DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Murder, suicide or natural death The body of a young man was recovered from a house under construction near Dr. Aleem Clinic

قتل، خود کشی یا طبعی موت ڈاکٹر علیم کلینک کے پاس زیر تعمیر مکان سے نوجوان کی نعش بر آمد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2022)
قتل، خود کشی یا طبعی موت ڈاکٹر علیم کلینک کے پاس زیر تعمیر مکان سے نوجوان کی نعش بر آمد۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر علیم کلینک نزد مون پلازہ کہوٹہ زیر تعمیر مکان سے نوجوان کی نعش بر آمد پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی نعش کو THQ ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچی ابتدائی اطلاعات کے مطابق نعش کسی نشہ کے عادی شخص کی ہو سکتی ہے شناخت کا عمل جاری پولیس مصروف کاروائی میں مصروف ہے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 July 2022)
Murder, suicide or natural death, the body of a young man was recovered from a house under construction near Dr. Aleem Clinic. According to the details, the body of a young man was recovered from a house under construction near Dr. Aleem Clinic, Moon Plaza, Kahuta. Body was taken to THQ Hospital. A large number of people arrived at the scene. According to initial reports, the dead body may be that of a drug addict.

راجہ عمران ضمیر جنجوعہ صدر دیہی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ) تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام ڈینگی آگائی مہم واک

Dengue prevention campaign walk organized by Raja Imran Zameer Janjua President Rural Welfare Council (Registered) Tehsil Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2022)
راجہ عمران ضمیر جنجوعہ صدر دیہی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ) تحصیل کہوٹہ کے زیر اہتمام ڈینگی آگائی مہم واک،محکمہ صحت کے افسران، تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات، صحافیوں سمیت دیگر معززین علاقہ کی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دیہی ویلفیئر کونسل (رجسٹرڈ) تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے زیر اہتمام ڈینگی آگائی مہم واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی ڈی ایچ او کہوٹہ ڈاکٹر ظہیر احمد،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ وچیئرمین غلام ربانی ویلفیئر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی، مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے نائب صدروصدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ ملک منیر اعوان، جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماء حاجی ملک عبد الروف، راجہ ذکاء اللہ،یوتھ ونگ کے صدر رفاقت جنجوعہ،سر پر ست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)سعید افضل چوہان،حشمت زرگر، محمد اخلاق،راجہ معراج اسلم،ملک عبد القیوم، راجہ توقیر شبیر جنجوعہ،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، ساجد جنجوعہ، ندیم سرفراز چوہان،افتخار غوری، راجہ عاصم نذیر، راجہ عثمان ضمیر،کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر نے شر کت کی اس موقع پر مقررنین نے ڈینگی سے احتیاطی تدبیر کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ مکمل بازو والی قمیض پہنیں اور پتلون استعمال کریں جو پوری ٹانگ کو ڈھانپیں جبکہ اپنے کپڑوں پر مچھر سے بچانے والے سپرے کو چھڑکیں اگر آپ گھر یا علاقے میں مچھر بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں اپنے گھروں، برتنوں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں، گلدانوں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں جبکہ ڈینگی بخار کی ویکسین ضرورلگوائی آخر میں اے سی آفس سے کلر چوک تک واک بھی کی گئی۔

آئین کی فتح ہوئی حق اور سچ کی فتح ہے,چوہدری واحد محمود آف پیکاں

The victory of the constitution is the victory of truth and justice, Chaudhry Wahid Mahmood of Paikan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28جولائی2022)
پاکستان تحریک انصاف کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد محمود آف پیکاں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئین کی فتح ہوئی حق اور سچ کی فتح ہے سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے مینڈیٹ کا احترام کیا ہے جس کا سارا کریڈٹ قائد محترم عمران خان کو جاتا ہے وہ ڈٹے رہے، پی ڈی ایم والے بھاگ گئے ہیں اب امپورٹڈحکومت عدلیہ پر الزام تراشی کررہی ہے انہوں نے کہا ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست پاکستان کی جیت ہے،پنجاب شریف خاندانوں کی غلامی سے آزاد ہو گیاان کو پتہ ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا انہوں نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام ن لیگ کی قیادت اور اس کی پالیسیوں سے خوش نہیں عوام شفاف اور عوام کی خدمت کرنے والی مخلص قیادت کیساتھ ہیں ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ عوام جب فیصلہ کر لیں تو کوئی طاقت ان کے سامنے نہیں ٹھہر سکتی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے گیارہ جماعتوں کے اتحاد کو شکست دی عمران خان کے بیانیے کو عوام نے پسند کیا ہے اورن لیگ کے جعلی بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button