کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03،ستمبر,2022)— کلر سیداں کے نواحی شہ چوکپنڈوری میں قائم سب پوسٹ آفس میں پنشن نہ ملنے پر پنشنرز نے ہنگامہ کھڑا کر دیا جس پر پوسٹ ماسٹر کو معاملات کنٹرول کرنے کیلئے پولیس طلب کر نا پڑی۔جمعہ کے روز سب پوسٹ آفس چوکپنڈوری میں پنشن وصول کرنے کیلئے آنے والے سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین موجود تھے اور جب دو بجے کے بعد بھی کیش کی گاڑی نہ پہنچی تو ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے احتجاج کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کو طلب کر لیا گیا۔ادھر سب پوسٹ ماسٹر محمد شفیق نے رابطہ پر بتایا کہ یہاں سے 1600 کے قریب ریٹائرڈ ملازمین اپنی پنشنز وصول کرتے ہیں۔جمعہ کے روز کہوٹہ سے کیش لے کر آنے والی گاڑی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پنشن تقسیم نہ کی جا سکی۔
گھریلو کتے کے بھونکنے کی وجہ سے پالتو بھچڑا کنویں میں جا گرا
The domestic calf fell into the well due to the barking of the domestic dog
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03،ستمبر,2022)—گھریلو کتے کے بھونکنے کی وجہ سے پالتو بھچڑا کنویں میں جا گرا تفصیلات کے مطابق موہڑہ وینس کنوہا میں پرویز اختر کے گھر کتے کے بھونکنے سے بچھڑا ڈر کر کنوئیں میں گر گیا ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم تحصیل انچارج حارث فاروق صاحب کی زیر نگرانی جائے وقوعہ پر بروقت پہنچی اور 45 منٹ میں کامیاب آپریشن کر کے بچھڑے کو بحفاظت باہر نکال لیا جسکی مالیت بقول مالکان کے 80 ہزار روپے ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کی جانب سے متاثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ جاری
On behalf of Minhaj Welfare Foundation, the series of assistance to flood victims continues
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03،ستمبر,2022)—منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کی جانب سے متاثرین سیلاب کی امداد کا سلسلہ جاری۔کلرسیداں کے مرکزی کیمپ میں 14 لاکھ سر صوبہ شاہ کیمپ 3 لاکھ اور ڈیرہ خالصہ سکول کیمپ منں بھی 3 لاکھ جمع ہوئے اس طرح مجموعی طور پر بیس لاکھ کا سامان جس میں راشن پیک, آٹا, بچوں کا دودھ, مچھردانیاں, واٹر پروف کیمپ, واٹر پروف ترپال, کمبل, کھیس, جوس, بسکٹ, کپڑوں کے جوڑے, جوتے, برتن اور دیگر متفرق سامان شامل ہیں متاثرین کے لیئے روا ہ کردیا گیا۔
متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے الخدمت فاونڈیشن کے کیمپ میں ایک خاتون سمیت متعدد افراد نے ایک ایک لاکھ کے نقد عطیات دیئے
A number of people including a woman gave cash donations of 1 lakh in the camp of Al-Khidmat Foundation to help the flood victims
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03،ستمبر,2022)—متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے الخدمت فاونڈیشن کے کیمپ میں ایک خاتون سمیت متعدد افراد نے ایک ایک لاکھ کے نقد عطیات دیئے مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی ایک ایک جمع کرکے عطیہ کیا ہے جبکہ ایک خاتون نے متاثرین سیلاب کی مدد کے لیئے اپنی طلائی انگوٹھی الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے کیمپ میں جمع کروا کے متاثرین سیلاب سے اظہار یک جہتی کیا ہے۔
ہر طبقہ فکر کوڈینگی کے بارے میں آگاہی دی جائے گی
Every class of thought will be given awareness about Dengue
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03،ستمبر,2022)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر ڈینگی سے متعلق آگاہی کے لیئے آج بروز ہفتہ صبح 9 بجے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم سے میاں جی الیکٹرانکس چوآ روڈ واک کی جائے گی اس دوران دوکانداروں مسافروں راہگیروں کو پمفلٹ اور اسٹیکرز بھی مہیا کیئے جائیں گے اور ہر طبقہ فکر کوڈینگی کے بارے میں آگاہی دی جائے گی۔
طلحہ گلفا م نے قانون کی ڈگری حاصل کرلی
Talha Gulfam obtained law degree
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03،ستمبر,2022)—معروف کاروباری چوہدری گلفا م اختر کے فرزند چوہدری طلحہ گلفا م نے قانون کی ڈگری حاصل کرلی،مقامی شہریوں اور تاجروں نے طلحہ اور اس کے والد چوہدری گلفام کا مبارکباد دی ہے۔
سید عدیل شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
Syed Adeel Shah died in a traffic accident
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03،ستمبر,2022)—پنجاب پولیس کی سب انسپکٹرسید علمدار شاہ کا جواں سالہ بیٹا سید عدیل شاہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا نمازہ جنازہ جسوال سیداں کلیام شریف میں ادا کی گئی جس میں سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود، مسعود احمد بھٹی دانش مسعود بھٹی،حیکم طاہر عباس، سب انسپکٹر رخسار اور دیگر نے شرکت کی۔
آئیسکوسب ڈویژن وڈھالہ کا نوجوان اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
A young official of IESCO sub-division Wadhala died due to electric shock
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،03،ستمبر,2022)— آئیسکوسب ڈویژن وڈھالہ کا نوجوان اہلکار بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئا واپڈا اہلکار دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے فوت ہو گیا۔مقبول خان گاؤں بسالی میں کام کے دوران کھمبے پر کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا مقبول خان کا تعلق ضلع صوابی سے تھا۔