DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Arrest warrant issued for Raja Sagheer Ahmed for Punjab Assembly elections violence case

پنجاب اسمبلی انتخابات میں تشدد کیس میں راجہ صغیر احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی20،اگست,2022)—مسلم لیگ ن کے کلرسیداں اور کہوٹہ سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیراحمد ان بارہ ارکان پنجاب اسمبلی میں شامل ہیں جن کے پنجاب حکومت نے عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیئے ہیں۔راجہ صغیر احمد نے 2018 کے الیکشن میں آزاد حیثیت میں حصہ لیا مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی بعد ازاں انہوں نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت حاصل کرلی۔ عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب میں پیدا ہونے والے بحران میں جب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والوں نے بھی شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کیا تو یہ بھی اپنی وفاداری تبدیل کرکے مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے جس کے نتیجے میں ڈی سیٹ ہوئے۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہوکر شہباز حکومت میں معاون خصوصی مقرر کیئے گئے مگر حکو مت ختم ہو گئی اب ان کا نام بھی پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرکے ان کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے۔ ادہر پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر شاہ رخ پرویز نے پنجاب حکومت کے حالیہ اقدام کی مزمت کرتے ہوئے کہا مخالفین راجہ صغیر احمد کو سیاسی میدان میں تو شکست نہ دے سکے، پنجاب حکومت کے نمائندوں کی طرف سے بزدلانہ، غیر منصفانہ انتقامی کاروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین اور جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے راجہ صغیر احمد اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد نے پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں شکست فاش دی ہے جو لوگ ان کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہ کرسکے وہ وارنٹ گرفتاری کے ذریعے خوفزدہ نہیں کر سکتے لیگی کل کی طرح آج بھی اپنے لیڈر راجہ صغیر احمد کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Kallar Syedan ​​( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 20, 2022) – Member of the Punjab Assembly from Kahuta, Raja Sagheer Ahmed, is among the twelve members of the Punjab Assembly for whom the Punjab government has obtained arrest warrants from the court. His name has been included in the list of rioters in the Punjab Assembly and warrants have been issued. PML-N President Haji Akhlaq Hussain and General Secretary Zainul Abidin Abbas condemned the issuance of arrest warrants for Raja Sagheer Ahmed and others.

تمام عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد ,پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں سٹی کے نئے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی

Congratulations to all officials on getting new responsibilities, Syed Seemab Haider Shah Naqvi, the new president of Pakistan Tehreek-e-Insaf, Kallar Syedan city

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی20،اگست,2022)—پاکستان تحریک انصاف کلرسیداں سٹی کے نئے صدر سید سیماب حیدر شاہ نقوی نے تمام عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا وہ ایم سی اور تحصیل سطح کے تمام عہدیداران اور کارکنان کو ساتھ لے کر چلیں گے، گروپ بندیوں کا خاتمہ کریں گے، جماعت کو مضبوط و مربوط بنانے کے لیے نئے افراد کا خندہ پیشانی سے استقبال کریں گے اور کلر سیداں کی ترقی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔انہوں نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ کلر سیداں کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کی عزت نفس کا احترام کیا جائے گا اور کسی بھی ترقیاتی کام میں ان سے تجاویز لی جائیں گی۔ایم سی کلر سیداں کی تنظیم جلد از جلد وارڈز کی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ مکمل کرے گی،اس کے علاوہ سینئر راہنماوں پر مشتمل ایک ایڈوائزری کونسل بھی قائم کی جائے گی جو ایم سی اور تحصیل کے درمیان موثر رابطے کے فرائض کے ساتھ ساتھ تنظیمی امور پر اپنی تجاویز دے گی،ہم سب مل کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔

محکمہ واپڈا کیساتھ غلط بیانی کر کے میٹر نصب کروا کر گھر میں قبضہ کرنے کے الزام میں آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کی درخواست پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

A case was registered against the woman on the request of IESCO Sub-Division on the charge of misrepresenting the WAPDA department

www.pothwar.com 

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی20،اگست,2022)—محکمہ واپڈا کیساتھ غلط بیانی کر کے میٹر نصب کروا کر گھر میں قبضہ کرنے کے الزام میں آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کی درخواست پر خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔الطاف حسین سکنہ جسوالہ نے واپڈا کو درخواست میں تحریر کیا تھا کہ میری غیر موجودگی میں مسماۃ لبنی حسین نے محکمہ واپڈا کیساتھ غلط بیانی کر کے میرے گھر میں غیر قانونی طور پر میٹر نصب کروادیا اور میرے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جبکہ میں نے اس مکان میں پہلے سے اپنے نام کا میٹر نصب کروایا ہوا تھا۔مسماۃ لبنی نے واپڈا کے دفتر میں اپنے بجلی میٹر کی درخواست جمع کروائی جس کے بعد محکمہ واپڈا نے تخمینہ لگانے کیلئے لائن مین بھیجا، اسے جو موقع دکھایا تھا اس کا نزدیکی حوالہ مسمی غلام فرید کے نام سے تھا۔موقع ملاحظہ کرنے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جاری کر کے میٹر نصب کر دیا گیا۔اب جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ نے محکمہ واپڈا کیساتھ غلط بیانی کر کے دوسری جگہ پر واقع مکان میں نیا میٹر نصب کروا دیا ہے۔

ایک یونٹ بجلی استعمال کا بل 486 روپے کس طرح کیسے بنا؟,تل خالصہ کے محمد عرفان

How did the bill for one unit of electricity use become 486 rupees?, Mohammad Irfan of Tal Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی20،اگست,2022)—واپڈا اور اتحادی حکومت کی مہارت کا عملی مظاہرہ،گاؤں تل خالصہ کے محمد عرفان ولد محمد اسلم کے بند گھر کا بل جاری کیا گیا جس میں ایک یونٹ بجلی استعمال کی گئی جس کا بل 75 روپے ہے اور ٹیکسوں کی بھرمار کے بعد ایک یونٹ گھریلو بجلی استعمال کرنے کا مکمل واجب الادا بل 486 روپے ارسال کیا گیا۔کوئی ماہر معاشیات بتا سکتا ہے کہ ایک یونٹ بجلی استعمال کا بل 486 روپے کس طرح کیسے بنا؟

راجہ ساجد جاوید کو ضلعی تنظیم میں نائب صدر اور قمر ایاز کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا

Raja Sajid Javed was nominated as Vice President and Qamar Ayaz as Deputy General Secretary in the district PTI organization

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی20،اگست,2022)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کی نئی تنظیم میں کلرسیداں کی بھرپور نمائندگی۔معروف پارٹی رہنما راجہ ساجد جاوید کو ضلعی تنظیم میں نائب صدر اور قمر ایاز کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔

کلرسیداں کا چارج لائن سپریٹنڈنٹ قاضی جاوید ظفر کو دے دیا گیا۔

Qazi Javed Zafar was given the charge of the line superintendent of Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی20،اگست,2022)—آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے ایس ڈی او بابر ضیا کا تبادلہ راول سب ڈویژن اسلام آباد کردیا گیا جب کہ کلرسیداں کا چارج لائن سپریٹنڈنٹ قاضی جاوید ظفر کو دے دیا گیا۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی20،اگست,2022)—سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری،راجہ احمد قادری،حاجی طارق تاج،مسعور بھٹی،صغیربھولا اور دیگر نے موہڑہ لنگڑیال چوآ خالصہ جا کر ڈاکٹر علی اصغر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button