AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com
London; Namaz e janaza of murdered Rafaqit Kiyani and Ch Saqib who died of accident held in Slough and Maidenhead
سلاو میں گزشتہ دو ہفتے قبل قتل ہونے والے چوبیس سالہ نوجوان رفاقت کیانی کی نماز جنازہ سلاو کی جامع مسجد سٹوک پوچیز لین میں ادا کر دی گی ہے جبکہ میڈن ہیڈ میں مقیم چوہدری ثاقب اشرف جن کا دس ستمبر کی رات کو سلاو کے نواحی علاقے ایسکاٹ میں ایک کار ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوا تھا ان کی نماز جنازہ میڈن ہیڈ کی مسجد میں ادا کر دی گی ہے۔
لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،محمد نصیر راجہ،18،ستمبر,2022)—سلاو میں گزشتہ دو ہفتے قبل قتل ہونے والے چوبیس سالہ نوجوان رفاقت کیانی جن کا تیس اگست کو دن ایک بجے اپنے گھر کے باہر چاقو کے حملے میں قتل ہوا تھا ان کی نماز جنازہ سلاو کی جامع مسجد سٹوک پوچیز لین میں ادا کر کے تدفین سلاو کے مقامی قبرستان میں کر دی گی ہے جبکہ میڈن ہیڈ میں مقیم چالیس سالہ نوجوان چوہدری ثاقب اشرف جن کا دس ستمبر کی رات کو سلاو کے نواحی علاقے ایسکاٹ میں ایک کار ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوا تھا ان کی نماز جنازہ میڈن ہیڈ کی مسجد میں ادا کر دی گی ہے۔ ان کی تدفین بروز ہفتہ مرحوم کے آبائی شہر میرپور آزاد کشیمر میں ہو گئی دونوں نماز جنازہ میں برطانیہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی شرکا جنازہ نے اشکبار انگھوں سے دونوں نوجوانوں کو الوداع کیا دونوں نوجوانوں کی خادثاتی موت کے باعث کیمونٹی انتہائی افسردہ اور غمگین تھی نوجوان بیٹوں کی خادثاتی موت سے مرحومین کی فیملی غم سے نڈھال اور انگھوں سے آنسووں کے ساتھ شرکا جنازہ کو گلے مل رہے تھے سلاو اور میڈن ہیذ کی فضا بدستور انتہائی سوگوار چوبیس سالہ رفاقت کیانی اور چالیس سالہ ثاقب اشرف کی خادثاتی موت ایک بہت بڑا سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے شرکا جنازہ نے مرحومین کی فیملی سے نوجوان بیٹوں کی خادثاتی موت پر دلی دگھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوے ان کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔چوبیس سالہ قتل ہونے والے رفاقت کیانی برطانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت راجہ زاکر کیانی ایڈووکیٹ کے بیٹے ہیں-جبکہ میڈن ہیڈ میں مقیم چالیس سالہ کار ایکسیڈنٹ میں فوت ہونے والے ثاقب اشرف میرپور آزاد کشیمر سے سابق امیدوار اسمبلی سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزاد کشیمر چوہدری محمد اشرف کے بیٹے ہیں
London; Namaz e janaza of murdered Rafaqit Kiyani was held in Slough while namaz e janaza Ch Saqib who died of the accident was held in Maidenhead with thousands of people.