DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; In two months, the Kallar Syedan police failed to trace the accused of any incident
کلرسیداں پولیس دو ماہ میں کسی ایک واردات کے ملزمان کا سراغ لگانے میں بھی ناکام
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اگست,2022)—کلرسیداں اور گردونواح میں مکمل ڈاکو راج کلرسیداں پولیس دو ماہ میں کسی ایک واردات کے ملزمان کا سراغ لگانے میں بھی ناکام ہے پولیس دو موبائل گاڑیاں موجود ہونے کے باوجود کسی بھی واردات کے ملزمان کو قابو میں کرنے میں ناکام کیوں ہے؟عوام علاقہ کا سی پی او سے سوال،تین ایام قبل کلرسیداں میں جوہری محمد زبیر رات گئے طلائی زیورات تیار کرکے گھر جا رھا تھا کہ شب کے دوبجے کے قریب تھانہ روڈ پر پولیس اسٹیشن کلرسیداں کے قریب اسے تین موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کا حکم دیا مگر وہ بھاگ نکلا ملزمان نے فائرنگ شروع کردی مگر وہ جوہری محفوظ رہا۔یہ واردات کلرسیداں پولیس اسٹیشن سے چند سو گز دور ہوئی اسی شب دو نوجوان موٹرسائیکل سوار جامعہ مسجد سیداں کلرسیداں کی ایک نواحی عمارت کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے جہاں صرف بھاری سامان پڑا ہوا تھا وہ کچھ چوری کیئے بغیر واپس چلے گئے اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کلرسیداں پولیس کو دی گئی جس میں ملزمان کے چہرے شناخت کیئے جا سکتے ہیں مگر کلرسیداں پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام ہے۔ادہر کہوٹہ شہر کی بستی چھنی کا ایک نوجوان کلرسیداں کے گاؤں موہڑہ روپیال کا پیڈسٹل فین چرا کر لے گیا اہل محلہ نے اطلاع ملنے پر اس کی تلاش شروع کردی وہ اس کی تلاش میں چوکپنڈوری بازار آئے تو معلوم ہوا کہ ایک نوجوان پنکھا اٹھائے کہوٹہ جانے والی بس میں سوار ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے کہوٹہ کے قریب بس کو روک کر مبینہ چور کو پنکھے سمیت پکڑ لیا اور اسے چوکپنڈوری پولیس کے حوالے کردیا جہاں سے ابھی تک کوئی خبر جاری نہیں کی گئی یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں چوروں نے کلرسیداں کو یرغمال بنا رکھا ہے وہ جب جہاں چاہتے ہیں چوری کرکے فرار ہو جاتے ہیں اور پولیس انہیں نہ صرف تلاش کرنے میں ناکام ہے بلکہ اگر ملزم پکڑ کر پولیس کے سپرد کردیا جائے تو بھی کلرسیداں پولیس اس سے کچھ بھی اگلوا نہیں سکتی اور یہ سب کچھ سی پی او کے لیئے بھی باعث تشویش ہونا چاہیئے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 13, August 2022)- Complete bandit rule in Kallar Syedan and its surroundings. For two months, the Kallar Syedan police failed to trace the accused of any incident, The people of the area have asked the CPO, three days ago, Jeweler Muhammad Zubair was going home late at night after preparing gold ornaments in Kallar Syedan, He was ordered to stop by three motorcyclists near the police station, but he ran away. The suspects started firing, but he was safe. This incident happened a few hundred yards away from Kallar Syedan police station. The public are concerned about the law and order issue.
پولیس نے مویشی چوروں کے تین رکن گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ بکری اور اسلحہ برآمد کر لیا
The police arrested three members of a gang of cattle thieves and recovered a stolen goat and weapons from their possession
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،اگست,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شیخ محمد نواز نے مویشی چوروں کے تین رکن گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مسروقہ بکری اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں عمران خان،ناصر محمود اور بلال مجید شامل ہیں جن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش مزید وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔کلر سیداں گف سنگال کے رہائشی عقیق الرحمان نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گاؤں کے قریب موجود تھا اور میں نے اپنی بکریاں گھاس چرنے کیلئے چھوڑ رکھی تھیں کہ اسی دوران ایک کیری ڈبہ بکریوں کے قریب آ کر کھڑا ہو گیا جن میں سے دو افراد نے نیچے اتر کر میری ایک عدد راس بکری مالیتی 55 ہزار کو زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈال لیا اور کلر سیداں روات روڈ کی جانب فرار ہو گئے جس پر میں نے فوری طور پر ریسکیو 15کو اطلاع کر دی جنہوں نے بعدازاں تعاقب کر کے بکری چوروں کو گرفتار کر کے میری مسروقہ بکری برآمد کر لی۔پولیس نے دوران تلاشی ملزمان ناصر محمودسے پسٹل 30 بور بمعہ چار روند، بلال مجید سکنہ چیچہ وطنی کے قبضہ سے پسٹل 30 بور بمعہ پانچ روند برآمد کر لئے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی۔
جشن آزادی کے سلسلے میں ایک تقریب 14 اگست شب آٹھ بجے کلرسیداں کے قریب گاؤں اراضی میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی کی رھائش گاہ پر منعقد ہو رہی ہے
Independence Day is being held on August 14 at the residence of former member of the Muslim League-N, Punjab Assembly, Mahmood Shaukat Bhatti, in the village Arazi





