لندن;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،،05جولائی,2022)—پاکستانی آم برطانیہ کے بازاروں میں فروخت ہو رہے ہیں۔پاکستان متعدد پھلوں خصوصاً آم کی پیداوار کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ پاکستان میں آم کو مٹھاس اور بہترین ذائقے کے سبب پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستانی آم کے بارے میں دنیا بھر کے زرعی سائنس دانوں کی متفقہ رائے ہے کہ اس سے زیادہ میٹھا اور خوش ذائقہ آم کرہ ارض پر کہیں اور پیدا نہیں ہوتا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں پیدا ہونے والی آموں کی اقسام کے مقابلے میں پاکستانی آم اپنے ذائقے، تاثیر، رنگ اور صحت بخش خوبیوں کے لحاظ سے سب سے منفرد ہیں۔ آم کے پھل کا شمار پاکستان میں پیداوار کے لحاظ سے دیگر پھلوں کی نسبت دوسرے نمبر پر کیا جاتا ہے۔ پاکستان سالانہ تقریباً 18لاکھ ٹن آم کی پیداوار حاصل کرتا ہے۔ اگرچہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں آم کی پیداوار ہوتی ہے، مگر قومی پیداوار کا بڑا حصہ پنجاب اور سندھ سے حاصل ہوتا ہے۔ ملک میں آموں کی دو سو سے زائد اقسام ہیں مگر ان میں سے بیس اقسام کے آم کو تجارتی بنیاد پر کاشت کیا جاتا ہے اور انہیں برآمد کر کے زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔ آموں کی مشہور اقسام میں سندھڑی، نیلم، چونسا، انور رٹول، دوسہری، بیگن پھلی، انفانسو، گلاب خاصہ، زعفران، لنگڑا، سرولی، اور دیسی آم شامل ہیں۔ پاکستان سے ساٹھ فیصد آم دبئی برآمد کیا جاتا ہے اور دیگر ممالک میں سعودی عرب کے علاوھ کویت، مسقط، بحرین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نوروے، ہولینڈ، بیلجیم، سنگاپور، ملائیشیا اور ہونگ کونگ شامل ہیں۔ دسہری، چونسا، سندھڑی، فجری، دیسی اور الماس مارکیٹوں میں آنے کو ہیں۔ پاکستان میں پھلوں کے بادشاہ آم کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔پہلا نمبر آتا ہے’’دُسہری‘‘ لمبوتر، چِھلکا خوبانی کی رنگت جیسا باریک اور گودے کے ساتھ چِمٹا ہوتا ہے۔ گودا گہرا زرد، نرم، ذائقےدار اور شیریں ہوتا ہے۔جب کہ’’سِندھڑی‘‘ کا سائز بڑا، چِھلکا زرد، چکنا باریک گودے کیساتھ ہوتا ہے، گودا شیریں، رس دار اور گُٹھلی لمبی اور موٹی ہوتی ہے۔دوسری جانب’’چونسے‘‘ کا ذائقہ تو اپنی مثال آپ ہے یہ آم کی لاجواب قسم ہے جو دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے چونسا کا چھلکا درمیانی موٹائی والا مُلائم اور رنگت پیلی ہوتی ہے۔ اس کا گودا گہرا زرد، نہایت خوشبو دار اور شیریں ہوتا ہے۔ اِس کی گُٹھلی پتلی لمبوتری، سائز بڑا اور ریشہ کم ہوتا ہے۔سب سے مقبول’’انور رٹول‘‘ کا سائز درمیانہ ہوتا ہے۔ چِھلکا چِکنا اور سبزی مائل زرد ہوتا ہے، گودا بے ریشہ، ٹھوس، سُرخی مائل زرد، نہایت شیریں، خوشبودار اور رَس درمیانہ ہوتا ہے۔ اور یہ’’لنگڑا‘‘ نہ جانے کیوں اسے لنگڑا آم کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ لنگڑا مختلف سائز کا ہوتا ہے، اس کا چِھلکا چِکنا، بے حد پتلا اور نفیس گودے کے ساتھ چِمٹا ہوتا ہے، گودا سُرخی مائل زرد، مُلائم، شیریں، رَس دار ہوتا ہے۔،اور یہ ہیں جی’’الماس‘‘ جس کی شکل گول ہوتی ہے اور سائز درمیانہ، چِھلکا زردی مائل سُرخ، گودا خوبانی کے رنگ جیسا مُلائم، شیریں اور ریشہ برائے نام ہوتا ہے، گولا شکل و صورت میں بھی گول ہوتا ہے سائز درمیانہ، چِھلکا گہرا نارنجی اور پتلا ہوتا ہے گودا پیلا ہلکا ریشے دار اور رسیلا ہوتا ہے۔مالدا سائز میں بہت بڑا ہوتا ہے، مگر گُٹھلی انتہائی چھوٹی ہوتی ہے، سہارنی سائز میں درمیانہ اور ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے۔
London; (Pothwar.com, July 05, 2022) * Pakistani mangoes are being sold in the UK markets. Pakistan is famous all over the world for its various fruits, especially mango production.
In Pakistan, mango is called the king of fruits because of its sweetness and excellent taste. There is a consensus among agricultural scientists around the world about Pakistani mango that there is no sweeter and happier mango on the planet. Compared to other types of mangoes grown in other parts of the world, Pakistani mangoes are unique in terms of taste, effectiveness, color and health benefits.
Mango fruit is the second most widely grown fruit in Pakistan. Pakistan produces about 1.8 million tonnes of mangoes annually. Although mango is produced in all four provinces of Pakistan, the bulk of national production comes from Punjab and Sindh. There are more than 200 varieties of mangoes in the country, but 20 of them are cultivated on a commercial basis and exported to earn foreign exchange.
Popular varieties of mangoes include Sindhri, Neelam, Chounsa, Anwar Ratol, Dosheri, Began Pahli, Infanso, Gulab Khasa, Saffron, Langra, Saroli and Desi Mango.
Sixty percent of mangoes are exported from Pakistan to Dubai and other countries besides Saudi Arabia include Kuwait, Muscat, Bahrain, Britain, France, Germany, Norway, Holland, Belgium, Singapore, Malaysia, UK, and Hong Kong.
The first number comes from “Dussehra”. The pulp is dark yellow, soft, flavorful and sweet. While “Sindhari” is large in size, with a light yellow, smooth smooth pulp, the pulp is sweet, juicy and the kernels are long and thick. On the other hand The taste of “Choonse” is its own example. It is a wonderful variety of mango which is famous all over the world.