کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اگست,2022)—پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مقامی تاجر راجہ عاصم ریاض نے کہا ہے کہ کلرسیداں شہر کو دیگر علاقوں سے آنے والے اجنبی لوگوں کے ہاتھوں گروی رکھ کر مقامی شہریوں کی مشکلات میں سنگین اضافہ کردیا گیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں کی انتظامیہ اور بلدیہ قانون کی عمل داری میں مکمل طور پر ناکام ہیں کلرسیداں شہر کی اکلوتی شاہراہ پنڈی چوآ روڈ پر دیگر علاقوں سے آنے والے اجنبی لوگوں نے مکمل قبضہ کر لیا ہے سڑک اور فٹ پاتھ دونوں پر اجنبی ریڑھی بان قابض ہیں انتظامیہ اور بلدیہ ان کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کی بجائے ان کی سہولت بنی ہوئی ہے یہ ایک منظم ایجنڈے کے تحت دوردراز سے آنے والوں کی یہاں آبادکاری میں ان کی سہولت کار بنی ہوئی ہے ان ریڑھی بانوں اور سوزوکی سروس کی وجہ سے مرکزی سڑک پر صبح سے رات تک ٹریفک جام رہتی ہیں گاڑیوں کی طویل قطاروں کی وجہ یہی ریڑھی بان ہیں صرف سڑک ہی نہیں فٹ پاتھ بھی انہی لوگوں کے سپرد کر دیئے گئے۔مقامی شہری سڑک پر چل سکتے ہیں نہ ہی انہیں فٹ پاتھ پر چلنے کی اجازت ہے، انہوں نے کمشنر راولپنڈی کلر سیداں میں انتظامی سرپرستی میں جاری اس اندھیر نگری کا فوری خاتمہ کرنے کی اپیل کی ہے اور خبر دار کیا ہے کہ اگر شہریوں کے لیئے مقامی سڑک اور فٹ پاتھ کھولے نہ گئے تو دوکاندار اور شہری احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 11, August 2022)- Local businessman Raja Asim Riaz, the leader of Pakistan Tehreek-e-Insaf, has said that the city is being held hostage by strangers coming from other areas to the local citizens. The difficulties have been seriously increased, he said in a statement that the administration and the municipality of Kallarr Syedan have completely failed in the implementation of the law. There are aliens occupying both the road and the footpaths. Instead of taking any action against them, the administration and the municipality have become their facilities. Due to these carriages and Suzuki service, there is a traffic jam on the main road from morning to night. These carriages are the cause of long queues of vehicles. Not only the road but also the footpaths have been entrusted to these people. Local citizens walk on the road. Neither can they nor are they allowed to walk on the footpath, he appealed to Commissioner Rawalpindi Kallar Syedan for an immediate end to this or the shopkeepers and citizens will be forced to protest.
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی کلرسیداں آمد
Arrival of Deputy Speaker Punjab Assembly Wasiq Qayyum Abbasi meets Haq khateeb sarkar in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اگست,2022)—ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کی کلرسیداں آمد،انہوں نے کلر سیداں بائی پاس پر واقع پیر آف بلاوڑہ شریف سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت قلندر دوراں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سے ملاقات اور دعاوں کی درخواست کی۔حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار نے امت اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے خصوصی دعا کی۔
نندنہ جٹال کے عثمان کی سزا میں جرمانے اور قید میں مزید اضافہ
Usman of nandna Jatal village given further sentence by fines and imprisonment
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اگست,2022)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کی جانب سے کلرسیداں میں چائلڈ پورنو گرافی کے ایک مقدمے میں راولپنڈی کی سیشن کورٹ نے اپیل کا فیصلہ سناتے ہوئے کلرسیداں کے گاؤں نندنہ جٹال کے عثمان کی سزا میں جرمانے اور قید میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوتے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر نے مزید ایک سال کی سزا اور جرمانے میں مزید گیارہ لاکھ کا اضافہ کردیا۔ ملزم عثمان نیک کلرسیداں میں بچوں کی ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کر کے انہیں جنسی ہوس کا نشانہ بنایا تھا جس پر کلرسیداں پولیس نے ملزم عثمان ولد نثار علی سکنہ جٹال چوکپنڈوڑی کلر سیداں کے خلاف مقدمہ نمبر 383 مورخہ28-7-21 بجرم 377/500/292 A/292C ت پ تھانہ کلرسیداں درج کر کے DSP/SDPO کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر کی نگرانی میں ملزم کو گرفتار کر کے نہایت محنت سیاور پیشہ وارانہ انداز میں موثر شواہد کے ساتھ تفتیش عمل میں لاتے ھوئے ملزم کے خلاف چالان مرتب کروایا گیا۔ ھائی کورٹ راولپنڈی میں مجرم کی سزا کیخلاف مذید سزا کی اپیل میں راولپنڈی کی سیشن کورٹ نے پیل کا فیصلہ سناتے ہوئے قید اور جرمانے دونوں میں ہی اضافہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد تنویر اکبر نے چائلڈ پورنوگرافی کے مقدمے میں فیصلے پر نظرثانی اور دوبارہ ٹرائل کے بعد مجرم کی قید میں مزید ایک سال اور جرمانے میں 11 لاکھ روپے کا اضافہ کیا جبکہ مختلف دفعات کے تحت مجرم کو مجموعی طور پر 22 سال قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔عدالت نے نابالغ بچے سے ریپ کے دوران اس کی ویڈیو بنانے اور بعدازاں بلیک میل کر کے رقوم ہتھیانے اور قتل کی دھمکیاں دینے کو گھناؤنا فعل قرار دیا اور ریمارکس دیے کے معصوم بچوں کے ساتھ اس قسم کی زیادتی کے مرتکب افراد معاشرے کا ناسور ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔دوبارہ ٹرائل کے دوران عدالت میں مجرم کو اس کی بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائی گئی یہ کیس گذشتہ سال 29 جولائی کو بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کلر سیداں میں درج ہوا تھا جس میں الزام تھا کہ 21 سالہ ملزم نے ان کے بچے سے ریپ کیا اور اس کی ویڈیو بنائی جس کے بعد ملزم بچے کو بلیک میل کرتا رہا، قتل کی دھمکیاں دیتا رہا اور رقم بھی وصول کرتا رہا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سید محمد الیاس نے رواں سال 30 مئی کو اس مقدمہ میں ملزم کو 292-A کے تحت سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے جبکہ 292-C کے تحت 14سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔سزا یافتہ ملزم نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر راولپنڈی بنچ کے جسٹس سہیل ناصر نے اس مقدمہ کو ریمانڈ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ خود اس مقدمے کی سماعت کریں۔گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم عثمان کو 292-A کے تحت سات سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ عدالت نے ملزم کو 292-C کے تحت 15سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کی دونوں سزاؤں پر بیک وقت عمل درآمد ہو گاملزم کے خلاف بروقت اور موثر کاروای کرنے اور کیس کی نہایت اچھے طریقے سے پیر وی کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلانے پر مدعی فریق اور اور اہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
چوآ خالصہ میں عاشورہ کا سب سے بڑا جلوس نکالا گیا۔
Largest Ashura procession taken out in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اگست,2022)— یوم عاشور کو تحصیل کلرسیداں کے تین قصبات چوآ خالصہ،تریل اور پیر گراٹہ سیداں سے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئے تحصیل کلرسیداں کا بڑا اور مرکزی جلوس صبح دس بجے چوآخالصہ میں حاجی صادق حسین کے گھر سے جلوس علم برآمد ہوکر حویلی سید واصف علی شاہ پہنچا جہاں سے شبیہ ذوالجناح اور علم برآمد ہوئے۔ شرکا جلوس نوحہ خوانی کرتے ہوئے حیدری چوک پہنچے جہاں علمائے اکرام اور ذاکرین نے خطاب کیا جس کے بعد شرکا جلوس انتہائی سخت سیکورٹی میں زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار،بنک چوک،سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچے جہاں مجلس شام غریباں منعقد ہوئی۔ جب کہ دن دو بجے گاؤں تریل سے بھی جلوس علم برآمد ہوا جو مقرر راستوں سے ہوتا ہوا قصر فاطمہ تریل میں اختتام پذیر ہوا جبکہ شام چھ بجے پیر گراٹہ سیداں سے بھی جلوس علم برآمد ہوا جو امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ سیداں میں اختتام پذیر ہوا جبکہ کلرسیداں میں جلوس علم گیارہ محرم الحرام کو برآمد ہوا جس کے بعد مجلس عزا منعقد ہوئی جہاں علمائے اکرام نے فلسفہ شہادت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کربلا میں نواسہ رسول ﷺ نے دین اسلام کی سربلندی کے لیئے یزید کی بیعت سے انکار کرکے ایک انمٹ تاریخ رقم کی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے اعمال و کردار میں حسین علیہ اسلام کے احکامات کو عملا نافذ کریں ورنہ حسین علیہ اسلام سے محبت کے کھوکھلے نعروں کی شہدائے کربلا کو ہرگز ضرورت نہیں۔
یوم عاشور جماعت اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام درجن سے زائد مقامات پر سید الشہدا امام حسین اور ان کے دیگر رفقا کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا
On the day of Ashura, under the auspices of the Jammat Ahle Sunnat wal Jammat, events were organized in more than a dozen places in memory of Syed al-Shaheda Imam Hussain and his other companions
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،اگست,2022)—یوم عاشور جماعت اہلسنت والجماعت کے زیراہتمام درجن سے زائد مقامات پر سید الشہدا امام حسین اور ان کے دیگر رفقا کی یاد میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا نماز فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی کی تقریبات منعقد کی گئیں اس کے علاؤہ تمام گلی محلوں بازاروں چوراہوں اور پگڈنڈیوں پر جماعت اہلسنت کے زیراہتمام میٹھے ٹھنڈے مشروبات کی سبیلوں کے علاؤہ چاول،حلیم اور دیگر کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور وہاں سے گزرنے والے ہر چھوٹے بڑے کو روک کر انہیں کھانا اور ٹھنڈے مشروبات پیش کیئے گئے۔اس کے علاؤہ مرکزی دو اجتماعات چوآ خالصہ شہر میں بھی منعقد ہوئے دن گیارہ بجے انجمن غلامان اہلبیت و صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ کے زیراہتمام ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے عابد حسین قادری،حافظ منصور ظہور لنگڑیال،مدثر معین وارثی،ملک عرفان رازی،سید راحت علی شاہ،ثاقب حمید نقشبندی،سید محسن علی شاہ نے خطاب کیا جبکہ دارالعلوم انوار القرآن چوآ خالصہ میں بھی شہدائے کربلا کانفرنس منعقد کی گئی جس سے علامہ فخر نوید صدیقی،مولانا سلیمان نقشبندی،حاجی عبدالقیوم نے خطاب کیا۔گاؤں ریتر نمبل میں بھی اجتماع منعقد ہوا جس سے قاری عبدالباسط،علامہ مختار حسین،حمزہ طیب،فیاض سبحانی نے خطاب کیا،گاؤں چک مرزا میں بھی اجتماع ہوا جس سے علامہ نوید اقبال،قاری شیر بہادر،عبدالحمید سیالوی،سبیل چشتی نے خطاب کیا۔جامعہ مسجد ڈھوک بارکاں میں منعقدہ اجتماع سے معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی،حیدر علی ضیائی،حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے خطاب کیا جبکہ ڈھوک راجگان بھلاکھر میں منعقدہ تقریب سے مولانا محمد جاوید،حافظ عامر،صیام شہزاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔