Kahuta; Col (Rtd) Waseem Ahmed Janjua, visited different areas of Tehsil Kahuta
کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ
Kabir Ahmed JanjuaAugust 16, 2022
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2022) کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کا تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ اپنے ووٹرروں، سپورٹروں سے ملاقات جبکہ فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کادورہ کیا اور ضمنی الیکشن میں ساتھ دینے والے اپنے ووٹرروں، سپورٹروں سے ملاقات جبکہ فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی انہوں نے یونین کونسل بیور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی منشی ریاض کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی جبکہ جیوڑہ ڈھٹ کے مقام پر اپنے چیف سپورٹر راجہ راشد کی رہائش گاہ پر گئے ان کے عزیز و اقارب اور معززین علاقہ سے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں ساتھ دینے پر ان کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، زاہد سرفراز چوہان،پرویز اختر کیانی بھی ہمراہ موجود تھے معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ حلقے کی عوام کے نام کر دیا ہے انشاء اللہ اب یہ تعلق برقرار رہے گا انہوں نے کہا 74سالوں سے ہماری عوام کو نظر انداز کیا گیا ہے انشاء اللہ اب ایسا نہیں ہونے دیں گے حلقے کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑوں گا اللہ پاک کے کرم اور عوام کے تعاون سے2023کے الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا اور جیت کر حلقے کی تقدید بدل دوں گا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 17 August 2022) Colonel (retd) Waseem Ahmed Janjua, the candidate for Provincial Assembly of Punjab Constituency PP 7, visited different areas of Tehsil Kahuta and met with his voters and supporters. On this occasion, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir Janjua, Zahid Sarfraz Chauhan, Parvez Akhtar Kayani were also present. In the name of the people, God willing, this connection has now been made He said that our people have been neglected for 74 years, God willing, we will not allow this to happen again. I will fight for the rights of the people of the constituency. I will change the destiny of the constituency by winning.
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ اور پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ سٹی کا پہلا تعارفی اجلاس
The first introductory meeting of Pakistan Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2022) صدرپی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان کے زیر صدار ت پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ اور پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ سٹی کا پہلا تعارفی اجلاس کہوٹہ سٹی کے دفتر میں منعقد ہواجلاس میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ الطاف،جنرل سیکرٹری سردار رضا،زاہد اختر ستی ایڈووکیٹ،راجہ سعید،راجہ غلام نبی،ڈاکٹر زبیر ستی،حاجی راجہ عبدالخالق،مظہر قریشی،جواد ابراہیم،راجہ امتیاز،راشد کیانی اور جاوید عباسی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم پہلے بھی عمران خان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کام کر رہے تھے اور آئندہ بھی پاکستان تحریک انصاف کیلئے کام کریں گے عہدے آتے جاتے رہتے ہیں ہم عہدوں کے بغیر بھی عمران خان ہی کیلئے کام کرتے تھے اور اب بھی پارٹی کیلئے کام کریں گے پی ٹی آئی عہدیداران نے ضمنی الیکشن میں شکست پر کھل کر بات کی اور کہا کہ ہم دس ہزار سے زائد کی لیڈ سے الیکشن جیت سکتے تھے لیکن پی ٹی آئی امیدوار کی طرف سے بہت ساری غلطیاں ہمیں لے ڈوبی انہوں نے تنظیمی لوگوں اورپی ٹی آئی کارکنان سے رابطہ کرنا ہی گوارہ نہ سمجھا امیدوار ایک مخصوص گروپ کی گرفت میں تھے جس کی وجہ سے عمران خان کے ویژن کو نقصان پہنچایا گیا لیکن ان سب پچھلی باتوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہو گا اور آنے والے جنرل الیکشن کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔
پاکستان باجے بجا کر حاصل نہیں ہوا
Pakistan was not achieved by playing the trumpet
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اگست2022) رہنماء پی ٹی آئی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان باجے بجا کر حاصل نہیں ہوا بلکہ لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کرنے بعد آزادی حاصل کی گئی جشن آزادی کونوجوان نسل دن رات باجے بجاتی رہی جبکہ وہ آزادی کے اصل مقصد سے بلکل ناواقف ہیں آزادی کیسے حاصل کی نئی نسل کو بتانا چاہیے اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں ہر گھر میں قربانی کی داستان موجود ھے ان بزرگوں کی دعاوں سے ہم ایٹمی طاقتور ملک ہیں،آزادی کیسے حاصل کی نئی نسل کو بتانا ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے پاکستان کی آزادی اللہ تعالی کی نعمتوں میں سے ایک ایسی نعمت عظمی ٰہے جس کے حصول کیلئے انسان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتاقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی شب و روز کاوشوں سے آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں کسی بھی قوم کیلئے آزادی کا دن کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوتا،مگر آزادی کی حقیقت اور اہمیت کو وہی سمجھ سکتا ہے،جس نے غلامی کی سی زندگی گزاری ہو جن مسلمانان برصغیر نے آزادی کے اصل مقصد و مفہوم کو سمجھا انہوں نے قائد اعظم کی آواز پر لبیک کہااور سب نے مل کر اس وطن عزیز کے لیے جد وجہد کی اور آج ہم اس آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں۔