DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Renowned transporter Malik Mohammad Arif passed away in Nalla Muslimana

معروف ٹرانسپورٹر ملک محمد عارف نلہ مسلماناں میں انتقال کر گئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اکتوبر,2022)—معروف ٹرانسپورٹر ملک محمد عارف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد، علی افسر بھٹی، تنویر ناز بھٹی،ماسٹر شبیر حسین،مختار احمد،شاہد سلیم،راجہ منظور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 24, October 2022)- Renowned transporter Malik Mohammad Arif passed away due to cardiac arrest. Funeral prayers were offered in Nala Muslimana village in which Raja Nadeem Ahmed, Ali Afsar Bhatti, Tanveer Naz Bhatti, Master Shabir Hussain, Mokhtar Ahmed, Shahid Saleem, Raja Manzoor Hussain and others participated.

نوازشریف ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیئے کوشاں ہیں وہ جلد ملک واپس آئیں گے

Nawaz Sharif will return to the country soon

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اکتوبر,2022)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ مخالفین کو چور کہ کر مخاطب کرنے والے کو الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس میں ملوث ہونے کا سرٹیفکیٹ دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اتنی بدنامی تو کسی کے حصے میں نہیں آئی ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ماضی میں کہتے رہے کہ مجھے جب بھی اقتدار ملا تو پورے اختیارات استعمال کروں گا کسی کی مداخلت برداشت نہیں کروں گا اب اقتدار سے محرومی کے بعد کہتے ہیں کہ مجھے مکمل اختیارات ہی نہیں ملے تھے عمران خاں جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید بھی کرتے ہیں ان کے بیانیے ہر روز بدلتے ہیں سائفر مداخلت کے الزامات عوام نے مسترد کر دیئے انہوں نے کہا کہ ملک کے بحرانوں میں اضافہ عمران خان نے ہی کیا یہ ہمیشہ سیاسی عدم استحکام کے لیئے کوشاں رہے جس ملک میں ہمیشہ سیاسی عدم استحکام رہے وہاں ترقی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر مشکل ہو جاتا ہے مگر نوازشریف ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیئے کوشاں ہیں وہ جلد ملک واپس آئیں گے ان کی قیادت میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

قیمتی موبائل فون اور نقدی چوری کر کے لے گئے ,خلیل احمد سکنہ سہوٹ بدہال

Valuable mobile phones and cash were stolen and taken away, Khalil Ahmad, Sahot Badhal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اکتوبر,2022)—خلیل احمد سکنہ سہوٹ بدہال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ شب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بالائی منزل میں سو رہا تھا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم چور نچلی منزل کے کمروں کی تلاشی لیتے ہوئے وہاں موجود دو عدد قیمتی موبائل فون اور نقدی چوری کر کے لے گئے ہیں۔

کورونا کی دوسری ڈوز لگانے کی چھ روز مہم 31 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

The six-day campaign to administer the second dose of Corona will start from October 31

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,24،اکتوبر,2022)— کورونا کی دوسری ڈوز لگانے کی چھ روز مہم 31 اکتوبر سے شروع ہو گی۔اس مہم کے دوران 5سے 11 سال تک کے 37635 بچوں کو کورونا سے بچاؤ کے سیکنڈ ڈوز کے انجکشنزلگائے جائیں گے جس کیلئے 14 یوسی ایم اوزاس خصوصی مہم کی نگرانی کریں گے۔محکمہ صحت کے 61اہلکار فکسڈسینٹرز اور موبائل ٹیموں کی شکل میں گھر گھر جا کر یہ فریضہ سر انجام دیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے پوری ایمانداری اور جانفشانی کیساتھ کام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ سانس کی ایک متعدی بیماری ہے جو نئے کورونا وائرس کی وجہ سے جنم لیتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button