DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Grand operation against encroachment mafia in Kahuta city
کہوٹہ شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،20,اکتوبر2022)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی ہدائت کی پر سی او نبیل ریاض کاکہوٹہ شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتا ق کی ہدائت پر چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض کا اپنے عملہ کے ہمراہ کہوٹہ شہرمٹو ر روڈ اور مچھلی چوک میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن۔آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے اور فٹ پاتھ پر رکھا سامان بھی ضبط کر لیا اور تاجروں کو وارننگ بھی جاری کی کہ اپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے ہونگے اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گئی۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے گا۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zameer, 20, October 2022)- Under the direction of Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq, CO Nabil Riaz launched a grand operation against the encroachment mafia in Kahuta city. According to the details, Chief Municipal Officer Kahuta Nabil Riaz along with his staff on the instructions of Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq conducted a grand operation against the encroachment mafia in Kahuta Mator Road and Fish Chowk. He also confiscated and issued a warning to the traders to keep their goods within the limits of their shop otherwise there will be heavy fines and jail time in case of violation. No suggestion or pressure will be taken into account.
تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی کرنل (ر) نوشیرواں جنجوعہ سے ملاقات
Raja Mushtaq Ahmad Janjua and Raja Muhammad Sudhir Janjua, author of History of Janjua Rajput met Colonel (Rtd) Nowshirwan Janjua.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20اکتوبر2022)
تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی کرنل (ر) نوشیرواں جنجوعہ سے ملاقات قدیمی شجرہ مکھیالہ راجگان اور شجرہ چکری راجگان پر سیر حاصل گفتگوتفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل جنجوعہ راجپوت خاندان کی معروف علمی شخصیات تاریخ جنجوعہ راجپوت کے مصنف راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے کرنل (ر) نوشیرواں جنجوعہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ان کی طویل ملاقات میں قدیمی شجرہ مکھیالہ راجگان اور شجرہ چکری راجگان پر سیر حاصل گفتگوہوئی کرنل نوشیرواں جنجوعہ کا تعلق چکری راجگان سے ہے اس ملاقات کا ایک اہم مقصد جنجوعہ خاندان میں باہم روابط کو فروغ دینے کے ساتھ جنجوعہ راجپوت تاریخ پرنوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی آنے والی کتاب کے لئے تاریخی دستاویزات، ‘قلمی تحاریر’ اور تصاویر کا حصول تھا کرنل نوشیرواں جنجوعہ نے دستاویزات مہیا کرنے کا عندیہ دیتے ہوے ہمیں مستقبل قریب میں ایک اور ملاقات کی دعوت دی۔راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے کہا کہ جنجوعہ خاندان کے 74 سالہ کرنل (ر)نوشیرواں جنجوعہ کے ساتھ بیٹھ کے ہمیں بے پناہ اپنائیت اور محبت کا احساس ہوا جنجوعہ خاندان کے بکھرے موتیوں کو احساس کے اسی خوبصورت رشتہ میں پرونے کی جستجو کا یہ سفر ان شاء اللہ تعالیٰ جاری رہے گا۔
راجہ صغیراحمد کا حلقے کا دورہ، مختلف مقامات پر حاضری دی،ووٹروں سپورٹروں سے ملاقاتیں
Raja Sagheer Ahmed visited the constituency, attended various places, met with voters and supporters