کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07،ستمبر,2022)—لوڈ شیڈنگ کا کمال۔چور بجلی کا ٹرانسفارمر لے اڑے۔گزشتہ شب لوڈ شیڈنگ کے وقت نامعلوم چوروں نے کلرشہر کی نواحی بستی سروھا راجگان میں صرف چھ ماہ قبل ہی لگایا جانے والا سو کیوی کا ٹرانسفارمر اتار کے نیچے زمین پر رکھا اسے کھول کر اندر سے ہزاروں روپے مالیت کی کاپر وائرز چوری کرکے لے گئے اس طرح ملزمان نے محض چند ہزار روپے کج خاطر لاکھوں روپے مالیت کے ٹرانسفارمر کو ناکارہ بنا دیا مقامی ابادی کو متبادل ذرائع سے بجلی مہیا کی جا رہی ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 07, September 2022) – The perfection of load shedding, Thieves took away the electricity transformer, Last night during load shedding, unknown thieves in Saroha Rajgaan, a suburb Kallar Syedan, only six months ago the transformer was installed, The transformer of 100 KV was taken down and placed on the ground, After opening it, they stole copper wires worth thousands of rupees. In this way, the accused made the transformer worth millions of rupees useless for the sake of just a few thousand rupees. Electricity is being provided from alternative sources.
کلرسیداں کے قریب گائے فصل میں داخل ہونے کا تنازعہ،فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی
Three shot and injured including two woman over cow grazing dispute in Phalina
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07،ستمبر,2022)—کلرسیداں کے قریب گائے فصل میں داخل ہونے کا تنازعہ،فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے یہ واقعہ گاؤں پھلینہ میں پیش آیا۔ عمر اور مدثر امین نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے نجم الحسن،سیاں بی بی اور ساجدہ بیگم کو زخمی کیا،کلر سیداں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئیعمر اورمدثر امین کو گرفتار کر لیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لییچھاپے ماریجا رہے ہیں۔
بلدیہ کلر کی ابنوشی اسکیم کلرسیداں کے پائپس کی عملے کے افراد کی ملی بھگت سے فروخت کی کوشش ناکام بنانے پر شہریوں کی تعریف
Kallar Citezan praised for stopping sale water supply scheme pipe
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07،ستمبر,2022)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے بلدیہ کلر کی ابنوشی اسکیم کلرسیداں کے پائپس کی عملے کے افراد کی ملی بھگت سے فروخت کی کوشش ناکام بنانے پر شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوچھنا تھا کہ بلدیہ کلرسیداں اور اس کے سامنے کا کوئی والی وارث ھے؟اے سی،چیف آفیسر،پولیس یا لوکل اکابرین میں سے کون زمہ دار ہے؟انہوں نے کہا کہ حکومت کا مال در اصل عوام کامال ھے اسکی لوٹ مار کی کی روک تھام ہر صورت ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ کلرسیداں کے عوام پانی کو ترستے ہیں، بل فی گھر پانچ سو لیا جاتا ھے جبکہ عوام کو ایک دن چھوڑ کر آدھا گھنٹہ پانی دیا جاتا ھے، سات مرلہ کے علاقے کے مکین ہمیشہ پانی نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں مگر کوئی پُرسانِ حال نہیں۔یہ صورتحال ہم سب کے لیئے چیلنج ہے ہماری حکومت میں سرکاری مال کی چوربازری کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی بلدیہ بلاامتیاز شہریوں کو پانی مہیا کرے اور اس میں کسی سے کسی طرح کی زیادتی ہرگز قابل قبول نہیں۔انہوں نے سرکاری پائپ اتوار کے روز کباڑیئے کو فروخت کرنے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اس کے زمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سرکاری پائپ اتوار کے روز کباڑیئے کی دوکان پر لے جانے کے واقعہ کا پی ٹی آئی کی جانب سے بھرپور مزاحمت
Strong condemnation from PTI to the incident of taking government pipes to a junk shop on Sunday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07،ستمبر,2022)—کلرسیداں اب نوشی اسکیم کے ملازمین کی جانب سے سرکاری پائپ اتوار کے روز کباڑیئے کی دوکان پر لے جانے کے واقعہ کا پی ٹی آئی کی جانب سے بھرپور مزاحمت پر چیف آفیسر بلدیہ صاحب زادہ عمران اختر نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے پی ٹی آئی ایم سی کلرسیداں کے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے چیف آفیسر سے رابطہ قائم کرکے انہیں صورتحال اور تشویش سے آگاہ کیا جس پر چیف آفیسر نے متعلقہ ملازمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمانہ کاروائی اور انکوائری کا حکم دیا ہے اس سارے عمل میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر راجہ عاصم ریاض بھی موجود رہیں گے۔عاصم ریاض محکمانہ انکوائری کو پبلک کریں گے تاکہ حقیقت سامنے لائی جاسکے.
چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحب زادہ عمران اختر کی والدہ محترمہ شدید علیل
The mother of Imran Akhtar, Chief Officer Kallar Syedan seriously ill
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07،ستمبر,2022)—چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحب زادہ عمران اختر کی والدہ محترمہ شدید علیل ہیں انہیں گجرات کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کلر سیداں کے نواحی علاقہ کی رہائشی مسماۃ (ر) نے اپنے ہی سسر کے خلاف ذیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کروا دیا
A resident of Kallar Syedan neighborhood, registered a case of attempted rape against her own father-in-law
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07،ستمبر,2022)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ کی رہائشی مسماۃ (ر) نے اپنے ہی سسر کے خلاف ذیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کروا دیا پولیس کو بتایا کہ شام چار بجے کے قریب میرے سسر بشارت نے کہا کہ آؤ چارہ کاٹنے میں میری مدد کرو جس پر میں چارہ کاٹنے والی مشین کے قریب چلی گئی۔سسر بھی میرے قریب آ گیا اور میرے جسم کے احساس حصوں پر ہاتھ لگانا شروع کر دیا،میں نے اسے اس کام سے روکا اور کہا کہ شرم کرو تم میرے باپ کے برابر ہو۔میری ساس بھی ادھر ہی درخت کے نیچے بیٹھی ہوئی تھی۔خاتون کے مطابق اس سے قبل بھی سسر نے اسے باہوں میں لے کر گلے کیساتھ لگانے کی کوشش کی تھی مگر اپنا گھر بچانے کیلئے خاموش رہی مگر اب مجبور ہو کر لب کشائی کر رہی ہوں۔
چوروں نے بیوہ کے گھر کا صفایا کر دیا
The thieves ransacked the widow’s house in Dhok Sabri
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،07،ستمبر,2022)—چوروں نے بیوہ کے گھر کا صفایا کر دیا۔بلقیس اختر بہوہ عابد حسین سکنہ ڈھوک صابری نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔ گزشتہ روز اپنی بیمار والدہ کے گھر واقع بھلاکھر گئی ہوئی تھی اور رات 8 بجے کے قریب جب واپس آئی اور جب مین گیٹ کھول کر دیکھا تو میرے گھر کے ایک کمرے کے دروازے کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا جب کمرے میں داخل ہوئی تو میری الماری کے دروازوں کے کنڈے بھی کٹے ہوئے تھے۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور میری عدم موجودگی میں میرے گھر کے مین گیٹ کو پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور الماری اور ایک عدد لوہے کے بکس سے لاکر کو توڑ کر تیس ہزار روپے کی نقدی،طلائی زیورات،ایک عدد ایل سی ڈی سام سنگ کمپنی پیک شدہ چوری کر کے لے گئے ہیں۔