DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; We stayed in the opposition for three and a half years and endured hardships in jail, former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi’s
ہم ساڑھے تین سال اپوزیشن میں رہے جیل میں سختیاں برداشت کیں,سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کلرسیداں اور روات کے مسلم لیگی کارکنان سے خطاب
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2022)— مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم ساڑھے تین سال اپوزیشن میں رہے جیل میں سختیاں برداشت کیں جھوٹے کیسز کا سامنا کیا مگر حق پر ڈٹے رہے صبر اور استقامت کے ساتھ اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے جب اقتدار ملا تو ملک کے حالات اس قدر خراب تھے کہ مشکل فیصلے کرنا پڑے انہوں نے منگل کی شب کلرسیداں اور روات کے مسلم لیگی کارکنان سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے مقابلے میں گزشتہ دور حکومت میں ملک پانچ سال پیچھے چلا گیا اب ملکی حالات بہتری کی طرف آ رہے ہیں انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیشہ ملکی مفاد میں ہونے والے فیصلوں کی حمایت کی اور پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے آج ہم نے تحصیل کلرسیداں اور روات کلرروڈ پر واقع تمام یوسی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کے کام کا آغاز شروع کر دیا ہے تنظیم سازی کا یہ سلسلہ اب جاری رہے گا ایک کمیٹی قائم کریں گے جو ہر یوسی اور ایم سی میں پہلے وارڈ سطح پر تنظیم سازی مکمل کریں گے پھر وارڈز سے نامزد عہدیدار یوسی ایم اور تحصیل ضلع سطح تک تنظیم سازی مکمل ہو گی جیسے آج متعدد یوسی اور ایم سی کے ورکرز کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اسی طرح آئندہ چند دنوں میں مزید یوسی، ایم سی اور وارڈ سطح کے ورکرز کے مشاورتی اجلاس منعقد کریں گے جو ورکرز مجھے حلقے میں بلائیں گے میں وہاں آؤں گا روات سے کلرسیداں تک تمام یوسی اور ایم سی کی تنظیم سازی جلد مکمل کر لیں گے شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ چوہدری عامر وسیم نے ہمشیہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہم چوہدری عامر وسیم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مسلم لیگ ن کیلیے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت چوہدری عامر وسیم، چوہدری طارق،ابرار حسین چوہدری،چوہدری مٹھو،عثمان خان،ماسٹر عبدالمجید،ملک یوسف، چوہدری نعیم اکمل، چودری واجد، مرزا تنویر الحق، عابد حسین زاہدی،راجہ قمر سلطان،چوہدری شبیر، راجہ لطیف و دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 27, October 2022)- The central senior vice president of Muslim League-N and former prime minister Shahid Khaqan Abbasi has said that we were in the opposition for three and a half years and had endured hardships in jail due to false cases, We Faced it but stuck to the truth and stood by the party with patience and perseverance. When he got power, the conditions of the country were so bad that he had to make difficult decisions. the ex-Pm said that the country went back five years during the previous regime compared to 2018. Now the country’s conditions are improving, we have started the work of organizing the Pakistan Muslim League-N in all the UCs located in Tehsil Kallar Syedan and Rawat Kallar Road. This process of organizing will continue now. In UC, they will first complete the organization at the ward level, then the nominated officials from the wards to the UCM and tehsil district level The organization will be completed as the consultative meeting of several UC and MC workers was held today, similarly in the next few days more consultative meetings of UC, MC and ward level workers will be held and the workers will call me in the constituency. I will complete the organization of all UCs and MCs from Rawat to Kallar Syedan soon. Shahid Khaqan Abbasi added that Chaudhry Amir Wasim always supported the party in difficult times. We value Chaudhry Amir Wasim, Their sacrifices for League-N will always be remembered on this occasion, famous businessmen Chaudhry Aamir Wasim, Chaudhry Tariq, Abrar Hussain Chaudhry, Chaudhry Mithu, Usman Khan, Master Abdul Majeed, Malik Yousuf, Chaudhry Naeem Akmal, Chaudhry Wajid, Mirza Tanveer ul Haq, Abid Hussain Zahidi, Raja Qamar Sultan, Chaudhry Shabbir, Raja Latif, and others participated.
کلر سیداں کے نواحی گاؤں کمبیلی صادق کی سات سالہ بچی کیساتھ زیادتی کے الزام میں اڈیالہ جیل میں مقید 15 سالہ نوجوان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد
The bail application of a 15-year-old youth who was detained in Adiala Jail on the charge of raping a seven-year-old girl from Kambili Sadiq, was rejected after his arrest
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2022)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ راولپنڈی احسن محمود ملک نے کلر سیداں کے نواحی گاؤں کمبیلی صادق کی سات سالہ بچی کیساتھ زیادتی کے الزام میں اڈیالہ جیل میں مقید 15 سالہ نوجوان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی ہے۔متاثرہ بچی کی جانب سے کلر سیداں کے معروف قانون دان نعمان ظفر بھٹی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔یاد رہے کہ چار ماہ قبل متاثرہ بچی کے والد محمد جمیل نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ ہمارا پڑوسی محمد علی میری بیٹی (ا) اور میرے 8 سالہ بیٹے تابش کے ہمراہ ہمارے گھر کی طرف آ رہا تھا جس سے میں نے پوچھا تو اس نے بتایا کہ بیٹی کے گھٹنے پر چوٹ لگی ہے جب میں نے دیکھا تو مجھے گھٹنے پر چوٹ نظر نہ آئی جبکہ بیٹی مسلسل رو رہی تھی جس کو میں گھر لے آیا اور اپنی بیوی سے کہا کہ دیکھو اسے کہاں چوٹ لگی ہے جو کچھ دیر بعد میری بیٹی نے بتایا کہ محمد علی نے اس پر جنسی تشدد کیا ہے۔
امریکہ سے پہلے مارشل آرٹ میں ھال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی شیہان راجہ خالد جنجوعہ کے اعزاز میں کلرسیداں میں جنجوعہ برادری کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا
A luncheon was given by the Janjua community in Kallar Syedan in honor of the first Pakistani Sheehan Raja Khalid Janjua to receive the Hall of Fame Award in martial arts in America
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2022)—امریکہ سے پہلے مارشل آرٹ میں ھال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی شیہان راجہ خالد جنجوعہ کے اعزاز میں کلرسیداں میں جنجوعہ برادری کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا جس میں پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ کا کلرسیداں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب میں پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق فرہاد نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔جنجوعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنماوں راجہ ذاکر جنجوعہ،راجہ رمضان،راجہ ماسٹر ابرار،راجہ ضیاء جنجوعہ، سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ نئی نسل کو سیلف ڈیفینس کے لیئے کراٹے پر عبور حاصل ہو۔ ہماری فیڈریشن ملک بھر میں تربیتی ادارے اپنی مدد آپ کے تحت قائم ہیں جہاں بچوں کو سیلف ڈیفینس کی مفت تربیت دی جاتی ہے انشااللہ بہت جلد تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ میں بھی تربیتی کلب بنائیں گے جہاں بچوں کی تربیت کی جائے گی تاکہ وہ اپنی حفاظت کرسکیں۔ہماری تنظیم ملک بھر میں غریب باصلاحیت بچوں اور بچیوں کو آگے لے کر آنے میں مدد فراہم کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ملنے والا بین الاقوامی ایوارڈ جو میری پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا اس میں میری بیٹیوں،بیٹوں اور خواتین کو سیلف ڈیفنس کی ملک بھر میں تربیت دینے کی وجہ سے دعاوں کا نتیجہ ہے۔ڈاکٹر عتیق فرہاد کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ خطہ پوٹھوہار کے سپوت نے اپنی ماں دھرتی اور اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔
پوری قوم معروف صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر انتہائی سوگوار اور معموم ہے
The entire nation is deeply saddened and saddened by the brutal murder of the well-known journalist Arshad Sharif
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2022)—مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ پوری قوم معروف صحافی ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر انتہائی سوگوار اور معموم ہے حکومت نے اس کی جوڈیشنل انکوائری کا حکم دے دیا ہے اب احباب تبصرے کرنے کی بجائے فیصلے کا انتظار کریں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ارشد شریف کی موت کا بینی فشری کون ہے کس نے اسے ملک چھوڑے کا کہا اس کی بھی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔سوشل میڈیا پر اپنے قومی اداروں کے خلاف الزام تراشی کی اجازت دینا قومی سلامتی سے کھیلنے کے مترداف ہے یہ کوئی طریقہ نہیں کہ بنا سوچے سمجھے بغیر ثبوت کے اپنے ہی اداروں پر الزام تراشی کرکے ملک دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والے کس کی خوشنودگی کے لیئے یہ سب کر رہے ہیں؟ اب وقت آ گیا ہے سوشل میڈیا کے قوانین پر ازسر نو غور کرنے کی ضرورت ہے۔
ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا زبردست آپریشن کا خیرمقدم
Ongoing operation against illegal encroachments is welcomed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2022)—انجمن تاجران مغل بازار کلرسیداں کے صدر شیخ خورشید احمد نے کلرسیداں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کا زبردست آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز کو دلی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں کلرسیداں میں تجاوزات پر توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے مسائل گھمبیر ہوئے دوردراز کے اضلاع اور دیگر صوبوں سے آنے والے ریڑھیوں بانوں نے ہمارے راستوں پر قبضے جما لیئے سڑکوں چوراہوں فٹ پاتھوں پر مافیاز قابض ہو گئے جس سے مقامی شہری اپنے آبائی علاقوں میں اجنبی قرار پائے ہماری گلیاں اور بازار مافیاز کے قبضے میں چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ اے سی کلر سیداں اس وقت روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں جو قابل ستائش اقدام ہے اور تاجر برداری اس عمل کو سراہتی ہے۔
صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیئے ایک تقریب آج بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے
A function to make the sanitation system more efficient is being held today, Thursday at 11:30 AM at the Sports Stadium
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،اکتوبر,2022)—کلرسیداں میں صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیئے ایک تقریب آج بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے جس میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی مہمان خصوصی ہوں گے تقریب میں دیگر افسران اور پی ٹی آئی رہنما بھی شرکت کریں گے۔اس کے بعد عوام کی آگاہی کے لیے واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔