DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Principal Gov Graduate College Kahuta Professor Shabbir Raja was conferred with Quaid-e-Azam Gold Medal Award

کہوٹہ کے لیے بڑا اعزاز پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ کو بہترین محکمانہ کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2022)
کہوٹہ کے لیے بڑا اعزاز پرنسپل گورنمنٹ گریجوئیٹ کالج کہوٹہ پروفیسر شبیر راجہ کو بہترین محکمانہ کارکردگی پر قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔پرنسپل شبیر راجہ کو قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ ملنے پر کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیات وکلاء حضرات علمائے کرام اور صحافیوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے پروفیسر صاحبان طلباء ان کے والدین اور کہوٹہ کیلئے ایک بڑا اعزاز پرنسپل محمد شبیر راجہ نے قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2022 حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ کے پرنسپل محمد شبیر راجہ کو انسانیت کی خدمت اعلیٰ کارکردگی اور مثالی فرائض منصبی کی ادائیگی پر 14 اگست 2022 کو لاہور میں منعقد ہونے والی قومی سطح کی پروقار تقریب میں قائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل محمد شبیر راجہ کی قیادت میں کالج میں تعلیمی معیار بہتر ہوا ہے اور کالج روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہے طلباء و طالبات کہوٹہ کالج سے مستفید ہو رہے ہیں پڑھائی کا معیار انتہائی اعلیٰ ہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 19 August 2022)
A great honor for Kahuta, According to the details, Muhammad Shabbir, Principal of Government Post Graduate College Kahuta Raja was awarded the Quaid-e-Azam Gold Medal Award in a prestigious national level ceremony held in Lahore on August 14, 2022, for his high performance and exemplary performance in the service of humanity. Under the leadership of Shabbir Raja, the quality of education in the college has improved and the college is progressing day by day, students are benefiting from Kahuta College.

کہوٹہ گریڈ اسٹیشن سے بڑھی تعداد میں ڈینگی لارواموجود

Increased number of dengue larvae found from Kahuta grid station

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2022)
کہوٹہ گریڈ اسٹیشن سے بڑھی تعداد میں ڈینگی لارواموجودگی پرا کمل ملک (اینٹامولوجسٹ اینڈ میڈیکل آفیسر)کا ٹیم کے ہمراہ موقع پر دورہ فی الفور جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ مالک مکان کو نوٹس تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ا کمل ملک (اینٹامولوجسٹ اینڈ میڈیکل آفیسر)کی نگرانی میں سعد محمود ہیلتھ ورکرسمیت دیگر ٹیم کے ہمراہ ڈینگی سروے کر رہے تھے گریڈ اسٹیشن ڈولیاں روڈ نزد جامع مسجد الخلیل کے قریب اسلم نامی شخص کی چھت پر کھڑے پانی کو چیک کیا گیا تو اس میں ڈینگی لاروابڑھی تعداد میں موجودپایا جس پر انہوں نے فی الفورجراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤکیا اور مالک مکان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا حکم دیا اس موقع پر انہوں نے ڈینگی کے مچھر صاف پانی میں رہنا پسند کرتے ہیں اور طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت زیادہ نمودار ہوتے ہیں، لہٰذا گھر میں کھانے پینے کی تمام اشیاء حتیٰ کے گھروں میں موجود پینے کے پانی کے برتن بھی ڈھانپ کر رکھیں ڈینگی مچھر کے حملے سے بچنے کے لیے سب سے ضروری ہے کہ اس کی افزائش نسل کو روکا جائے، اس کے لیے ضروری ہے کہ گھروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، آس پاس موجود گڑھوں کو مکمل طور پر پاٹ دیا جائے تاکہ ان میں پانی جمع نہ ہوانہوں نے کہاکہ احتیاط میں ہی حفاظت ہے۔

کرنل محمد شبیر اعوان نے حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دے دیا

Colonel Muhammad Shabbir Awan proved to be a true leader

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2022)
تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی، سماجی و کاروباری عدیل افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان نے حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دے دیا وہ حلقہ پی پی سیون کی عوام کے محبوب لیڈر ہیں وہ حقیقی معنوں میں عوام کی نمائنددگی کر رہے ہیں پنجاب حکومت حلقہ پی پی سیون کی عوام کے ہر دلعزیز لیڈر کرنل محمد شبیر اعوان کو پنجاب میں اہم زمہ داری سے نوازیں حلقہ پی پی سیون سے 68ہزار سے زاہد پی ٹی آئی کے ووٹرز کی نظریں عمران خان پر لگیں ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی، سماجی و کاروباری عدیل افضل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان نے حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دے رہے انہوں نے گذشتہ دنوں بیور کے رہائشی فوت ہونے والے ایک ٹیچرز کے لواحقین کی طرف سے اطلاع ملی کہ ہم سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی مد میں تھانہ کہوٹہ سے ایک ملازم نے 10ہزار روپے لیے جس پر انہوں نے فی الفور تھانہ کہوٹہ میں رابطہ کیا اور ان کوسخٹی سے کہا کہ وہ پیسے واپس کریں اور اپنے آپ کو ٹھیک کریں جس پر انہوں نے شام تک پیسے واپس کرنے کا یقین دیلایا انہوں نے کہا کہ آمدہ جنرل الیکشن کہوٹہ،کلر سے ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان ہو گا کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا ہے کرنل محمد شبیر اعوان حلقہ پی پی سیون کی عوام کی پسندید ہ شخصیت وہ حلقے کی عوام کے تمام مساہل سے بخوبی واقف ہیں اپنے حلقے کی عوام کے مساہل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے اور ان کو حل کرا نے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں جشن آزادی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Independence Day was celebrated in Dera Mushtaq Shah City with great devotion and respect

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اگست2022)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں جشن آزادی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی ہر دوکان میں قومی پرچم لہرایا گیا نجم سپر سٹور ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں بچوں کے لیے خوبصورے بیج، جھنڈیاں،ہاتھوں میں اٹھانے والے قومی پرچم اور دیگر اشیاء بھی موجود رہیں جبکہ اس موقع پر علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق نقوی نے کہا کہ عوام جشن آزادی کی خوشی بھی مناہیں مگر محرم الحرام کا احترام بھی مد نظر رکھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button