کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،21,اکتوبر2022)— تھانہ کہوٹہ کے علاقہ باولی میں واقع پٹرول پمپ اور ہوٹل پرڈکیتی کےدو واقعات مسلح ڈاکو ہوٹل اور پمپ سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لے کر فرار۔ذرائع کے مطابق آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم ڈاکو باؤلی ہوٹل کہوٹہ سے گن پوائنٹ پر 56ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ دوسری واردات میں چوہدری سعد طارق ایڈووکیٹ کے پٹرول پمپ پر دو نامعلوم ڈکیت گن پوائنٹ پر ملازم عمر فاروق سے پچاس ہزار روپے چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Kahota: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 21, October 2022)- In two incidents of armed robbery attack on a petrol station and hotel located in Bawli area of Kahuta police station, armed robbers stole cash from a hotel and petrol station at gunpoint and escaped. Unknown bandits armed and robbed 56,000 rupees and escaped from Bawli Hotel Kahuta. While in the second incident, two unknown robbers at the petrol station of Chaudhry Saad Tariq Advocate snatched Rs 50,000. Police station Kahuta has registered separate cases of both incidents and started an investigation.
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز پنجاڑ، نڑھ، کھڈیوٹ کے سینکڑوں طلباو طالبات کالج کی سہولت اور واٹر سپلائی، ہیلتھ اور صفائی کی سہولیات سےمحروم
Hundreds of male and female students of Union Councils Panjar, Narh, Khadyot are deprived of college facilities and water supply, health, and sanitation facilities
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،21,اکتوبر2022)— تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز پنجاڑ، نڑھ، کھڈیوٹ کے سینکڑوں طلباو طالبات کالج کی سہولت اور واٹر سپلائی، ہیلتھ اور صفائی کی سہولیات سےمحروم۔ عرصہ سے ہزارو ں کی آبادی منتخب عوامی نمائندے مسلسل نظر اندازکرتے چلے آرہے ہیں۔ علاقہ میں ٹمبر مافیا اور لکڑی چوروں نے محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لمبے لمبے چیل کے قد آور درخت کاٹ کر علاقہ کا قدرتی حس تباہ کر دیا۔ محکمہ جنگلات کہوٹہ کی چشم پوشی اور نااہلی کی وجہ سے لکڑی کی غیر قانونی کٹائی کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق معززین علاقہ نے جنگ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز پنجاڑ، نڑھ، کھڈیوٹ کے عوام اور رہائشی جدید دور میں بنیادی ضروریات اور سہولیات سے محروم ہیں۔ متعدد بار منتخب عوامی نمائندوں اور حکام بالا کے نوٹس میں لانے کے باوجود علاقہ محروم ہے۔ پانی، ہسپتا ل، کالج کی سہولیات سے محروم ہیں۔ سابق وزراء اعظم میاں محمد نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، عمران خان نے نڑھ اور پنجاڑ کا دورہ بطور وزیر اعظم کیا مگر افسوس مسائل جوں کے توں ہیں۔ اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
حافظ عثمان عباسی دل عارضے میں مبتلا،ہارٹ اٹیک کے بعد ان کوکارڈیالوجی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج
Hafiz Usman Abbasi is suffering from heart disease, he is being treated in Cardiology Hospital Rawalpindi after a heart attack
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اکتوبر2022) نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب حافظ عثمان عباسی دل عارضے میں مبتلا،ہارٹ اٹیک کے بعد ان کوکارڈیالوجی ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج رکھا ہوا جہاں ان کو ایک سٹنڈ ڈالا گیاسیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی عیادت کی حلقے میں ان کے چاہنے والوں کی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات سابق ممبر ان اسمبلی حنیف عباسی، راجہ حنیف، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،مسلم لیگی کارکن راشد مبارک عباسی،نوجوان سیاسی شخصیت جابرکیانی اور کثیر تعداد میں دیگر نے نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب حافظ عثمان عباسی کی کارڈیالوجی ہسپتال راولپنڈی جا کر عیادت کی جبکہ حافظ عثمان عباسی کے دوستوں معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ حال مقیم سویزئر لینڈ، سیدنذابت شاہ ٹٹھی سیداں، ملک فدا حسین آف بھون،ایڈیشل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے حافظ عثمان عباسی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
حلقہ پی پی سیون کے مسائل کے حل کے لیے کرنل محمد شبیر اعوان کی صورت میں مخلص قیادت کی ضرورت ہے
There is a need for sincere leadership in the form of Col Muhammad Shabbir Awan to solve the problems of PP7 Constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21اکتوبر2022) تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا حلقہ پی پی سیون کے مسائل کے حل کے لیے کرنل محمد شبیر اعوان کی صورت میں مخلص قیادت کی ضرورت ہے حلقے کی عوام 2023کے عام انتخابات میں حلقے کی عوام کے مخلص امیدوارکرنل محمد شبیر اعوان کا کامیاب کر یں کرنل محمد شبیر اعوان کی کامیابی سے ہی حلقہ پی پی سیون کی عوام کے مسائل حل ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ غربت،مہنگائی وبیروزگاری کے سبب عام آدمی کا جینا محال ہو چکا،مشکلات ہیں کے تھمنے کا نام نہیں لے رہیں ان حالات میں خوراک تو صرف دو وقت کی روٹی کا حصول ہی رہ گیاانہوں نے کہا کہ پالیسیاں بنانے والوں نے عام اور غریب عوام کو تو فراموش کر رکھا ہے اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمتیں آسماں سے باتیں کر رہی ہیں پیٹرولیم مصنوعات،گیس اور بجلی کی قیمتوں نے عام آدمی کو شدید متاثر کیا،بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے تو غریب کو کہیں کانہ چھوڑا،بیس پچیس ہزار کمانے والوں کے دس سے پندرہ ہزار کے بھاری بھرکم بلزنے تو غریب کی کمر ہی توڑ دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں ملک کی عوام نے جو فیصلہ دیا ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت حاصل کر نے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا اور عمران خان ملک کا وزیر اعظم ہو گا۔