DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; The shopkeepers have started charging the public arbitrary rates while the administration gives a fictitious rate list of Rs.10.
دوکانداروں نے عوام من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے ایک فرضی ریٹ لسٹ 10روپے کی دی جاتی ہے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر منا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحصیل انتظامہ کہوٹہ ستو پی کر سو گئی ہے دوکاندار مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو (کھنڈی چھری) سے ذبح کر رہے ہیں دوکانداروں نے عوام من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے ایک فرضی ریٹ لسٹ 10روپے کی دی جاتی ہے مگر اس پر عمل درآمد نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ ہر دوکاندار کا اپنا ریٹ ہے کہوٹہ، شہر، تحصیل چوک، کلرچوک، تھانہ روڈ، مچھلی چوک،مین بازار، چھنی بازار، بوہڑ بازار، پنجاڑ چوک، پنجاڑ روڈ،مٹور روڑ، مٹور چوک، کہوٹہ بس اسٹینداور دیگر مقامات میں دوکانداروں نے انت مچا رکھی ہے یہاں پر سیب 180 روپے کی بجائے 250 روپے،سیب کالا 155 روپے کی بجائے 200 روپے، سیب گولڈن 135روپے کی بجائے 170روپے،کیلا 95 روپے کی بجائے 120 روپے فی درجن،چاپانی پھل 130 کی بجائے 200روپے،انگور سندر خانی 275کی بجائے 330 روپے،انگور گولا 180 روپے کی بجائے 300روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ اسی طرح آلو70 روپے کلو کی بجائے 90روپے،پیاز 125 روپے کی بجائے 170 روپے،ٹماٹر 175روپے کی بجائے 250 روپے،لہسن چائنہ 285 روپے کی بجائے 300 روپے،لہسن دیسی 220کی بجائے 300روپے،شملہ مرچ 275روپے کی بجائے 330 روپے،کریلا 75روپے کی بجائے 110 روپے،پھول گوبی 90 کی بجائے 130 روپے،بھنڈی توری 90 کی بجائے 120روپے،گھیا کدو 80 روپے کی بجائے 100 روپے،مٹر 285 روپے کی بجائے 330 روپے،شلجم 80 روپے کی بجائے 110 روپے،پالک 30 کی بجائے 50 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔کہوٹہ میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں موجود ہونے کے باوجود وہ اپنی ذمہ داریوں سے قطع تعلق نظر آتی ہیں۔ادھر تاجروں کا موقف ہے کہ وہ منڈی سے مہنگے داموں اشیاء خریدنے کے بعد سرکاری ریٹس پر فروخت نہیں کر سکتے ان کے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے صورتحال کا سختی سے نوٹس لینے اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 16 October 2022)
The well-known political and social figure Mujeebullah Satti, known as Dr. Muna, said in one of his statements that the Tehsil Administration has drunk and fallen asleep. Shop owners have started receiving rate list of 10 rupees by the administration but they cannot implement it. Despite the presence of price control committees in Kahuta, they seem to be disconnected from their responsibilities. Meanwhile, the traders are of the opinion that they cannot sell the goods at the official rates after buying them from the market at high prices. Public circles have demanded that Deputy Commissioner Rawalpindi to take strict notice of the situation and take action against the hawkers.
آج 16اکتوبرملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چیئرمین عمران خان کی کامیابی یقینی ہے
The success of Chairman Imran Khan is certain in the by-elections held today on October 16 across the country
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2022)
پاکستان تحریک انصاف کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد محمود آف پیکاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی یقینی ہے، پی ٹی آئی کلین سوئپ کرئے گئی آج 16اکتوبرملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چیئرمین عمران خان کی کامیابی یقینی ہے۔ تحریک انصاف تمام سیٹوں پر کلین سوئپ کرے گی۔ عمران خان کے کامیاب جلسوں نے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں اسی جوش، جذبہ اور ولولہ سے سرشار عوام پی ٹی آئی کے حق رائے دہی استعمال کر کے قومی دولت کی لوٹ مار،ملکی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کرنیوالوں کو ووٹ کی طاقت سے عبر ت کا نشان بنادینگے انہوں نے مزید کہا کہ بعض ن لیگی رہنماء عمران خان پرتنقید کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔قوم ان کے سیاہ کارناموں سے باخوبی واقف ہے۔ جھوٹ بولنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے اورشکست ان کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔
جامع مسجد بلال میں معروف عالم دین قاری محمد آمین کے زیر اہتمام منعقدہ سیر ت النبی ﷺ کانفرنس ا
Seerat-ul-Nabi ﷺ conference organized by the well-known religious scholar Qari Muhammad Amin in Jamia Masjid Bilal
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اکتوبر2022)
جامع مسجد بلال میں معروف عالم دین قاری محمد آمین کے زیر اہتمام منعقدہ سیر ت النبی ﷺ کانفرنس امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر، ممہتم دارالعلوم تعلیم القرآن پلندری مولانا سعید یوسف نے خصوصی خطاب کیا مولانا سعید یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے محبوب کے تذکرے کی محفل بڑی محبوب ہوتی ہے محبوب ﷺ کے ذکر سے اللہ بھی خوش ہوتا ہے کئی انبیا نے معجزے دیکھائے کسی نے لاٹھی ماری تو اژدہ بن گیا کسی نے مردوں کو زندہ کیا مگر اللہ نے حضور ﷺ کو بے انتہا معجزات سے نواز ا چاند کو دو ٹکڑے کرنا درختوں کا آپ ﷺ کی جانب چل کر آنا اور واپس جانا اور دیگر کئی معجزات شامل ہیں حضور کی گواہی پتھروں پرندوں نے بھی دی جب حضور ﷺ کو نبوت ملی تو انکی گواہی انکے کردار نے دی سب مکہ والوں کو اکٹھا کیا اور کہا کہ چالیس سال آپ کے ساتھ گزارے میں سچا ہوں کہ جھوٹا دشمنوں نے بھی انکی صداقت کی گواہی دی انبیاء کرام اور اصحاب کرام شبہدا بازی نہیں کرتے تھے ہم معجزے تو نہیں دیکھا سکتے مگر اپنے کردار کو درست کر سکتے ہیں ہماری اولادیں پیسے مکان سے متاثر نہیں ہوتی وہ کردار سے ہونگی حضور نے نبوت سے پہلے اپنا چالیس سالہ کردار بتایا ہمارے لیڈر قدم قدم پر جھوٹ بول کر اسکو یو ٹرن کا نام دیتے ہیں حضور ﷺ کی صورت سیرت کا ذکر ہو تا ہم کچھ لیکر نہ جائیں یہ ہماری بدبختی ہو گی حضور ﷺ صادق اور آمین تھے میرے نبی کا دوسرا معجزہ کے حضرت خدیجہ نے میرے نبی کی پاکیزہ زندگی دیکھ کر سب سے پہلے ایمان لایا جوحضور ﷺ کی زوجہ محترمہ بھی ہیں دوسرے نمبر پر سیدنا صدیق اکبر ہیں حضور ﷺ کی آنے سے ہر رشتے کو حقوق ملے آج کے معاشرے میں والدین اولاد کے لیے رو رہے ہیں اولادیں منکر ہو گئی ہیں اگر ہم اپنی اولادوں کو حلال کے بجائے حرام کھلائیں گے حضور ﷺ کی سیرت سے دور رکھیں گے تو یہی حال ہوگا مقبوضہ کشمیر کے عوام انبیاء کرام کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے جہاد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر، ممہتم دارالعلوم تعلیم القرآن پلندری مولانا سعید یوسف نے کہوٹہ میں خطیب جامع مسجد بلال قاری محمد آمین کے زیر اہتمام منعقدہ سیر ت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی، مولانا عبدالشکور حمادی و دیگر علمائے کرامنے بھی خطاب کیا سیرت النبی کانفرنس میں علاقہ بھر علمائے کرام شہریوں نے شرکت کی۔
کہوٹہ لاء کالج میں سریت طیبہ سیمنار کا انعقاد
Seerat Tayyaba seminar organized at Kahuta Law college
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،16اکتوبر2022)— کہوٹہ لاء کالج میں سریت طیبہ سیمنار کا انعقاد پاکستان کی نامور علمی و ادبی صاحب علم و دانش شخصیات، وکلاء برادری، پروفیسر صاحبان کی شرکت۔ سیمنار کی مناسبت سے آئے مہمانان گرامی کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ لاء کالج میں سیرت طیبہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کی نامور علمی و ادبی شخصیات،وکلاء تعلیمی شعبوں سے منسلک شخصیات کہوٹہ لاء کالج کے طلبا و طالبات سمیت معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر صدر کہوٹہ لاء کالج پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمٰن نے خطاب کے دوران کہا کہ جو نظام حضور ﷺ نے دیا نہ وہ صرف قانون کا تھا اور نہ ہی جزاء و سزا کا آپ ﷺ کی زندگی مکمل ضابطہ حیات ہے۔ آپ ﷺ کی آمد سے اندھیرے چھٹ گئے روشنی ہی روشنی آ گئی۔ پورا قرآن حضور کی سیرت ہے آپ نے پہلے لوگوں کو ہدایت دی پیار و محبت کا درس دیا۔ انھوں نے سمجھایا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ لوگوں کے گناہوں کی پردہ پوشی کا حکم دیا فحاشی عریانی سے منع کیا غیر مرد عورت ایک دوسرے کو میلی نگاہ سے دیکھ نہیں سکتے۔آپ نے سزا جزا کا نظام دیا۔ آپ ﷺ کی آمد سے پہلے عورتوں کے حقوق نہ تھے۔بچیوں کو زندہ دفن کیا جاتا تھا۔ حضور ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے سے ہی معاشرہ درست ہوگا۔ آج کا معاشرہ دیکھیں جہاں میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔ ہم نے اپنے تعلیمی اداروں کو نہ ایک نصاب دیا اور نہ ہی حضور کی سیرت کو شامل کیا۔لیکن بگہار شریف کے ادارے ہوں یا کہوٹہ لاء کالج مقصود کمانا نہیں بلکہ یہاں سے ایسے انجنئیرز، ڈاکٹر ز، قانون دان نکلانے ہیں جو اسلامی تعلیم و تربیت بھی رکھتے ہوں۔ حضور ﷺ نے فرمایا سچائی میں نجات اور جھوٹ میں رسوائی ہے۔ کہوٹہ لاء کالج میں پہلی مرتبہ سی ای او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم ایدووکیٹ اور انکے پورے سٹاف نے خوبصورت علمی مجلس سجائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر صدر کہوٹہ لاء کالج پروفیسر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگہار شریف نے کہوٹہ لاء کالج میں منعقدہ سیرت طیبہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ نے کی جبکہ مہمانان گرامی خورشید احمد ندیم جنرل منیجر PTV، ڈاکٹر عاصمہ گل اسسٹنٹ پروفیسر اسلامک یونیورسٹی، ڈاکٹر ظفراللہ بیگ، اجمل رضا بھٹی ایڈووکیٹ، حافظ عبدالرافع ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، ڈاکٹر یاسر امان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، تنویر اقبال ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عبدالباسط قریشی رجسٹرار اوگرا، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،،جاوید چشتی ایڈووکیٹ سمیت کہوٹہ بار ایسوسی ایشن، کلر سیداں بار ایسو سی ایشن، راولپنڈی بار ایسوسی ایشن، اسلام آباد بار ایسو سی ایشن کے ممبران مختلف تعلیمی اداروں کے پروفیسر صاحبان،صحافیوں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ مقررین نے صاحبزاہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن، سی ای او کہوٹہ لاء کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈووکیٹ کی مذہبی تعلیمی و سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔