گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ,23جون2022)—آڑھتی طارق محمودکی وفات پر گوجرخان کی دونوں منڈیوں میں مکمل شٹر ڈاؤن، دونوں منڈیوں کے آڑھتی اپنے مسائل کے حل لیے اکٹھے ہونے پرتیار،عدالتی جنگ نے ہر دو فریقین کے کاروباری معاملات کو متاثر کیا،دونوں طرف سے برف پگھلنے لگی،تاجر برادری نے اتحاد کی جانب پیش رفت کو خوش آئیند قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق گوجرخان کے آڑھتیوں کے درمیان سبزی و فروٹ منڈی کی دو جگہ حیلیاں اور گلیانہ موڑ منتقلی کیوجہ سے جاری رسہ کشی اور سرد مہری کی برف اس وقت کچھ پگھلی جب آڑھتی طارق محمود کی وفات پر گزشتہ روز دونوں منڈیوں میں مکمل شٹر ڈاؤن رہا آڑھتیوں نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ معاملات کے حل کے لیے آڑھتیوں کو آپس میں مل بیٹھنا چاہیے اپنے مسائل کو عدالت کی بجائے خود بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے دونوں طرف کے آڑھتیوں نے آڑھتی طارق محمود کی وفات پر سوگ کے اظہار کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن رکھا جس کو گوجرخان کی تاجر برادری نے بھی مثبت قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں منڈیوں کے زمہ داران مل بیٹھ کر اس مسئلہ کا کوئی بہترین حل نکالیں گے انہوں نے کہا کہ آڑھتیوں کا جینا مرنا اکٹھا ہے اگر دونوں فریقین آپس میں مل جائیں تو گوجرخان کے تاجروں اور عوام کو بھی ریلیف ملے گا ۔
Gujjar Khan (Pothwar.com, June 23, 2022) – Full shutter down in both the markets of Gujar Khan on the death of Tariq Mahmood, both the markets are ready to come together to solve their problems As the snow began to melt on both sides, the business community welcomed the progress towards the alliance. Mehri’s ice melted a bit when the market were completely shut down in both the markets on the death of Tariq Mahmood yesterday. The wholesalers on both sides kept full shutters down to express their grief over the death of Tariq Mahmood, which was also hailed as positive by the business community of Gujranwala. He said that the leaders of both the markets would work together to find a better solution to this problem He said that the life and death of Tariq Mahmood has come together and if both parties got together then the traders and people of Gujar Khan will also get relief.