DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Sadness and regret over the murder of Arshad Sharif in Kenya

ارشدشریف کے کینیا میں قتل کے واقعہ پر دکھ اور افسوس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2022)
تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز جنجوعہ آف کلانہ راجگان نے اپنے بیان میں کہا کہ سینئرصحافی اور اینکر پرسن ارشدشریف کے کینیا میں قتل کے واقعہ پر دکھ اور افسوس ہے مذکورہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جاہیں حکومت بتائے وہ کون سے عوامل تھے جس کے باعث ارشد شریف کوملک چھوڑ کر کینیا جانا پڑا اور وہاں انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیابے انصافی،اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ کے نظام نے ملک کو تباہ کر دیا ہے نبی پاک ﷺ کے احکامات پر چلنے سے ہی نظام عدل قائم ہو سکتا ہے جب ہر ایک کو انصاف ملے گا امیر غریب کا فرق ختم ہو گا تو نظام بہتر ہو گا ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز جنجوعہ آف کلانہ راجگان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑوں کے لیے اور قانون ہے اور غریب کے لیے اور قانون ہے دادا کا کیس پڑپوتے لڑتے ہیں معاشرتی تباہی اور اخلاقی بربادی کی دلدل میں ہم دھنستے جارہے ہیں امیر و غریب،کمزوراو طاقتور کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون ہیں کل تک عدالتوں نے جنہیں سزائیں سنائی تھیں آج وہ باعزت بری ہو رہے ہیں غریب ایڈھیاں رگڑ رگڑ کر عدالتوں کے چکر لاتے ہوئے موت کی آغوش میں چلاجاتے ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا انہوں نے کہا ان تمام مسائل کا حل صرف نظام مصطفیﷺ ہے جب تمام کام اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر کیے جاہیں گے تو حالات خود بخود ٹھیک ہو جاہیں گے

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 27 October 2022)
The well-known political and social personality of Tehsil Kahuta, Raja Gulraiz Janjua of Kalana Rajgan, said in his statement that he is saddened by the killing of senior journalist and anchor person Arshad Sharif in Kenya. Due to this Arshad Sharif had to leave the country and go to Kenya, where he was shot and killed. The system of injustice, nepotism, and looting has destroyed the country.

کہوٹہ شہر کے قریب خوبصورت (لیک ویو) ٹنگی ڈیم کی سیر

The beautiful (lake view) Tingi Dam near Kahota town (See video below)

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اکتوبر2022)
کہوٹہ شہر کے قریب خوبصورت (لیک ویو) ٹنگی ڈیم کی سیر صرف اور صرف پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ناظرین کے لیے پیش خدمت ہے،ٹنگی ڈیم میں جہاں بچوں کے لیے خوبصورت جھولے ہیں وہاں پر ہی ڈیم پر آپ انتہائی سستے داموں میں پورے ڈیم کی سیر کر سکتے ہیں جبکہ آپ کو یہاں پر کھانے پینے کی اشیاء بھی ملیں گئی جس میں سموسے، پکوڑے، چاٹ، چپس، بر گر، فش، تکہ
بوٹی،گول گھپے اور دیگر سب کچھ مزید تفصیل کے لیے نیچے دیے گے لنک پر جاہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button