DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Prices of fruits and vegetables are skyrocketing; tomatoes being sold 300 Rps per kg

کہوٹہ شہر اور گردنواح میں مہنگائی عروج پر ٹماٹر 3سو روپے کلو جبکہ اسی طرح دیگر پھل فروٹ سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2022)
کہوٹہ شہر اور گردنواح میں مہنگائی عروج پر ٹماٹر 3سو روپے کلو جبکہ اسی طرح دیگر پھل فروٹ سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں روٹی20نان30اور پراٹھا 50روپے کا فروخت ہو رہا ہے جبکہ دالیں گھی چاول اور دیگر اشیاء کوردونوش کی قیمتیں بھی کئی گنا زیادہ ہو گئی ہیں کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت جبکہ چائے کے پیکٹ اور دوسری پیک شدہ چیزیں دودھ دہی کے ریٹ بڑھا دیے گئے اور انکا وزن کم کر دیا گیا چھوٹا گوشت15سول سے2ہزار موٹا گوشت7سو سے لیکر1000روپے فروخت ہونے لگا اسی طرح ملاوٹ شدہ دودھ دہی جو روزانہ تین سے چار ٹینکرز کمیکمل پوڈر ملا لا کر کہوٹہ دوکانداروں کو رات کے اندھیرے میں 60سے70روپے فروخت کرتے ہیں وہی دودھ دہی آگے غریب سادھ لوح لوگوں کو160روپے کلو تک فروخت ہوتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے فوڑی کلاروائی کا مطالبہ کیا تا کہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہو۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 4 October 2022)
In Kahuta city, the price of tomatoes is 300 rupees per kg, while the prices of other fruits and vegetables are skyrocketing. Low-weight bread has been sold at expensive prices, while tea packets and other packaged items have been increased, the rates of milk and curd have been increased and their weight has been reduced. Residents of the area demanded that Commissioner Rawalpindi AC Kahuta take action to end the artificial inflation.

عوامی نمائندے صحت و تعلیم کے حوالے سے کچھ نہ کر سکے

Public representatives could not do anything regarding health and education

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2022)
75سال گزر گئے تحصیل کہوٹہ میں عوامی نمائندے صحت و تعلیم کے حوالے سے کچھ نہ کر سکے یونیورسٹی کا وعدہ پورا ہوا نہ کالجز تعمیر ہوئے سب سے بڑی اور پسماندہ تحصیل کے غریب لوگ خاص کر بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم حاصل کرنے سے قاصر پوری تحصیل میں ایک گرلز کالج جہاں نہ فرنیچر نہ استاد نہ کیمپس تعمیر ہوئے نئے کالج بھی نہ قائم ہو سکے گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ جو بورڈ آف گورنر کے انڈر ہے بے تحاشہ فیسوں کی وجہ سے غریب لوگ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ایک سمسٹر کے40سے50ہزار روپے لیے جاتے ہیں اگر یہ پنجاب حکومت کے انڈر ہو تو غریبوں کو ریلیف مل سکتا ہے نارہ میں گرلز کالج تعمیر ہوا نہ کہوٹہ بوائز سکول اپ گریڈ صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہ کر سکے

کہوٹہ شہر اور گردنواح میں منشیات فروشی عروج پر

Drug peddling is on the rise in Kahuta city and its suburbs

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اکتوبر2022)
کہوٹہ شہر اور گردنواح میں منشیات فروشی عروج پر چرس پوڈر نسوار کی طرح فروخت ہونے لگا متعدد افراد اس دھندے میں ملوث جبکہ شہر کے علاوہ دور دراز علاقوں میں بھی منشیات فروشی کے اڈے قائم ہیں پولیس تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج کئی عرصہ سے تعینات ملازمین کو منشیات فروشوں چوروں ڈکیتوں کے بارے میں معلومات ہونے کے باوجود کاروائی نہیں ہوتی ہر افسر الگ تھانہ قائم کر کے بیٹھا ہے چوروں ڈکیتوں کو رشوت لیکر چھوڑ دیا جاتا ہے آئے روز چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے نئی آبادی میں لاکھوں کا سونا چوری ہوا شہر میں سر عام ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی چور تالے توڑ کر سامان نقدی لے گئے چند روز قبل دو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا بغیر ایف آئی آر تین دن تشدد کرنے کے بعد60ہزار روپے لیکرعملے نے چھوڑ دیا جبکہ اسی طرح منشیات فروشوں کو بھی چوڑ دیا جاتا ہے اب تو سکولوں کے بچوں کو بھی منشیات کا عادی بنا دیا گیا ہے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے پولیس افسران چوری ڈکیتی منشیات فروشی ملزمان سے رشوت لیکر نہ چھوڑیں شہریوں عوام علاقہ نے آئی جی پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ پولیس افسران کو تبدیل کیا جائے

 

Show More

Related Articles

Back to top button