DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Mureed Awan Welfare Organization collected lakhs of rupees of aid and emergency supplies for the flood victims.

کہوٹہ شہر سے مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے امداداور ضروت کا سامان اگھٹا گیا کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2022)
نوجوان سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)کا اپنی ٹیم کے ہمراہ چارشدہ میں متاثرین سیلاب میں امدادی سامان کی تقسیم،لاکھوں روپے مالیت کا کھانے پینے اور استعمال کا سامان تقسیم کیا عوام علاقہ کی طرف سے ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ) اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق نوجوان سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)نے کہوٹہ شہر سے مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)کے پلیٹ فارم سے سیلاب متاثرین کے لیے لاکھوں روپے امداداور ضروت کا سامان اگھٹا گیا کیاانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عوام نے جو اپنی امانت صدقات کی صورت میں ہمیں دی وہ میں نے حق داروں تک پہنچا دی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بہت بری صورت حال دیکھنے میں آئی ہے لوگ کئی دنوں سے کھلے آسمان تلے دن رات گزارنے پر مجبور ہیں مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن (رجسٹرڈ)کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان پہنچایا گیاہماری کوشش ہے کہ ان مشکل جگہوں پر امدادی سامان پہنچایا جائے جہاں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور ان تک کسی بھی قسم کی کوئی امداد نہ پہنچ سکی ہوانہوں نے مزید بتایا کہ ہم لوگوں میں اشیاء خوردونوش، کپڑے، دوائیاں، خیمہ، چپل اور جو ضروریات زندگی میں چیزیں استعمال ہوتی ہیں وہ لوگوں تک پہنچارہے ہیں لہٰذا مخیر حضرات سے پر زور اپیل ہے کہ اس کارِخیر میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنے ہم وطنوں کی زندگیاں بچانے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ حافظ صغیر احمد چشتی امام مسجد الخلیل،ملک ریاض احمد، صوبیدار ملک رشید، صوبیدار ملک وزیر، صوبیدار ملک فاروق، ملک اقبال،راجہ عدیل، ملک جواد، ملک عاشر،ملک علی بھی موجود تھے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 September 2022)
Young social personality Malik Kaleem Hussain Awan Chairman of Mureed Awan Welfare Organization (Registered) along with his team distributed relief goods to the flood victims in Charsheda, distributed food and drink worth lakhs of rupees and consumables by the people of the area. Chairman Mureed Awan Welfare Organization (Registered) and his team have collected millions of rupees of aid and supplies for the flood victims while talking to the media we strongly appeal to the people to support us in this charity and play their role in saving the lives of our countrymen. Malik Rashid, Subedar Malik Wazir, Subedar Malik Farooq, Malik Iqbal, Raja Adeel, Malik Jawad, Malik Asher, Malik Ali were also present.

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی کلینکلوں اور جعلی حکیموں کی بھرمار

Abundance of fake clinics and fake doctors in Kahuta city and surroundings

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2022)
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی کلینکلوں اور جعلی حکیموں کی بھرمار سرکاری ہسپتال میں ادوویات اور ڈاکٹرز کی کمی کی وجہ سے غریب لوگ پرائیویٹ کلینکوں کا رخ اختیار کرتے ہیں جہاں پر اس مہنگائی کے دور میں ان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے زیادہ تر کلینکوں میں نا تجربہ کار لوگ بیٹھے ہیں فرضی طور پر ڈاکٹر ز کے بورڈ لگا کر ان ہسپتالوں کو وہ لوگ چلا رہے ہیں جو ڈسپنسر بھی نہیں اس مقدس پیشے کو انھوں نے ان کاروبار بنا لیا ہے ایک مریض جو معمولی سی بیماری والا ہوتا ہے اسکو بھی ان ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی فیس لیبارٹری کی فیس پھر سٹور میں بھیج دیا جاتا ہے اسطرح ایک مریض سے ہزاروں روپے وصول کر لیے جاتے ہیں ایک مرض کے لیے کئی کمپنیوں کو خوش کرنے کے لیے دوائیاں لکھ دی جاتی ہیں صحت کارڈ والوں کو بھی صرف آپریشن کی سہولت موجود ہے باقی ہزاروں روپے ٹیسٹوں دوائیوں کے اسکو خود ادا کرنے پڑتے ہیں ہر آنے والی حکومت نے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنانے کے وعدے کیے مگر افسوس ڈیجیٹل ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کے لیے بھی مریضوں کو کلرسیداں ہولی فیملی جانا پڑتا ہے کئی کنالوں پر مشتمل اس بلڈنگ میں عوام بنیادی سہولیات سے محروم محکمہ صحت کی نا اہلی، ملی بھگت سے غریب عوام کو علی حکیموں دو نمبر کلینکوں اور کئی دو نمبر ادوویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے پاس جا کر علاج کرانا پڑتا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر صحت ای ڈی او ہیلتھ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button