DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Col. (retd) Muhammad Shabbir Awan refused to accept the election results and applied for recounting
کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے الیکشن نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا ری اکاؤٹینگ کی درخواست دے دی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،19جولائی,2022)— پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی سات کرنل محمد شبیر اعوان نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جیتا الیکشن چرایا گیا ہے انہوں نےپوٹھوار ڈاٹ کوم،سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین ہزار کی برتری سے جیت رہے تھے کہ نتائج رکنا شروع ہو گئے261 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج تک میں جیت رہا تھا اس کے بعد دو پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے لیئے چار گھنٹے لگا دیئے گئے اور پھر ہمارے نمائندے کی عدم موجودگی میں نتائج کا اعلان کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کہوٹہ میں بہت کوشش کی کہ امیدواروں کے نمائندوں کی موجودگی میں گنتی کی جائے مگر یہی کہا جاتا تھا کہ اندر ہمارے پاس جگہ محدود ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان نے تمام دباؤ برداشت کرکے اپنی جماعت کا ٹکٹ کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو دیا پھر بھی اگر کلر کے لوگوں نے اس کا پاس نہ کیا تو ان کا اللہ ہی مالک ہے بیشتر جماعتیں کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو نامزد کرتی ہیں یہ اعزاز پی ٹی آئی کو جاتا ہے کہ اس نے کلرسیداں کو عزت سے نوازا تھا۔
Kallar Syedan ( pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, July 19, 2022)- PTI candidate for constituency PP7, Col Muhammad Shabbir Awan, rejected the election results and said that our won election was stolen. While saying that he was winning with a margin of 3000, the results started to stop and I was winning till the results of 266 polling stations, after which four hours were spent for the results of two polling stations and then our representative, the results were declared in absentia, he said that we tried hard in Kahuta to conduct the counting in the presence of the representatives of the candidates, but it was said that we have limited space inside. He said in response to a question. That Imran Khan bore all the pressure and gave the ticket of his party to the candidate belonging to the Kallar Syedan, This honor goes to PTI for honoring Kallar Syedan.
ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی سات نے الیکشن نتائج کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور
The Returning Officer Constituency PP Seven accepted the request for recounting the votes of the election results
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،19جولائی,2022)—ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی سات نے الیکشن نتائج کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام امیدواروں کو آج بروز منگل دن ساڑھے گیارہ بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ طلب کر لیا ہے جہاں امیدواروں کی موجودگی میں گنتی کا عمل مکمل کیا جائے گا اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان نے درخواست دی تھی۔
چوکپنڈوری میں جیولرز شاپ پر ڈکیتی کی ناکام واردات
A failed robbery at a jeweler’s shop in Chauk Pindori
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،19جولائی,2022)—چوکپنڈوری میں جیولرز شاپ پر ڈکیتی کی ناکام واردات۔ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر گن مین کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔چوکپنڈوری شہر میں واقع عثمان نامی جیولرز شاپ پر گاہک کے روپ میں ایک ڈاکو اندر داخل ہوا جس کے بعد دو مزید ڈاکو جن کے پاس اسلحہ بھی تھا شاپ میں داخل ہو گئے اور سونا لوٹنے کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر سفیان نامی گن مین کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شیخ محمد نواز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تا ہم اس وقت تک ڈاکو فرار ہو جانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔زخمی گن مین کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا گیا۔
شاہ باغ میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی
A five-year-old girl died in Shah bagh after allegedly receiving a wrong injection
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،19جولائی,2022)— کلر سیداں کے نواحی شہر شاہ باغ میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔متوفیہ کے والد امتیاز حسین نے تھانہ کلرسیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ میں گزشتہ روز اپنی بیوی کے ہمراہ پانچ سالہ بیٹی جس کے ناک کے اوپر دو عدد دانے نکلنے ہوئے تھے کے علاج معالجہ کے سلسلے میں شاہ باغ میں ایک نجی کلینک پر لے گیا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر چوہدری مبشر حسین نے میری بیٹی کا چیک آپ کیا اور کمپوڈر کو انجکشن لگانے کا کہااور انجکشن کے فورا بعد میری بیٹی کو قے ہوئی اور اس کے ساتھ ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ادھر ڈاکٹر مبشر حسین نے رابطہ پر بتایا کہ پانچ سالہ بچی جو ذہنی طور پر اب نارمل تھی کو ہسپتال لایا گیا تھا جسے انجکشن تجویز کیا گیا تھا۔ڈسپنسر نے انجکشن لگایا جس کے بعد بچی کوہلکی سی قے ہوئی جس کا اس کی والدہ کو پتہ نہ چل سکا اور الٹی سانس کی نالی میں چلی گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
مسلم لیگ ن کی کامیابی،رات گئے پی ٹی آئی نے اپنی فتح کا جشن منایا تو اگلے روز مسلم لیگی جلوس نکال کر جشن مناتے رہے
The success of PML-N, PTI celebrated its victory late at night, then the next day, PML-N continued to celebrate by taking out a procession
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،19جولائی,2022)—صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کا ضمنی انتخاب،مسلم لیگ ن کی کامیابی،رات گئے پی ٹی آئی نے اپنی فتح کا جشن منایا تو اگلے روز مسلم لیگی جلوس نکال کر جشن مناتے رہے۔حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد زبردست اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 49 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے انہوں نے مجموعی طور پر 68906 پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان نے 68857 تحریک لبیک پاکستان کے حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے 14775،جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد نے 1666 آزاد امیدوار بریگیڈیئر وسیم جنجوعہ نے 3084 اور آزاد امیدوار راجہ نزاکت حسین نے 339 ووٹ حاصل کیئے۔ کلرسیداں کی حد تک انتخاب بڑا دلچسپ ہوا قانون گو حلقہ چوآخالصہ کی تمام یونین کونسلیں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے جیت لیں۔پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان بھی اپنی یوسی سموٹ 69 ووٹوں سے ہار گئے البتہ ایم سی کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے کرنل شبیر اعوان نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ کلر شہر میں مسلم لیگ ن کے بڑے ہیوی رہنما اور سابق سٹی کونسلرز اپنی اپنی وارڈ میں بدترین شکست سے دوچار ہوئے اور پی ٹی آئی نے کلر شہر میں ایک بار پھر اپنی فتح کا جھنڈا گھاڑا اور جشن منایا وہ اس جشن کی حقیقی مستحق تھی۔مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے اپنی وارڈ تیرہ ووٹوں سے جیت لی البتہ سٹی جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس نے اپنا پولنگ اسٹیشن بھاری اکثریت سے جیت کر مسلم لیگ کا بھرم قائم رکھا۔ایم سی کلر میں پی ٹی آئی نے 10509 اور پی ایم ایل این نے 8002 ٹی ایل پی نے 1963 جماعت اسلامی نے 294 انجینیر نزاکت حسین نے 87 اور وسیم احمد جنجوعہ نے 68 ووٹ حاصل کیئے۔مسلم لیگی رہنما نمبردار اسد عزیز، سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری اور جنرل سیکرٹری یوسی مسلم لیگ ن شیرزاد مالک اپنی اپنی وارڈ ہار گئے البتہ صدر مسلم لیگ ن یوسی کنوہا راجہ عاصم صدیق اور سابق وائس چیئرمین کنوہا شاہد اکبر گجر اپنی وارڈ بھاری اکثریت سے جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔ یوسی بھلاکھر میں لیگی رہنما راجہ طلال خلیل نے اپنا پولنگ اسٹیشن 642 ووٹوں کی برتری سے جیت کر مخالفین کی منہ بند کردیئے۔ یوسی دوبیرن کلاں میں مسلم لیگ نے 526 کی برتری حاصل کی،نلہ مسلماناں یوسی میں مقابلہ بڑا دلچسپ رھا مگر کامیابی مسلم لیگ کو ملی اور یہاں سے بھی ن لیگ نے تنویر ناز بھٹی کی قیادت میں 129 ووٹوں کی برتری حاصل کرلی مسلم لیگ ن نے سب سے زیادہ برتری یوسی منیاندہ میں حاصل کی جو 841 ووٹ تھی اس کا کریڈٹ سابق چیئرمین یوسی چوہدری صداقت حسین،تاج کیانی،ماسٹر طارق منہاس،ٹھیکیدار پرویز کو جاتا ہے۔ چوآخالصہ شہر میں قیام پاکستان کے بعد پہلی بار مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے تعاون سے فتحیاب رہی،ٹی ایل پی کے حافظ منصور ظہور چوآخالصہ میں اپنا پولنگ اسٹیشن بھی ہار گئے۔یوسی سموٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل شبیر اعوان اپنی یوسی 69 ووٹوں سے ہار گئے،پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین یوسی سموٹ راجہ علی اصغر تین ووٹوں سے ہار گئے،مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری محمد ایوب کی مدد سے منجھاڑ،بروٹہ اور دھمنوہا کے پولنگ اسٹیشن بھی جیت لیئے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار انتخابی کامیابی کے باوجود اپنی یوسی مٹور سے الیکشن ہار گئے یہاں انہیں آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ ڈی جی لفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام راجہ،بریگیڈیئر شازم الحق جنجوعہ کی بھی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
حلقہ پی پی 7کے ضمنی الیکشن میں پولنگ سٹیشن پر مداخلت کرنے پر کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
A case has been registered against a person for interfering at the polling station in the PP-7 by-election
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،19جولائی,2022)—حلقہ پی پی 7کے ضمنی الیکشن میں پولنگ سٹیشن پر مداخلت کرنے پر کلر سیداں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تھانہ ریس کورس کے اے ایس آئی وحید اختر نے کلر سیداں پولیس کو اپنے بیان میں کہا کہ وہ دیگر ملازمین کے ہمراہ پولنگ سٹیشن 260گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ممیام میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ دن ڈیڑھ بجے شفاقت علی سول پارچات میں پولنگ سٹیشن کے اندر آیا جس کو میں نے روکا اس نے کہا کہ میں پولیس افسر ہوں آپ لوگ بلے پر مہریں لگوائیں جس پر میں نے کہا کہ آپ کی ادھر ووٹ ہے اس نے کہا کہ میرا ووٹ ادہر نہیں ہے میں بلے پر مہریں لگوانے کے لیے آیا ہوں اور پھر میرے ساتھ مزاحمت کرنے لگا جس پر میں نے اسے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا اس نے اپنے آپ کو پولیس آفیسر ظاہر کر کے کار سرکار میں مداخلت اور ارتکاب جرم کیا ہے۔کلر سیداں پولیس نے زیر دفعات186,171,353ت پ مقدمہ درج کر لیا جبکہ آزاد ذرائع سے اس واقعے کی کوئی تصدیق نہ ہوئی ہے۔
راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد
Raja Saghir Ahmed congratulated on his victory
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،19جولائی,2022)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے نمائندہ وفد نے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی قیادت میں مٹور جا کر نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم میں شامل جماعتوں نے ایک مشکل الیکشن میں آپ کی کامیابی کو ممکن بنایا بڑے بڑے شہرت یافتہ نام آپ کی مخالفت میں کمر بستی تھے ایسے میں کامیابی کسی بھی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے وفد میں مولانا عبداللہ،قاری یوسف رشیدی،راجہ بشیر احمد ضیا بھی شامل تھے۔