DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta police action against liquor supplier. Liquor supplier Tahir Mehmood arrested, 80 liters of liquor recovered

کہوٹہ پولیس کی شراب سپلائرکے خلاف کاروائی۔شراب سپلائر طاہر محمود گرفتار، 80 لیٹر شراب برآمد

کہوٹہ: (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،31جولائی2022)—کہوٹہ پولیس کی شراب سپلائرکے خلاف کاروائی۔شراب سپلائر طاہر محمود گرفتار، 80 لیٹر شراب برآمد،مقدمہ درج۔ ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ چوہدری مظہر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ملز م کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ شراب اور منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

Kahuta: (Pothwar.com , Imran Zamir, 31 July 2022)— Kahota police action against liquor supplier. Liquor supplier Tahir Mehmood was arrested, 80 liters of liquor recovered, case registered. The vehicle used by the accused was also seized by the police. SHO Kahuta Chaudhry Mazhar told reporters that other facilitators of the accused will also be arrested. The crackdown on alcohol suppliers will be intensified to eradicate alcohol and drugs in Kahuta.

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا مسلم لیگ (ن) کے ملک منیر اعوان، راجہ رفاقت جنجوعہ، حامد لطیف ستی کے ہمراہ سروٹ اور کہوٹہ شہر کا دورہ

Former MPA Raja Muhammad Ali visited Sarot and Kahuta city along with Malik Munir Awan, Raja Raffakat Janjua and Hamid Latif Satti

کہوٹہ: (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،31جولائی2022)— سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کا مسلم لیگ (ن) کے ملک منیر اعوان، راجہ رفاقت جنجوعہ، حامد لطیف ستی کے ہمراہ سروٹ اور کہوٹہ شہر کا دورہ۔ وفات پا جانے والوں کے گھروں میں جا کر تعزیت اور فاتحہ کی۔ اس موقع پر سابق کونسلر دکھالی راجہ ندیم، راجہ رضا کیانی، راجہ محسن کمال، راجہ اخلاق آفتاب بک ڈپو اور دیگر مسلم لیگی کارکنان بھی موجود تھے۔

پانی کا مسلۂ شہریوں کہوٹین یوتھ کا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ

Water issue Citizens Kahutan Youth peaceful protest outside the office of Assistant Commissioner Kahuta

کہوٹہ: (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،31جولائی2022)—پانی کا مسلۂ شہریوں کہوٹین یوتھ کا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ۔ شہریوں کی کثیر تعداد میں سلوگن اٹھائے شرکت۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے دفتر کے باہر شہریوں تحریک کہوٹین یوتھ کا پانی کے مسلہ پر احتجاجی مظاہرہ ہاتھوں میں سلوگن اٹھائے شہریوں نے پانی کے مسئلے کے فل فور حل کا مطالبہ کر دیا۔ اس موقع پر امیر تحریک کہوٹین یوتھ راجہ ناصر، غلام ربانی ایدووکیٹ و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں بھی تحصیل کہوٹہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے جن 20 فیصد لوگوں کو پانی کی سہولت موجود ہے۔ وہ بھی گندہ نالے کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔اس قدر گندہ پانی جو بچوں،بوڑھوں میں طرح طرح کی بیماریاں تقسیم کر رہا ہے۔ ٹیوب ویل میں موٹریں خراب فلٹریشن پلانٹس بند ہیں۔جو منصوبہ 2005 میں ہوا تھا وہ مکمل کیوں نہ ہوا گند آلود پانی عوام کو پلا کر بیماریوں کو تقسیم کیا جا رہا ہے۔ SDO واٹر سپلائی جو کہوٹہ رہتا ہی نہیں جسکا کہوٹہ کے عوام کو پتہ ہی نہیں یے نہ ہی SDO کو علم ہے کہ کہوٹہ میں ٹیوب ویل کدھر ہیں،ٹنکیاں کدھر ہیں اور کیا مسائل ہیں۔ ایسے شخص کو ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ سابقہ موجودہ نمائندگان اور انتظامیہ کی نا اہلی جسکا خمیازہ ہماری نسلیں بھگت رہی ہیں۔جان بوجھ کر اس علاقے کو پسماندہ اور تعلیم و شعور سے دور رکھا جا رہا ہے تا کہ کوئی ان سے سوال نہ کرسکے۔ اس موقع پر مظاہرین نے ڈی سی راولپنڈی، اے سی کہوٹہ، سی او کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ گندے نالے کی سپلائی بند کر کے فلٹریشن پلانٹس فعال کیے جائیں۔ موٹریں ٹھیک کی جائیں اور ان تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر فلفور حل کیا جائے۔

کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون سے الیکشن لڑنے کے لیے دوبارہ الیکشن مہم کا آغاز شروع کرد یا

Colonel (Retd) Waseem Ahmed Janjua has started his re-election campaign to contest the elections

کہوٹہ: (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،31جولائی2022)— کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون سے الیکشن لڑنے کے لیے دوبارہ الیکشن مہم کا آغاز شروع کرد یا۔ عوام کے درمیان تھا،درمیان ہوں اور رہوں گا۔حلقے کی عوام سے مجھے اب کوئی بھی جدا نہیں کر سکتا میرے گھر کے دروازے میری حلقے عوام کے لیے24گھنٹے کھلے ہیں۔انشاء اللہ آئندہ جنرل الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا۔ ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنی رہائش گاہ میں حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ الیکشن میں مختلف کینیڈیٹ ہوتے ہیں۔ ان میں لازمی نہیں کہ ہر ایک کامیاب ہو۔اس میں ایک ہی کامیاب ہوتا ہے۔میرے علاقہ کے لوگ مخلص اور دلیر ہیں۔ جنہوں ووٹ دے کر مجھ پر اعتماد کیامیں اپنے حلقے کی عوام کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ ان کو بھی اور جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا میں ان کا بھی شکر یہ ادا کر تا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میدان میں جب مقابلہ ہوتا ہے تو فاتح ایک ہی ہونا کہ ناں کہ سب میں الیکشن میں ہارنے سے رنجیدہ نہیں ہو ں۔ بلکہ اللہ پاک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے حلقے کی عوام سے ملنے کا ایک موقع دیا اور عوام نے مجھے سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہر طرح سے آپ سب کے ساتھ ہوں جہاں بھی میری ضرورت پڑے میں آپ کا دوست آپ کا بھائی اور آپ کا بیٹا حاضر ہوں۔اللہ پاک آپ سب کا حامی ہو ناصر ہو ہار جیت ایک الگ بات ہے۔میرا پیغام سب تک پہنچ گیا ہے۔ میرا مقصد عام آدمی غریب آدمی کے حقوق کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہونا ہے اور نوجوانوں، بچے،بچیوں کو ہر شعبے میں آگے لانا میرا مشن ہے۔ میرے نوجوان بہن،بھائی،بزرگ اب میرے علاقہ اور پاکستان کی بہتری کے لیے میرا ساتھ دیں گئے۔

صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضٰی کی راجہ واحد سمندر کے گھر کہوٹہ آمد

Sadaqat Ali Abbasi and Raja Tariq Mehmood Murtaza arrived at the house of Raja Wahid Samundar

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جولائی2022)
پاکستان تحریک انصاف کہوٹہ کا اجلاس زیر صدارت مستعفیٰ MNA صداقت علی عباسی ہوا جس میں سیاسی امور زیر بحث رہے تفصیلات کے مطابق مستعفیٰ ایم این اے صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضٰی کی راجہ واحد سمندر کے گھر کہوٹہ آمد اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ اور یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے اسٹیک ہولڈرز راجہ وحید احمد راجہ ارشد کرنل(ر)ظفر عباسی راجہ سعید راجہ غلام نبی سردار رضا راجہ واحد سمندر راجہ عصام جنجوعہ ملک آصف سردار مظہر ملک عامر محمود ناصر نذیر ستی شیخ طلحہ ملک عاصم ملک اظہر راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ سابق ناظم راجہ صدیق سمیت دیگر سے ملاقات کی گئی اس دوران ضمنی انتخابات پی پی 7 میں پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 57 کے ایریا حلقہ پی پی 7 سے بھرپور کامیابی دلوانے اور بہترین کام کرنے پر صداقت علی عباسی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ جنرل الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اسی جوش و جذبے سے پاکستان تحریک انصاف کو حلقے سے بھرپور کامیابی دلوائیں گے صداقت علی عباسی نے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات میں مزید کہا کہ میں ہر یونین کونسل میں جا کر پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدیداران اور کارکنان کا فرداً فرداً شکریہ ادا کروں گا کہ جنہوں نے عمران خان کے نام پر ان کے بیانیہ پر ریکارڈ ووٹ دیا عوام میں عمران خان کا بیانیہ ملک میں اتنا مقبول ہو چکا ہے کہ ووٹ صرف اور صرف عمران کا ہے۔

پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کر ے

People’s Party should separate from PDM

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31جولائی2022)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کر ے پی پی پی اپنی شناخت کو نہ کھوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی اپنی ایک پہنچان ہے پی ڈی ایم مختلف جماعتوں کا مجموعہ ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اس میں ضم ناں ہو بلکہ ان سے علیحدگی اختیار کرکے آئندہ جنرل الیکشن کے لیے اپنی کمپین شروع کریں ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ساہیں پرویز اختر،راجہ محمد شفیق کیانی المروف جی ایم بھی موجود تھے راجہ محمد شکیل کیانی اور راجہ ناصر علی کیانی نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی سیاسی تاریخ لکھی جائے گی تو پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر اس کا تذکرہ نامکمل ہوگااس جماعت نے پاکستان میں ایک نیا سیاسی کلچر متعارف کروایاقائد محترم ذوالفقار علی بھٹوشہید کی کرشماتی شخصیت کی بدولت ہمارے ہاں پہلی مرتبہ سیاست کو عوامی رنگ ملاسیاست ڈرائنگ روم سے نکل کر گلی محلے تک آ نکلی ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی شخصیت کی بدولت پوری دنیا میں ایک اپنی الگ شناخت بنائی پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ملک و عوام کی خاطر قربانی دی ان کا نام آج بھی عوام میں زندہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے اعلیٰ قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ پی ڈی ایم سے علیحدگی اختیار کر کے الیکشن کمپین شروع کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button