کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اگست,2022)—رینٹ پر لی گئی گاڑی واپس نہ کرنے پر دو خواتین سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔عطاالرحمان سکنہ گف سنگال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں کلر سیداں میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روزمیں اپنے شو روم میں موجود تھا کہ مسمی محمد متین عرف زین ہمراہ کلثوم بی بی،حفظہ رحمان،شان علی میرے شوروم میں آئے اور مجھ سے گاڑی امانتا رینٹ پر مانگی جو کہ میں نے گاڑی مہران مالیتی 09 لاکھ روپے ان کے حوالے کر دی اور انہوں نے وعدہ کیا کہ گاڑی دوسرے دن واپس کر دیں گے۔جب دوسرے دن شام کو مذکوران نے گاڑی واپس نہ کی تو میں نے محمد متین سے رابطہ کیا جس پر محمد متین نے کہا کہ گاڑی کچھ دن مزید استعمال میں رکھونگااور بعد ازاں مسمی محمد متین نے اپنا فون بند کر دیا جس پر میں نے اپنے طور پر پتہ جوئی کی تو معلوم ہوا چلا کہ مسمی متین وغیرہ نے دیگر لوگوں کے ہمراہ ایک گروپ بنا رکھا ہے جو لوگوں سے گاڑیاں رینٹ پر حاصل کر کے جعلی کاغذات تیار کروا کر فروخت کر دیتا ہے۔
Kallar Syedan (pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 18, August 2022) – A Police case has been registered against four people including two women for not returning the car taken on rent. Ahta Ur Rehman of Guff Sangal said that I am doing rent a car business in Kallar Syedan, in my showroom when Mohammad Mateen Zain along with Kulsoom Bibi, Huza Rahman, Shaan Ali came to my showroom and asked me for a car on Amanta Rent. That I handed over the Mehran car worth Rs.09 lakh to him and he promised to return the car the next day. When he did not return the car on the evening of the second day, I contacted Muhammad Mateen, on which Muhammad Mateen said that he will keep the car in use for a few more days and later Mohammad Mateen switched off his phone, on which I found out that Mateen and others have formed a group with other people, Who gets cars from people on rent and sells them by getting fake documents prepared.
مضر صحت موٹے گوشت کا قیمہ تیار کر کے چپل کباب فروخت کرنے پر مقدمہ درج
A case has been registered for selling Chapal Kebab by preparing unhealthy meat mince
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اگست,2022)—تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے کلر سیداں شہر میں مضر صحت موٹے گوشت کا قیمہ تیار کر کے چپل کباب فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر وا دیا۔کلر سیداں میں لمپی سکن کی بیماری کے باعث گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے سلاٹر ہاؤس بند ہونے کی وجہ سے گوشت کی فروخت پر پابندی عائد ہے مگر اس کے باوجود موٹا گوشت حاصل کر کے اس کاقیمہ تیار کر کے چپل کباب فروخت کرنے پر جاوید خان مہند کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔دریں اثناء چوآ روڈ پر واقع بیف بریانی شاپ پر چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت سے بریانی تیار کر کے فروخت کرنے پر دکان کو سیل کر کے دس کلوگرام کے قریب تیار کی گئی بریانی کو تلف کر دیا ہے۔عمران توقیر سینٹر انسپکٹر،واجد حسین سینٹری پٹرول اور زاہد حیدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سابقہ رنجش پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا
A man was shot and injured over a previous grudge
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اگست,2022)—سابقہ رنجش پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔طیب محمود سکنہ ڈھوک ڈھیری منگلورہ نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں اور میرا چھوٹا بھائی طاہر اپنے بیٹے کی دوائی لینے کے بعد کلر سیداں سے واپس گھر جا رہے تھے اور جونہی نالہ کانسی پل پر پہنچے تو ثاقب نے مجھے رکنے کا اشارہ کیا۔اتنے میں شہروز جہانگیر اور حمزہ ارشد اور ایک نامعلوم شخص سامنے آ گئے،اس موقع پر ثاقب ظہور نے پسٹل نکال لیا اور سیدھا فائر مجھ پر کیا جسے میں بچاتے ہوئے نیچے بیٹھ گیا۔ثاقب نے دوبارہ فائر کیا جو میری دائیں پنڈلی پر لگا اور میں زمین پر گر گیا جس پر ثاقب اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مجھے لاتوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا جس سے میرا بھائی بھی زخمی ہو گیا۔
تنقید برائے اصلاح ہی درست عمل ہے, چوہدری ابرار حسین
Criticism for reform is the right action, Chaudhry Abrar Hussain
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اگست,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین نے کہا ہے تنقید برائے اصلاح ہی درست عمل ہے اس کے علاوہ دوسروں کو نیچا دکھانا تنقید کے مفہوم کے سراسر منافی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تنقید کرنے والا اللہ کو شاہد سمجھ کر پہلے خود اپنے دل کا جائزہ لے کہ وہ اخلاص اور خیر خواہی کے جزبے سے تنقید کررہا ہے یا اس کا محرک کوئی نفسانی جذبہ یا انتقام ہے اگر پہلی صورت ہو تو بیشک تنقید کی جائے ورنہ زبان بند کرکے خود اپنے نفس کو اس ناپاکی سے بچانے کی فکر کرنی چاہیے۔تنقید کا لہجہ اور زبان دونوں ایسے ہونے چاہیں جن سے ہر سننے والے کو محسوس ہو کہ اپ فی الواقع اصلاح چاہتے ہیں۔تنقید کے لیے زبان کھولنے سے پہلے یہ اطمینان کرلیجیے کہ آپ کے اعتراض کی کوئی بنیاد واقع میں موجود ہے۔ بلا تحقیق کسی کے خلاف کچھ کہنا ایک گناہ ہے جس سے فساد رونما ہوتا ہے اس سے پرہیز کیا جانا چاہیئے۔
چیف آفیسر بلدیہ صاحب زادہ عمران اختر کا فتح جنگ تبادلہ منسوخ
Chief Officer Baldiya Sahibzada Imran Akhtar’s transfer cancelled
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اگست,2022)—چیف آفیسر بلدیہ صاحب زادہ عمران اختر کا فتح جنگ تبادلہ منسوخ کردیا گیا وہ اب معمول کے مطابق کلرسیداں میں ہی فرائض سر انجام دیں۔
سابق ناظم غزن آباد خان قمر خان مرحوم کی بیوہ انتقال کر گئیں
Former Nazim Ghaznabad, Khan Qamar Khan’s widow passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اگست,2022)—سابق ناظم غزن آباد خان قمر خان مرحوم کی بیوہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ غزن آباد میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی،راجہ شہزاد یونس،محمد جاوید مرزا،خان راحیل خان،مرزا ساجد،حاجی اخلاق حسین،چوہدری توقیر اسلم،خان عثمان یوسفزئی،شیخ حسن سرائیکی،فیصل بٹ،شیخ سلیمان شمسی،شیخ عبدالھادی، نمبردار فرحت عباس،عبدالکریم ناز،چوہدری محمد قیاس،محمد فاروق،اکرام الحق قریشی،محمد عرفان کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔