی بجلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرہ سوئچنگ اسٹیشن اس منصوبے میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین انرجی کے ذریعے پانی سے بجلی پیدا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے آنے والی ترقی کی خبر دے گا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مایوسی کی باتیں کرتے ہیں انہیں اس کا جواب تقریر سے نہیں اس پروجیکٹ سے مل گیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بجلی کے دیگر منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں جس سے پورے ملک میں توانائی کا بحران ختم کرنے میں مدد ملے گی اور میرہ سوئچنگ منصوبہ ہمارے لئے معاون ثابت ہو گا اور نہ صرف علاقہ کی ترقی کی بنیاد بنے گا بلکہ مقامی لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بھی بنے گا جس سے بے روزگاری بھی کافی حد تک ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملک چلایا تھا اب بھی چلا کر دیکھائیں گے۔اس ملک اور عوام کو خوشحالی دینا ہماری ترجیحات کا حصہ ہے۔
چیئرمین آرڈبلیو ایم سی ہارون کمال ہاشمی کی کشمیر کے سلسلے میں بلیک ڈے کے حوالے سے نکالی گئی واک سے خطاب
Chairman RWMC Haroon Kamal Hashmi’s speech at the walk taken out regarding Black Day in relation to Kashmir
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,28،اکتوبر,2022)—چیئرمین آرڈبلیو ایم سی ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری شاہ رگ ہے بھارت آئینی تبدیلی سے اس کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا بھارت آوازہ خلق کو نقارہ خدا سمجھے،میں نے آر ڈبلیو ایم سی کا چارج سنبھالا تو اس کی آٹھ فیصد گاڑیاں ناکارہ کھڑی تھیں ہم نے ایک ماہ کی مختصر مدت میں انہیں مکمل بحال کرلیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کلرسیداں میں آر ڈبلیو ایم سی کی زیراہتمام منعقدہ تقریب اور کشمیر کے سلسلے میں بلیک ڈے کے حوالے سے نکالی گئی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نظامت کے فرائض پروفیسر محمد سفیر نے سرانجام دیئے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز کے علاؤہ پارٹی رہنما قمر ایاز،یاسر منصور،محسن نوید سیٹھی،انوارالحق،راجہ آفتاب حسین،سید جنید عباس شاہ،محمد آصف کیانی،تنویر قریشی،راجہ بلال،گلفراز بٹ، نقاش مغل اور دیگر بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور یورپی یونین کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔انہوں نے کہا کہ کلرسیداں میں صفائی کو مزید بہتر بنانے کے لیئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں چوک پنڈوری اور شاہ باغ میں گندگی محفوظ رکھنے کے لیئے کنٹینر مہیا کررہے ہیں چوآخالصہ،سرصوبہ شاہ اور دوبیرن میں ہفتے میں دوایام صفائی کی جائے گی تاجر اور شہری ہماری اس کوشش میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہفتہ صفائی کا آغاز کلرسیداں سے کلر سے کر رہے ہیں،انہوں نے ارشد شریف کے قتل کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو سر اٹھا کر چلنے کی سزا دی گئی اگر حق بات کہنا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔آر ڈبلیو ایم سی کے ایم ڈی احمد نواز نے کہا کہ ہارون ہاشمی کی سفارش پر کلرسیداں کے لیئے اضافی پچاس لاکھ کی گرانٹس منظور کی گئی ہے ہم نے کلر سیداں شہر اور مضافات کو خوبصورت بنانے کے لیئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں پہلے ایک سو بیس ڈسٹ بنوں کی مرمت کی گئی اب مزید بیالیس کنٹینر مہیا کردئیے گئے ہیں۔شہری گندگی ان کنٹینر میں ڈالیں ہمارے ملازمین اٹھا لیں گے۔سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ عالمی اداروں کے لیئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے اقوام متحدہ اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے۔اس کے بعد شرکا نے مختلف بازاروں میں واک بھی کی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی واک میں انتظامیہ کے علاوہ مختلف مدارس کے طلبہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔