DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Sadaqat Ali Abbasi arrives at Raja Sajid Javed’s residence and requests to play role in by-elections for PTI
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما صداقت علی عباسی کی راجہ ساجد جاوید کے گھر کلریاں آمد،ضمنی الیکشن میں کردار ادا کرنے کی درخواست
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،02جولائی,2022)—پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما صداقت علی عباسی کی ناراض پارٹی رہنما راجہ ساجد جاوید کے گھر کلریاں آمد،ضمنی الیکشن میں کردار ادا کرنے کی درخواست، راجہ ساجد جاوید نے انہیں بتایا کہ میرے ساتھی انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں لیکن میرے ذاتی طور پر نظر نہ آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ تحصیل کلرسیداں سے الیکشن کمپین کمیٹی کے ممبران ہارون کمال ہاشمی اور حافظ سہیل اشرف کی طرف سے میرے کمپین میں حصہ لینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔انہوں نے صداقت علی عباسی کو اپنے اختلاف کے بارے میں انہیں یاددہانی کروائی کہ میرے تین بڑے اختلاف تھے اور تینوں کے بارے میں میں نے آپ کو بار بار کہا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔کلرسیداں سکول گراؤنڈ پر ناجائز قبضہ ہوا جس میں آپ سہولت کار بنے، اس غلطی کی تلافی سکول گراؤنڈ کی ازسر نو نشاندھی سے کی جاسکتی ہے۔کلر سیداں میں کرپشن کی ابتدا جس اسسٹنٹ کمشنر نے کی آپ کی طرف سے ہمیشہ کہا گیا کہ اسے یہاں ایک پارٹی رہنما نے ٹرانسفر کروایا ہے،میرا یہ موقف رہا کہ مجھے کلرسیداں سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے سے غرض ہے اس سے نہیں کہ کس نے کس کو کن مقاصد کے لیے تعینات کروایا۔ایم سی کلرسیداں کی دو یوسیز میں ترقیاتی کاموں پر تقریباً 1 ارب روپے خرچ ہوئے لیکن جس مک مکا اور کرپشن کے بادشاہ کو آپ نے انچارج بنایا اس سے پوچھا جائے کہ وہ فنڈز کہاں لگے اور ایم سی کلرسیداں کی دو یوسیز میں کونسی بہتری آئی۔ایم سی کلرسیداں کی دو یونین کونسلوں اور حلقہ قانون گو چوآ خالصہ کی 6 یونین کونسلوں کے ورکرز کو آپ نے ان لوگوں کے رحم و کرم پر چھوڑا جن کا پی ٹی آئی سے تعلق ہی نہیں تھا انہیں ہر موقع پر ذلیل و رسواء کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے ورکرز کو دیوار سے لگایا گیا، حالانکہ بحثیت صدر شمالی پنجاب تنظیمی معاملات دیکھنا اور ورکرز کے حقوق کا تحفظ کرنا آپ کی ذمہ داری تھی جو آپ نے نہیں نبھائی۔اس موقع پر صداقت عباسی نے بھی سوشل میڈیا اور اخبارات میں میرے دیے گئے بیانات پر شکوہ کیا جس کے جواب میں انہیں بتایا گیا کہا کہ جب آپ نے پارٹی اجلاسوں اور تقریبات میں مجھے مدعو کرنا چھوڑ دیا اور میری آواز دبانے کی کوشش کی تو میرے پاس اور کوئی راستہ نہ تھا کہ میں میڈیا کو استعمال کر کے اپنی آواز اربابِ اختیار تک پہنچاتا اور پی ٹی آئی ورکرز کو صورتحال سے آگاہ کرتا اور پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے ویژن کے خلاف چلنے والوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر موقع دیا گیا تو بند کمروں میں پی ٹی آئی کی میٹنگ میں تنقید کروں گا اوراگر موقع نہ دیا گیا تو میڈیا پر حق اور سچ کی آواز آٹھاتا رہوں گا اور منافقین کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 02, 2022) Sadaqat Ali Abbasi arrives at Raja Sajid Javed’s residence in village Kallariyan and requested him to play role in by-elections for PTI. Raja Sajid Javed told him that my colleagues were campaigning but the main reason I did not appear in person was that Haroon Kamal Hashmi and Hafiz Sohail Ashraf, members of the Election Campaign Committee, expressed reservations about my participation in the campaign. He reminded Sadaqat Ali Abbasi about his disagreement that I had three major differences and I told you about all three again and again but no hearing was held. Sadaqat Abbasi also spoke on the occasion. He complained about my statements on social media and in newspapers, in response to which he was told that when you stopped inviting me to party meetings and events and tried to silence me, I had no choice but to I used the media to voice my concerns to the authorities and to the PTI workers I will continue to inform and expose those who go against the PTI’s manifesto and Imran Khan’s vision. He further said that if given a chance, he would criticize the PTI meeting in closed rooms and if not given a chance, he would continue to raise the voice of truth and truth in the media and expose the hypocrites.
کلر سیداں اور کہوٹہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی الیکشن میں کرنل شبیر اعوان کو کامیاب کریں۔غلام سرور خان
Ghulam Sarwar Khan appealed to the people of Kallar Syedan and Kahuta to make Col. Shabbir Awan successful in the by-elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،02جولائی,2022)— پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عمران خان جنگ نہیں جہاد کر رہے ہیں اور یہ جہاد پاکستان کی سلامتی،بقاء اور اس کے استحکام کیلئے ہے۔موجودہ حکمرانوں کو اگر حکومت کرنے کا مزید وقت دیا گیا تو اللہ نہ کرے پاکستان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔اپنے ملک پاکستان اور آنے والوں نسلوں کے خوشحال مستقبل کیلئے ہم کسی بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب کلر سیداں میں ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مسلم لیگ نے ہمیں پاکستان دیا جبکہ موجودہ مسلم لیگ ملک چھن جانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔سیاست میں جتنی گندگی آج موجود ہے پہلے کبھی نہ تھی اور یہی وجہ ہے کہ سیاست شریف آدمی کیلئے گالی بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 1988 میں،میں پیپلز پارٹی کا ایم پی اے تھا اور اس وقت فارورڈ بلاک بن رہے تھے،میاں نواز شریف پیر آف گولڑہ شریف کے ذریعے مجھے فارورڈ بلاک میں شامل کروانا چاہتے تھے مگرمیں نے پیر آف گولڑہ شریف کی ناراضگی مول لے لی مگر شریفوں کے جھانسے میں نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے جو گندگی چھانگا مانگا میں کی گئی اورایم پی ایز کو اکٹھا کر کے جس طرح کی محفلیں سجائی گئیں ان ایم پی ایز اور فرائض میزبانی ادا کرنے اور مہمان نوازی انجوائے کرنے والوں پر شرم آتی ہے۔تقریب سے امیدوار پی ٹی آئی کرنل شبیر اعوان،ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، ہارون ہاشمی اور حافظ سہیل سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کلر سیداں اور کہوٹہ کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ضمنی الیکشن میں کرنل شبیر اعوان کو کامیاب کریں۔
نلہ مسلماناں کی بھی مسلم لیگ ن کی تنظیم نے ضمنی الیکشن میں راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان
Nala Musalmana PML-N has also announced its support for Raja Saghir Ahmed in the by-elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،02جولائی,2022)—یوسیز منیاندہ،کنوہا کے بعد نلہ مسلماناں کی بھی مسلم لیگ ن کی تنظیم مقامی عہدیداران اور سابق وائس چیئرمین راجہ محمد حنیف و دیگر نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد کی حمایت کا اعلان کرکے مخالفین کی امیدوں کو مایوسیوں میں بدل ڈالا۔ اس سلسلے میں ایک بڑا اجتماع نلہ مسلماناں میں تنویرنازبھٹی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،راجہ صغیر احمد،محمد ظریف راجہ،چوہدری صداقت حسین،ماسٹر نجابت حسین،ارشد بھٹی،راجہ ندیم احمد، ٹھیکیدار بشارت اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ قانون گو مرکز چوآخالصہ کی تمام یوسیز میں آج مسلم لیگی کارکن اور تنظیمیں ایک پیج پر ہیں اور امیدوار راجہ صغیر احمد کی پشت پر کھڑی ہیں یہ الیکشن راجہ صغیر احمد کا نہیں مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کا ہے۔پی ڈی ایم اور اپوزیشن نے سیاست کی بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے مشکل فیصلوں کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزدگی کو اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں میں ن لیگ کے دوستوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا میں اپنا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑ کر جیت چکا ہوں ضمنی الیکشن میرا نہیں یہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا ہے۔محمد ظریف راجا نے کہا کہ عمران خان نے اخلاقیات کا جنازہ نکالاہے۔تنویرناز بھٹی نے کہا کہ ہم نہ صرف الیکشن میں راجہ صغیر احمد کی نامزدگی کو دل سے قبول کرتے ہیں بلکہ ان کی بھرپور حمایت بھی کرتے ہیں اس موقع پر راجہ ندیم احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر سیداں کا اہم اجلاس ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا
An important meeting of Jamiat Ulema-e-Islam Tehsil Kallar Syedan announces full support of PML-N’s Raja Saghir Ahmed in by-elections
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،02جولائی,2022)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلر سیداں کا اہم اجلاس مولانا احسان اللہ چکیالوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی موجوگی میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔قاری یوسف رشیدی،راجہ ضیاء احمد بشیر، مفتی اقبال صدیقی، مولانا عبد اللہ شاہ، مفتی روح اللہ،مولانا ارشاد اللہ،ماسٹر تنویر مختار،مرزا حاجی محمد افضل،کیپٹن ملک محمدرمضان،ملک عدیل احمد کے علاوہ شیخ حسن ریاض،چوہدری زین العابدین، حاجی اخلاق حسین،راجہ محمد ظفرمحمود،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد اور دیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
جماعت اسلامی حلقہ پی پی سات کے امیدوار راجہ تنویر احمد نے کلرسیداں میں تاجر برادری سے ملاقات
Raja Tanveer Ahmed, candidate of Jamaat-e-Islami constituency PP-7, called on the business community in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،02جولائی,2022)—جماعت اسلامی حلقہ پی پی سات کے امیدوار راجہ تنویر احمد نے کلرسیداں میں تاجر برادری سے ملاقات کی،امیر جماعت اسلامی کلر سیداں جاوید اقبال،قاری قاسم الحق،صدر جے آئی یوتھ عبدالودودعامر، حاجی ابرار حسین،محمد ضمیر اور دیگر لوگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے دوکانداروں سے کہا کہ وہ بار بار آزمائے ہوئے لوگوں سے چھٹکارا پانے کے لیئے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم حقیقی معنوں میں ملک کے فرسودہ سیاسی نظام اور کلچر کو تبدیل کریں گے ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل اللہ کی سرزمین پر اللہ کے نظام کا نفاذ ہے۔
دربارعالیہ کلیام شریف میں خاتم النبین ﷺکانفرنس
Conference of Khatam-un-Nabin to be held today at Kalyam Sharif
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،02جولائی,2022)—دربارعالیہ کلیام شریف میں خاتم النبین ﷺکانفرنس آج بروز ہفتہ بعد نماز عصر منعقد ہو رہی ہے سائیں شعبان فرید کا خصوصی خطاب ہو گا۔