کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے کہا ہے کہ تبادلے تعنیاتیاں معمول کا حصہ ہوتی ہیں مگر اصل کام شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہوتا ہے لوگوں کو ریلیف کے ساتھ ساتھ شفافیت اور انصاف کی فراہمی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنے اعزاز میں انجمن پٹواریان کلر سیداں کی طرف سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے صوفی محمد بشیر خان نے کیاجبکہ نظامت کے فرائض سینئر نائب صدر پنجاب چوہدری جمیل احمدنے ادا کیے، تقریب میں ریونیو افسران اہلکاروں اور دیگر نے شرکت کی۔رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ وہ کلرسیداں سے حسین یادوں کو لے کر جا رہی ہیں انہیں بے حد خوشی ہے کہ انہوں نے اپنے والد محترم کی طرح اس علاقے کی ترقی خوشحالی اور خدمت میں اپنا حصہ ڈالا۔کلرسیداں کے لوگ شریف النفس ہونے کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت تعاون کے لیئے پیش پیش رہتے ہیں۔رمیشاء جاوید اعوان نے خصوصاً نئے پٹواریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پٹواری جدید تقاضوں کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔کلرسیداں کے نئے اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز نے کہا کہ وہ اپنی پیش رو کی طرح لوگوں کی خدمت اور قوانین کی حکمرانی کے لیئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔کلرسیداں کے تحصیلدار نصیر احمد اولک نے کہا کہ تبادلوں ترقیوں کے بے نیاز ہو کر ہم سب کو لوگوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے فوری حل پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے۔انجمن پٹواریان ضلع راولپنڈی کے صدر شبیر بھٹی نے کہا کہ آج کے دور میں کاشتکاروں کے مسائل کے فوری حل کے لیئے ریونیو افسران اور ملازمین کو مل کر کام کرنا چاہئیے۔انجمن پٹواریان و گردوران کے نائب صدر راجہ شاہدمحمود، انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر اور جنرل سیکرٹری راجہ بابر مصطفیٰ جنجوعہ نے رمیشاء جاوید اعوان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں نائب تحصیلدار منصور احمد مرزا،نائب تحصیلدارچوہدری اسد،مسعود احمد،گرداورچوہدری عاشق حسین، گرداور چوہدری عبدالقدوس،پرویز کیانی، عنصر شہزاد، ملک اسرار،محمد سلیم، راجہ نوید،اخلاق بھٹی،راجہ احسان،راجہ شعبان،قاضی امجد،احسن بھٹی، محمد یاور،لالہ صابر حسین،عرفان کیانی، کاشف ظہور، محمد عرفان، فیضان جاوید، راجہ نعمان ظفر،قاسم رضا،نعمان علی، محمد فہیم، نوید قمر، محمد وسیم اور دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 07, October 2022)- Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan has said that the transfer is a normal part of the process but the real work is to solve the problems of the citizens on a priority basis. Providing relief as well as transparency and justice. These views were expressed by her while addressing the farewell function organized by Anjuman Patwariyan Kallar Syedan in her honor. The ceremony started with the recitation of the Holy Quran by Sufi Muhammad Bashir Khan, while the Nizamat duties were performed by Senior Vice President Punjab Chaudhry Jameel Ahmad, revenue officers, officials, and others who participated attended in the ceremony. The new Assistant Commissioner of Kallar Syedan Muhammad Ijaz said that he will serve the people and follow the laws like their predecessors.
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے جمعرات کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا
Assistant Commissioner Kallar Syedan Muhammad Ijaz visited THQ Hospital
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2022)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز نے جمعرات کے روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اے سی نے اس موقع پرادویات کا سٹاک بھی چیک کیا۔ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں اے سی کو بریف کیا۔اے سی نے اس دوران او پی ڈی میں آنے والے مریضوں سے گفتگو کی اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا۔وہ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں بھی گئے اور وہاں موجود مریضوں سے علاج معالجے سمیت ڈاکٹروں اور طبی عملے کے رویے کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر اے سی نے ایم ایس پر واضح کیا کہ علاج معالجہ کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اے سی کلر سیداں نے بعد ازاں بنیادی مرکز صحت بھکڑال کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور وہاں موجود مریضوں سے گفتگو کی اور علاج معالجے کے بارے میں استفسار کیا۔لیڈی ڈاکٹر ظلہ ہما نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو علاج معالجے کے سلسلہ میں دستیاب جملہ سہولیات کے حوالے سے بریفینگ دی۔
شکاری کتوں نے پالتوگھوڑی پر حملہ کر کے زخمی کردیا۔مالک کی درخواست پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
The hunting dogs attacked the pet horse and injured it. On the request of the owner, a case was registered against three persons
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2022)—شکاری کتوں نے پالتوگھوڑی پر حملہ کر کے زخمی کردیا۔مالک کی درخواست پر تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محمد ارشاد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک عدد پالتو گھوڑی پال رکھی ہے جسے حسب معمول اپنے صحن کے باہر دیوار کے ساتھ باندھ رکھی تھی کہ رات قریب ساڑھے بارہ بجے چند افراد جن کے ہمراہ پانچ عدد شکاری کتے بھے تھے نے میری گھوڑی پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔شور شرابے کی آواز سن کر میں جاگ اٹھا اور گھوڑی کے پاس پہنچا تو ذیشان،نعمان اورہارون کو گھوڑی کے قریب موجود پایا۔انہیں گلہ کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
ربنواز بھٹی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں اداکی گئی
Rabnawaz Bhatti passed away in Darkali Sher Shahi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،اکتوبر,2022)— مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما ربنواز بھٹی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں اداکی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چوہدری خورشید زمان، محمود شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف ملک،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی، سردار وسیم،شیخ ندیم،شاہد گجر،مرزا تنویر،جیند بھٹی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،حاجی محمد اسحاق مولوی تصور،صوفی صابر حسین،آصف مہناس، شیخ تیمور راجہ شیر بہادر،راجہ عاصم ریاض،راجہ پرویز اختر،چوہدری توقیر اسلم،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔