DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police arrested a four-member gang involved in motorcycle theft

تھانہ کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14جولائی,2022)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکلز،چار عدد موبائل فونز اور مسروقہ موٹر سائیکلوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی 30 ہزار روپے کی رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں شیخ محمد نواز اور سب انسپکٹر ملک محمد اقبال نے دوران گشت ملزم زبیر، علی رضا،عمار اور واصف کو گرفتار کیا تو انہوں نے دوران تفتیش موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا جس پر پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکلز،چار عدد موبائل فونز اور چوری کے موٹر سائیکلز فروخت کرنے کے بدلے میں حاصل کی گئی رقم مبلغ 30 ہزار روپے بھی برآمد کر لی۔ ملزمان کے قبضے سے چار عدد پسٹلز 30 بور بمہ 10 روند بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے اور گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان کیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 14, 2022) – Kallar Syedan Police Station arrested a four-member gang involved in motorcycle theft and seized two stolen motorcycles, four mobile phones and According to a press release issued by Kallar Syedan ​​Police Station, SHO Kallar Syedan ​​Police Station Sheikh Mohammad Nawaz and Sub-Inspector Malik Mohammad Iqbal visited the spot. The police patrol arrested the accused Zubair, Ali Raza, Ammar and Wasif. During the interrogation, they revealed the incidents of theft of motorcycles. Police recovered four mobile phones and stolen motorcycles from the possession of the accused, Four pistols 30 bore bombs 10 rounds were also recovered from the possession of the accused. According to police, other facilitators of the accused are also being arrested and the arrested accused will be challaned with solid evidence.

پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت ہو گی اور انشاء اللہ 22 جولائی کو چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب ہونگے۔محمد بشارت راجہ

PTI candidates will win and inshallah Chaudhry Pervez Elahi will be the Chief Minister of Punjab on July 22. Mohammad Basharat Raja

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14جولائی,2022)— سابق صوبائی وزیر قانون و ایم پی اے محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ 17 جولائی کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت ہو گی اور انشاء اللہ 22 جولائی کو چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلی پنجاب ہونگے۔انہوں نے بدھ کے روز کلر سیداں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم عروج پر ہے اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور قیادت مکمل طور پر چارجڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے جمہوری سسٹم کو داغ دار نہیں ہونے دیں گے،ہمیں عوام کی نبض کا اندازہ ہے،17 جولائی کی شام نتائج کی کاپی حاصل کئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑیں گے۔مسلم لیگ ن ہمارے جوش و خروش کو دیکھ کر خائف ہو گئی ہے،ان کے سارے کھلاڑی تھک چکے ہیں جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے وزراء مستعفی ہو کر الیکشن مہم کا حصہ بن گئے ہیں مگر یاد رکھیں ہم مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے اور محاسبہ کریں گے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ہمیں یقین ہو چکا ہے کہ 17جولائی کی شام ہمارے نامزد کردہ امیدوار ہی کامیابی حاصل کریں گے اور 22 جولائی کو پرویز الٰہی وزیر اعلی ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہم کیچڑ اچھالنے پر یقین نہیں رکھتے انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد کے اس بیان جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ محمد بشارت راجہ نے انہیں پی ٹی آئی نہ چھوڑنے کے عوض 18 کروڑ روپے کی آفر کی تھی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر جب سے لوٹا بنے ہیں میرا ان سے کوئی رابطہ ہے نہ کبھی ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کو ہم نے پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ دیا اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دئیے مگر وہ احسان فراموش نکلے۔پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایم پی اے واثق قیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھر پور تیاری کیساتھ الیکشن میں اتر رہے ہیں، وکلاء، لائرزاور خواتین ونگز الیکشن کے موقع پر ہر پولنگ اسٹیشن پر موجود ہونگی اور دھاندلی کی صورت میں ان کا محاسبہ کریں گے۔ایم پی اے حاجی امجد حسین، محمد ناصر راجہ،ہارؤن کمال ہاشمی،سیماب حیدر شاہ سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ملک ابرار احمد کالونی بازداراں میں اسلام بھٹی توحید بھٹی کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجتماع سے خطاب

Malik Ibrar Ahmed addresses public gathering in Looni Bazardan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے کہا کہ عوام ملک میں صحت مندانہ سیاسی سرگرمیوں کے فروغ اور نفرت تشدد گالم گلوچ کی سیاست کو ہمیشہ کے لیئے دفن کرنے کے لیئے سترہ جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کی وارڈ لونی بازداراں میں اسلام بھٹی توحید بھٹی کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں مقامی سابق رکن بلدیہ صوبیدار ظفر اقبال مرزا،عابد حسین زاہدی،نمبردار بابو محمود حسین،چوہدری توقیر اسلم،راجہ طلال خلیل،شیخ ندیم احمد اور دیگر نے شرکت کی۔امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد نے کہا کہ عمران خان روزانہ یوٹرن لیتے ہیں وہ اس کے فضائل بھی بیان کرتے ہیں میں نے تو ایک ہی یوٹرن لیا تو پی ٹی آئی والے ناراض کیوں ہیں؟پی ٹی آئی نے مجھے کبھی ووٹ نہیں دی میں نے انہیں پانچ ووٹیں دی ہیں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ ملکی اور علاقائی مفاد میں کیا میرے مخالفین آج پل صراط پر کھڑا ہونے کے دعوے کررہے ہیں پل صراط بہت بعد کی بات ہے مخالفین سترہ جولائی کو میرا مقابلہ کریں دعوے بعد میں کریں۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پی ٹی آئی کی نفرت پر مبنی سیاست سے بچائیں ہمارا معاشرہ اس تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار کی کامیابی یقینی ہے عوام نے ان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ راجہ صغیر نے اپنی قیمت لگانے والوں کومسترد کرکے ن لیگ کا ساتھ نبھایا ہم نے اس قرض کو انہیں کامیاب بنا کر چکانا ہے۔نظریے سے وابستگی کلر سیداں کی مثال رہی ہے کلر ن کا تھا ہے اور رہے گا۔عابد زاھدی نے کہا کہ مسلم لیگی راجہ صغیر ہے احسان کا بدلہ انہیں فتحیاب کرکے دیں گے۔

لوٹا میں نہیں لوٹا راجہ بشارت ہیں, راجہ صغیر احمد

Raja Basharat is lota not me, Raja Saghir

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14جولائی,2022)—مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد نے زور دے کر کہا ہے کہ لوٹا میں نہیں لوٹا راجہ بشارت ہیں جنہوں نے ماضی میں نواز شریف کو چھوڑا پھر گجرات سے الیکشن لڑا پھر ق لیگ میں ہوتے ہوئے بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے ہیں میں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے مجھے ووٹ ہی نہیں دیئے تھے میرے ووٹر تو مسلم لیگی تھے میں نے جیت کر علاقائی مفاد میں پی ٹی آئی کو پانچ ووٹیں دیں جب پی ٹی آئی کے پاس اپنا وزارت اعلی کا امیدوار ہی نہیں تھا تو میں نے ق کی بجائے ن لیگ کی مدد کرنا مناسب سمجھا میں نے مسلم لیگ ن کی اسمبلی میں کامیابی کے لیئے مکے بھی مارے اور اقتدار کو لات مار کر ن لیگ کا ساتھ دیا۔ راجہ بشارت وضاحت کریں کہ یہ خود کتنی بار لوٹا بنے نواز شریف سے بیوفائی کی پھر ق لیگ میں چلے گئے گزشتہ عام انتخابات میں ق لیگ کے ہوتے ہوئے بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے یہ خود بتائیں کہ ان کا تعلق ق لیگ سے ہے یا پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے شہریار آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ کلر آ کر رانا ثنااللہ کو جھوٹے منشیات کیس میں ملوث کرنے پر معافی مانگیں اللہ کو جان شہریار آفریدی نے ہی نہیں سب نے دینی ہے مگر منشیات کے مقدمے میں جو کردار شہریار نے ادا کیا تاریخ اسے کبھی معاف نہیں کرے گی۔

چوری کی واردات کلر سیداں کے علاقے پلالہ ملاخان میں پیش آئی

Burgalry commited in village Palala Mullah Khan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14جولائی,2022)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان کمروں کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے ہیں۔چوری کی یہ واردات کلر سیداں کے علاقے پلالہ ملاخان میں پیش آئی جہاں راجہ ضابر حسین نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز قریب 12.30 بجے شب، نامعلوم چور میرے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور کمروں کے تالے کاٹ کر سیف میں سے نقدی رقم مبلغ چالیس ہزار روپے جبکہ دوسرے کمرے سے پانچ عدد انگوٹھیاں،دو عدد لاکٹ سیٹ اور ایک عدد ہارسیٹ مالیتی گیارہ لاکھ 90ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ہیں۔دریں اثناء نواحی علاقہ بشندوٹ میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور ٹریفک وارڈنز چوہدری ماجد کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان ڈیڈھ لاکھ روپے کی رقم لے اڑے۔

شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش،گلیاں بازار ندی نالوں میں تبدیل برساتی نالے ابل پڑے کانسی اور سریں نالوں میں شدید طغیانی

Heavy rains with strong winds, streets turned into canals

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،14جولائی,2022)—کلرسیداں میں شدید آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش،گلیاں بازار ندی نالوں میں تبدیل برساتی نالے ابل پڑے کانسی اور سریں نالوں میں شدید طغیانی،نالہ کانسی میں پانی کا ریلا تل خالصہ میں کارپٹ روڈ کے پل کے اوپر سے گزر گیا مضافاتی بستیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔تفصیلات کے مطابق نمازفجر کے وقت تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا کلرسیداں کے بازار بھی ندی نالوں کی شکل اختیار کر گئے چوآ روڈ کے کنارے سب سے پوش کاروباری ایریا میں کئی فٹ پانی کے ریلے نے خوب تباہی مچائی جناح کالونی میں نے پانی کے تیز بہاؤ کے باعث گھروں میں پانی داخل ہو گیا تھانہ روڈ پر بھی لونی کے قریب برساتی نالے کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔کلرسیداں کے نالہ کانسی میں طغیانی کا یہ عالم تھا کہ پانی کا ریلا تل خالصہ میں کارپٹ روڈ کے پل کے اوپر سے گزر گیا نالہ کانسی کے ساتھ ساتھ نالہ سریں سمیت تمام چھوٹے بڑے ندی نالوں میں بدترین طغیانی دیکھی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button