کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2022)—کلرسیداں میں نوجوان اموات کا سلسلہ جاری تین ایام میں ایک لڑکی اور دو لڑکے اچانک دم توڑ گئے پہلا حادثہ کلرسیداں کے گاؤں بروٹہ کے بیس سالہ کرکٹ کے ہونہار کھلاڑی آفاق کے ساتھ پیش آیا وہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک تھا وہ اپنی باری کا انتظار کر رھا تھا کہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا دوسرا واقعہ موہڑہ بنی والا میں پیش آیا جہاں 23 سالہ واجد لبلبے کی بیماری کے باعث جاں بحق ہو گیا اسی روز گاؤں تل خالصہ میں انیس سالہ طالبہ نے والدہ کو بتایا کہ اس کے سر میں تیز درد ہو رہا ہے جس کے تھوڑی ہی دیر بعد وہ بیہوش ہو کر دم توڑ دی گئی علاقہ بھر نوجوانوں کی اچانک اموات پر ہر شخص افسردہ ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 29, September 2022)- The series of young deaths continue in Kallar Syedan, a girl and two boys died suddenly in three days. It happened to Afaq, he was participating in a cricket tournament, he was waiting for his turn when he died of cardiac arrest. The second incident happened in Mohra Bani wala where 23-year-old Wajid died of pancreatic disease on the same day, A 19-year-old student in Tal Khalsa village told her mother that she was having a sharp pain in the head, after which she fainted and died.
تین اوباش نوجوانوں نے 15 سالہ لڑکے کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور ویڈیو بھی بناتے رہے
Three obscene youths raped a 15-year-old boy by drinking alcohol and kept making videos
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2022)— تین اوباش نوجوانوں نے 15 سالہ لڑکے کو شراب پلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور ویڈیو بھی بناتے رہے۔بھائی کی درخواست پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس سے قبضہ سے موبائل فون بھی برآمد کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔محمد عظیم نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز صبح 7بجے کے قریب میرا چھوٹا بھائی (ن) سکول گیا اور شام تک گھر واپس نہ آیا جس کو کافی تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔سکول سے پتہ کروایا تو معلوم ہوا کہ وہ سکول آیا ہی نہیں تھا جس کے بعد ہم نے اسے بازار میں تلاش کیا تو پتہ چلا کہ وہ گوجرخان روڈ پر واقع مسمی بلال کے شو روم میں ہے جس کے بعد میں اس کو لینے کیلئے وہاں پہنچ گیا۔میرے چھوٹے بھائی نے راستے میں مجھے بتایا کہ جب وہ صبح سکول جا رہا تھا تو راستے میں مسمی (و) نے اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور راولپنڈی لے کر چلا گیا۔جناح پارک سے شام کو واپس آئے تو مجھے کلر بائی پاس پر لے گیا اور زبردستی شراب پلا کر میرے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کیا۔متاثرہ لڑکے کے مطابق اس سے قبل بھی مسمی (ش)،(و) اور(ا)اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں مگر میں خاموش رہا۔
دس کلو آٹے کے بیگ میں 160 روپے کا فوری اضافہ
An immediate increase of Rs.160 per 10 kg bag of flour
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2022)—پنجاب حکومت نے سرکاری نرخوں پر کم قیمت میں آٹے کی فراہمی کی خصوصی سکیم کے تحت ملنے والے دس کلو آٹے کے بیگ میں 160 روپے کا فوری اضافہ کر پنجاب بھر کے لوگوں کو ملنے والے ریلیف میں نمایاں کمی کردی جس کی وجہ دس کلوآ ٹیکا تھیلا جو 490 روپے میں دستیاب تھا اب یہ 648 روپے میں فروخت کیا جا رھا ہے جس سے نادار اور عام افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے پہلے بھی اس آٹے کے حصول کے لیئے گھنٹوں پہلے گاڑی کا انتظار کرنا پڑتا پھر طویل قطار میں لگ کر دعا کرنا پڑتی کہ نمبر آتے تک گاڑی میں آٹے کا اسٹاک ختم نہ ہو جائے۔شہریوں نے پنجاب حکومت سے آٹے کے نرخوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار اور وصولی اب بھی جاری
Charges and collection of taxes in electricity bills still going on
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2022)—بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار اور وصولی اب بھی جاری ہے بجلی کی لاگت سے زائد مختلف ناموں سے متعارف کروائے گئے ٹیکسز بھی وصول کیئے جا رہے ہیں اس طرح پاکستان دنیا کے ان چند ایک ممالک میں سرفہرست آ گیا ہے جہاں بجلی سب سے زیادہ مہنگی فروخت کی جا رہی ہے بجلی کی قیمتوں سے بھی زائد ہر ماہ حکومت ٹیکس وصول کر کے اپنا دھندہ چلاتی ہے اب ایک عام متوسط طبقے کے شہری اور دیہاڑی دار کے لیئے بجلی کا استعمال انتہائی مشکل بنتا چلا جا رھا ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب لوگ گھروں کے میٹر بند کردیں گے اور بجلی کے سوئچ اس وقت آن کریں گے جب کوئی مہمان ان کے گھر تشریف لائے گا اور یہ صورتحال مسلم لیگ ن کی سیاسی ساکھ کو بھی شدیف نقصان پہنچائے گا۔
کینٹ سرکل میں پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین کا پورا پینل متفقہ طور پر منتخب
The full panel of Pakistan WAPDA Hydro Electric Central Workers Union in Cantt Circle unanimously elected
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2022)—کینٹ سرکل میں پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین کا پورا پینل متفقہ طور پر منتخب ہو گیا۔ذونل چیرمین ملک قمر فاروق کلیامی،سینئر وائس چیئرمین سکندر لالہ،وائس چیرمین عالمگیر پراچہ چوآ خالصہ۔ سیکرٹری عامر سہیل،جوائینٹ سیکرٹری مامون الرشید۔
اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور سینٹ کا حلف اٹھانے کا خیرمقدم, ظہیر احمد مغل
Ishaq Dar’s homecoming and swearing in of the Senate praised, Zaheer Ahmed Mughal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،ستمبر,2022)—پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری اطلاعات ظہیر احمد مغل نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور سینٹ کا حلف اٹھانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر پر اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اگر میاں نوازشریف کو نااہل قرار نہ دیا جاتا تو آج ملکی معیثیت کی تباہی کا یہ عالم نہ ہوتا مگر کچھ قوتیں ہر قیمت پر عمران خان کو لانا چاہتی تھیں جنہوں نے نوازشریف کو نااہل کرکے جیل میں ڈال کر الیکشن لڑا اور پھر الیکشن چرا کر عمران کی حکومت قائم کی گئی جو دنیا کی سب سے نااہل اور نالائق حکومت ثابت ہوئی انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اسحاق ڈار اپنے وسیع تجربے کی بدولت ملک کو معاشی بحران سے نجات دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔