DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat; On the GT Road, traffic jams for hours have become a regular occurrence

جی ٹی روڈ پر سواں،ٹی چوک اور روات میں گاڑیوں کے ہجوم کے باعث ٹریفک کا گھنٹوں بند رہنا معمول بن گیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18،اگست,2022)—جی ٹی روڈ پر سواں،ٹی چوک اور روات میں گاڑیوں کے ہجوم کے باعث ٹریفک کا گھنٹوں بند رہنا معمول بن گیا عام مسافر ہی نہیں کئی مریض روانہ یہاں انتظار میں پھنسی ایمبولینسز میں ہی دم توڑ جاتے ہیں کوئی ادارہ اس بربریت کے خلاف حرکت میں آتا ہے نہ کوئی سوموٹو نوٹس لیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے چند بڑے ناموں کو سواں میں جی ٹی روڈ کے کنارے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے کر لوگوں کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں ان مدارس میں زیر تعلیم طلبہ طالبات کو آنے جانے کی سہولت مہیا کرنے والی سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں جی ٹی روڈ سواں کے کنارے کھڑی کردی جاتی ہیں ان گاڑیوں کے باعث جی ٹی روڈ پر سے گزرنے والی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گاڑیاں گھنٹوں ہجوم میں پھنسی رہتی ہیں مگر موٹروے پولیس سمیت کوئی ادارہ مدد کے لیئے نہیں پہنچتا جس کے باعث سینکٹروں گاڑیوں کی ایک دو نہیں پانچ پانچ لائیں لگ جاتی ہیں۔موٹروے پولیس راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ حرکت میں آتی ہے نہ کوئی سوموٹو لیا جاتا ہے الٹا اس صورتحال کے ذمہ دار مدارس کو مبینہ طور پر دس برس تک درس و تدریس جاری رکھنے کی نادر شاہی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔دوسری جانب روات جسے وفاقی دارالحکومت کا دروازے کہا جاتا ہے یہاں روانہ گھنٹوں ٹریفک کا بند رہنا معمول بن چکا ہے راولپنڈی اور اسلام آباد سے آنے والی چار لائنیں جب ٹی چوک پر دو لائینوں میں تبدیل ہوتی ہیں تو گاڑیاں پھنس جاتی ہیں جن میں پیرودھائی سے اندرون ملک جانے والی ہیوی مسافر گاڑیاں بھی شامل ہو جاتی ہیں جس سے گاڑی تو کجا وہاں سے پیدل چلنا بھی ممکن نہیں رہتا پھر روات میں جی ٹی روڈ کے اوپر قائم روات کا بس بے اس ہجوم میں مزید مشکلات پیدا کر دیتا ہے۔موٹر وے پولیس نے اس صورتحال سے نجات کے لیئے کئی بار کلر موڑ کراس کرکے نیا بس بے قائم کرنے کی کوشش کی جو زمہ دار اداروں نے مداخلت کرکے ناکام بنا دی تاکہ ان کے دیئے گئے ٹھیئے اور ان سے حاصل آمدن متاثر نہ ہو یہ وہ سنگین وجوہ ہیں جو سواں ٹی چوک اور روات میں روانہ گھنٹوں ٹریفک کے ہجوم کا اصل سبب ہیں شہریوں نے چیف آف آرمی اسٹاف،چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اور وزیراعظم شہباز شریف سے لوگوں کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیئے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ سواں میں قائم تعلیمی اداروں کو وہاں سے کسی دوسری کشادہ جگہ پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور روات میں بس بے کو بھی موجودہ پوزیشن سے تبدیل کرکے کلرسیداں موڑ کراس کرکے وہاں بس بے کو منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے جائیں تاکہ ہزاروں مسافر روانہ کی اس اذیت سے نجات حاصل کر سکیں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 18, August 2022)- Due to the congestion of vehicles on GT Road, Sawan, T Chowk and Rawat, the traffic jam has become a regular for hours, not only ordinary passengers, but many patients have died in the waiting ambulances, no organization takes action against this brutality, no one takes any notice. According to the details, the administration has made the lives of people miserable by allowing some big names to open educational institutions on the side of GT Road in Swaan. Due to these vehicles, the vehicles passing on the GT road have to face serious problems and the vehicles are stuck in the crowd for hours, but no organization including the Motorway Police comes to help. That the educational institutions established in Sawan should be ensured to be transferred from there to another spacious place and the bus bay in Rawat should also be changed from its current position.

Show More

Related Articles

Back to top button