DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; The Tehsil administration is active regarding the twelfth of Rabi-ul-Awwal.
بارہ ربیع الاول کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ متحرک۔
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07اکتوبر2022) — بارہ ربیع الاول کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ متحرک۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق، ڈی ایس پی کہوٹہ ملک رفاقت، چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض، ایس ایچ اوکہوٹہ سید شاہد گیلانی، صدر مرکزی جامع مسجد و صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کی زیرصدارت اجلاس۔ مرکزی جلوس کےانتظامات،سکیورٹی اور صفائی بارے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول کے کو مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے دن گیارہ بجے شروع ہو کر مین بازار -تحصیل چوک -چھنی بازار اور مچھلی چوک- پنجاڑ چوک سے سخی-سبزواری چوک-تھانہ روڈ سے ہو کر واپس میلاد چوک اور مرکزی جامع مسجدکہوٹہ میں اختتام پذیر ہوگا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے بازار اور مقررہ راستوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی-صفائی اور دیگرانتظامات و ٹریفک پلان ترتیب دیئے۔ کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکوں اور پنجاڑ چوک-تا سخی سبزواری چوک-تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ تا تھانہ روڈ- میلاد چوک کی مرمت نہ ہونے پر صدر انجمن تاجران و صدر مرکزی جامع مسجد کہوٹہ راجہ امتیاز عالم کی زیر قیادت علماء و شہریوں -معززین نے شدید احتجاج کیا اورکہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کیآگاہ کرنے کے باوجود محکمہ ہائی وے پنجاب کی عدم توجہ اور نااہلی کی وجہ سے مذکورہ راستے جہاں سے مرکزی جلوس کے ہزاروں شرکاء گزریں گے ان راستوں کو مرمت نہ کرنا قابل افسوس ہے-محکمہ ہائی وے پنجاب کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکیں اور چوراہوں میں
آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں -مگر محکمہ ہائی وے پنجاب ٹس سے مس نہ ہورہا ہے-شہر کی سجاوٹ اور جلوس کے شرکاء کے استقبال کو تاریخی اور فقیدالمثال بنائیں گے-اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق -ڈی-ایس-پی ملک رفاقت-ایس ایچ او کہوٹہ سید شاہد گیلانی-چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض -صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی ڈاکٹر عارف قریشی-راجہ خورشید عالم-شیخ فارض-ملک منیر اعوان-خطیب مولانا ادریس ہاشمی-مولانا ظہور اعوان نقیبی-حاجی ملک عبدالرؤف سابق کونسلر-سردار مسعود-شیخ عبدالشکور رانا اور دیگر ممبران نے اجلاس میں کہا کہ تمام عاشقان رسولﷺ عید میلاد النبی انتہائی عقیدت و احترم کے ساتھ منائیں گے-شہر کوبرقی قمقموں،جھنڈیوں سے سجایا جائے گا،مرکزی میلاد کمیٹی کے اراکین شہر بھر کا دورہ کریں گے-دوکانداروں کو سجاوٹ کے حوالے سے کہیں اوران کو جلوس میں شرکت کی دعوت دیں گے مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور دیگر پروگرام و انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تفصیل کے مطابق صدر مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم و صدرمیلاد کمیٹی تحصیل کہوٹہ و صدر انجمن فدایان رسولﷺڈاکٹر محمد عارف قریشی و صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول اور دیگر پروگرام و انتظامات کو حتمی شکل دی گئی تحصیل بھر سے میلاد کیمٹیوں کے جلوس مر کزی جامع کہوٹہ میں جمع ہونگے وہاں سے مرکزی جلوس جامع مسجد کہوٹہ سے نکالا جائے جو مقررہ راستوں سے ہوتا واپس مر کزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پذیر ہو گا جہاں ملک کے نامور عالم دین شان مصطفیﷺ بیان کر یں اورثنا خوان مصطفیﷺنبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے انہوں نے کہا جلوس کے راستے دودھ،شربت کی سبیلیں بھی لگائی جاہیں گئی مختلف مقامات پر علمائے کرام کے بیانات بھی ہونگے اور تحصیل بھر کے ثنا خوان مصطفیﷺنبی پاک ﷺ کی پاکبارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے انہوں نے مرکزی جلوس کی سیکورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ڈی،ایس،پی کہوٹہ،ایس،ایچ،او کہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ سمیت انتظامی افسران
کے الگ الگ اجلاس بھی منعقد ہوئیاور تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی-مرکزی جلوس بارہ ربیع الاول کو مرکزی جامع مسجد کہوٹہ سے دن گیارہ بجے شروع ہو کر مین بازار -تحصیل چوک -چھنی بازار اور مچھلی چوک- پنجاڑ چوکسے سخی-سبزواری چوک-تھانہ روڈ سے ہو کر واپس میلاد چوک اور مرکزی جامع مسجد کہوٹہ میں اختتام پذیر ہوگا-اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے بازار اور مقررہ راستوں کا دورہ کیا اور انتظامات و ٹریفک پلان ترتیب دیئے-۔
Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 07 October 2022) — The tehsil administration is active regarding the twelfth of Rabi-ul-Awwal. Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq, DSP Kahuta Malik Raffakat, Chief Municipal Officer Kahuta Nabil Riaz, SHO Kahuta Syed Shahid Gilani, President Central Jamia Masjid and President Anjuman Tajran Kahuta Raja Imtiaz Alam presided over the meeting. The arrangements, security and cleanliness of the main procession have been finalized. The main procession will start on the 12th of Rabi-ul-Awwal from the main Jamia Masjid Kahuta at 11 am and proceed from Main Bazar – Tehsil Chowk – Channi Bazar and Fish Chowk – Panjar Chowk. -Sabzwari Chowk- Thana Road and will return to Milad Chowk and end at Central Jamia Masjid Kahuta. Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq visited the market and fixed routes and arranged security cleaning and other arrangements and traffic plan.
کہوٹہ میں بچوں کے اغوا کے معاملے پر پائی جانے والی عوام علاقہ میں تشویش۔ کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہد گیلانی سے ملاقات
There is public concern in the area over the kidnapping of children in Kahuta. Colonel (Rtd) Waseem Janjua’s Meeting with SHO Police
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07اکتوبر2022) — آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی مختلف سرگرمیاں۔ کہوٹہ میں بچوں کے اغوا کے معاملے پر پائی جانے والی عوام علاقہ میں تشویش۔ کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کی ایس ایچ او
تھانہ کہوٹہ سید شاہد گیلانی سے ملاقات۔ایسا کوئی معاملہ پیش نہ آیا ہے۔ منفی پروپیگنڈہ نہ پھیلایا جائے۔ بچی اغواء نہیں ہوئی۔ بلکہ گھر کے اندر کمرے میں موجود تھی۔ ایسی کوئی اطلاع ہو تو پولیس کو دیں والدین شہریوں اور محلے داروں کا فرض بنتا ہے کہ کسی مشکوک سرگرمی بارے اطلاع کریں اورذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ آزاد امیدوار برائےصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید شاہد گیلانی سے انکے آفس میں اہم ملاقات۔ علاقے میں جرائم کےخاتمے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کا کاروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ایس ایچ او سید شاہد گیلانی کی کارکردگی اور شرافت کو سراہتے ہوئے انکو کہا کہ کہوٹہ منشیات
فروشی، چوری، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لیے میں آپ کے ساتھ ہوں۔ ان کاروائیوں کو تیز کیا جائے تا کہ نسل نو کو منشیات جیسی بیماری سے بچایا جا سکے۔ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ بعدازاں کرنل(ر)وسیم جنجوعہ کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔جس پر انھوں نے اے سی کہوٹہ کو کہوٹہ کلب کو فعال کرنے مختلف کھیلوں کوشروع کرنے کا کہا جبکہ گزشتہ شب جنجور والی بال میچ میں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے بطور مہمان شرکت کی اور کامیاب ٹیم اور بہترین کارکردگی کےجوہر دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقدی انعامات تقسیم کیئے۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ سپورٹس کا فروغ میری اولین ترجیح ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا ڈینگی بچاو مہم کی نگرانی مختلف مقامات کادورہ
Assistant Commissioner Kahuta visited various places to supervise dengue prevention campaign
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07اکتوبر2022) — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کا ڈینگی بچاو مہم کی نگرانی مختلف مقامات کادورہ۔ محکمہ صحت کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کا ڈینگی بچاو مہم کے حوالے سے مختلف مقامات کادورہ لوگوں کے گھروں،د کانوں کا وزٹ کیا۔ اس حوالے سے آگاہ کیا اوروارننگ بھی دی جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق نے کہا کہ ڈینگی بچاو مہم میں عوام علاقہ محکمہ صحت کے عملے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تا کہ اس موزی مرض کی روکھ تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
موجودہ وفاقی حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نظرنہیں آ رہی
The present federal government does not seem to have any interest in solving public problems
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،7اکتوبر2022)
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت نوید مغل نے اپنے بیان میں کہا کہ لوٹ مار کرنے والے موجودہ وفاقی حکومت کو عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نظرنہیں آ رہی اسحاق ڈار بھی اب ان کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا نہیں دے سکتے وفاقی حکومت تمام شعبوں میں بری طرع نکام ہو گئی ہے منگائی کو ختم کرنے کا نعرہ لگا کرحکومت میں آنے والی حکومت نے غریب عوام کو مہنگائی کے پہاڑتلے دبا دیا ہے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کی شکل میں ملک میں عذاب مسلط ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے غیر اعلانیہ طور پر اسحاق ڈار ہی وزارت خزانہ کو چلا رہے ہیں اور ان کی پالیسیوں کا نتیجہ بھی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی،بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ،لوڈشیڈنگ، پاکستانی روپے کی گرتی قدر،انٹر نیٹ ریٹ میں اضافہ اور معاشی بدحالی کیخلاف عوام سراپہ احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ملکی سلامتی اور دفاع کیساتھ ہمیشہ کھلواڑ کرتا آیاہے،اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دینا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے۔