DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Azad Patan road closed to all traffic due to land sliding

لینڈ سلا ئیڈنگ کی وجہ سے آزاد کشمیر اور راولپنڈی کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ سے تقریباََ 50کلومیٹر دور آزاد پتن کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،23جون2022)—لینڈ سلا ئیڈنگ کی وجہ سے آزاد کشمیر اور راولپنڈی کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ سے تقریباََ 50کلومیٹر دور آزاد پتن کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سیمل مشتاق ڈی ایس پی کہوٹہ مرزا طاہر سکندر،ایڈنیشنل ایس ایچ اوکہوٹہ چوہدری مظہر سجاد، پولیس انتظامیہ کے ہمراہ شدید بارش میں موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے دریا جہلم میں پانی کی سطح انتہائی بلند -ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے آلرٹ جاری۔پانی کا ایک بڑا ریلا آزاد پتن پل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ترجمان ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈی کروٹ ڈیم میں پانی کی سطح پہلے ہی بلند ہے۔ مزید پانی بھرنے سے دونوں اطراف کی سڑک کو خطرہ لاحق۔ترجمان ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈ ی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر آزادپتن سے دونوں اطراف کی ٹریفک کو مکمّل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ کہوٹہ سے آزاد پتن کی طرف آنے والی ٹریفک کو بھی سون کے مقام پر روکا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ پولیس ہر طرح کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ترجمان ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈی عوام الناس انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ آزاد پتن کے طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, June 23, 2022) — Due to landslides, the busiest highway connecting Azad Kashmir and Rawalpindi was closed for all kinds of traffic at Azad Pattan, about 50 km from Kahuta. Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq DSP Kahuta Mirza Tahir Sikandar, Additional SHO Kahuta Chaudhry Mazhar Sajjad along with police administration reached the spot in heavy rain. According to the details, the water level in the river Jhelum is very high due to heavy rains. The district administration has issued an alert. Spokesperson Divisional Administration The water level in Rawalpindi Karot Dam is already high. Further flooding endangered the road on both sides. Spokesperson Divisional Administration Rawalpindi Traffic on both sides from Azad Pattan has been completely closed due to security measures. Traffic from Kahuta to Azad Patan has also been stopped at Soon. The district administration police is fully prepared to deal with any situation. Spokesperson Divisional Administration Rawalpindi should cooperate with the public administration and police.

آستانہ عالیہ کلیام شریف کے سالانہ عرس کی تقریب دربار عالیہ کلاہم شریف میں انعقاد پذیر ہوئی

Astana Alia Kalyam Sharif Annual Urs Ceremony Held At Darbar Alia Kalyam Sharif

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جون2022)
دربار عالیہ کلیام شریف سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کے دادا محترم سائیں حشمت(رح)کے سالانہ ایک روزہ عرس کی تقریب کا انعقاد تقریب میں علمائے کرام عقیدت مندوں اور چاہنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کے دادا محترم سائیں حشمت(رح) سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف کے سالانہ عرس کی تقریب دربار عالیہ کلاہم شریف میں انعقاد پذیر ہوئی جس میں محفل نعت، قوالی اور خصوصی دعا کی گئی تقریب میں نامور علمائے کرام، نعت خواں حضرات سمیت سیاسی سماجی شخصیات ملک ابرار باری، مختار احمد کلیامی، شادہ محمود USA سمیت سینکڑوں کی تعداد میں کلیام شریف سے نسبت رکھنے والوں عقیدے مندوں اور چاہنے والوں نے شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے کہا کہ اولیا اللہ کے طفیل برصغیر میں دیں اسلام کی اشاعت ہوئی اولیا اللہ کی درگاہوں میں قلبی سکون میسر ہوتا ہے بابا فضل الدین شاہ کلیامی چشتی صابری (رح) وہ ہستی ہیں جنہوں نے عشق رسول میں مست رہتے ہوئے فقیرانہ انداز اپنایا اور اللہ کی رضا و خوشنودی کے لیے کام کیا ان کا فیض جاری و ساری ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس سے مستفید ہو رہے ہیں صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے کہا کہ میرے دادا محترم سائیں حشمت(رح) کا سالانہ ایک روزہ عرس ہے سائیں حشمت نے بابا فضل الدین شاہ کلیامی چشتی صابری (رح) کی خدمت میں زندگی گزاری اور انکے مشن پر پہرا دیا۔ اللہ اور رسول پاک (ص) کی ذات سے عشق ہی دنیا و اخرت میں بھلائی کا ذریعہ ہے اولیا اللہ وہ ہوتے ہیں جو اللہ کے نزدیک لے جاتے ہیں جو سیدھی راہ دیکھاتے ہیں۔ تقریب میں نعت خواں حضرات نے آقا کریم (ص) کے ہاں عقیدت اور محبت کا اظہار کیا جبکہ بعدازاں محفل سماں ہوئی جس میں نامور قوال حضرات نے اپنی حاضری پیش کی جبکہ تقریب ختم اختتام میں سائیں حشمت(رح) کے درجات بلندی پاکستان کی سلامتی و بقا کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا سائیں محسن فقیر نے اس موقع پر تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

چیئرمین یوسی بیور سردار ایم رضاء کی طرف سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کے اعراز میں منعقدہ اجلاس

A meeting was held by Chairman UC Bior Sardar M. Raza in the presence of Col. Muhammad Shabbir Awan, PTI nominee for Punjab Assembly constituency PP-7

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جون2022)
نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی آف بیور اور امیدوار برائے چیئرمین یوسی بیور سردار ایم رضاء کی طرف سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کے اعراز میں منعقدہ اجلاس۔ کرنل محمد شبیر اعوان آمد کے موقع پر بھرپور استقبال جبکہ الیکشن میں بھرپور ساتھ دینے اور کامیاب کرانے کا عزم۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزگذشتہ روز بیور روز ویلی ہوٹل میں نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ طاہر کیانی آف بیور اور امیدوار برائے چیئرمین یوسی بیور سردار ایم رضاء کی طرف سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کے اعراز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا کیا گیا جس میں راجہ محمد سلیم سردار جاوید، صوبیدار عجائب، راجہ شکیل، حاجی محمد آمین،راجہ تبریز،پروفیسر فیصل،عقیل احمد،سردار ساجد، سردار زبیر،سردار کاشف،سردار ابرار،عاصم ستی،طاہر محمود،حافظ کامران،بابو اجمل،حاجی شوکت،نمبردارراجہ راشد،صوبیدارنزاکت،راجہ سمند ر،راجہ سمندر، نوید مغل،راجہ کامران، عرفان بٹ،شیخ ظفر، محمد وادی،منیر ستی،آصف ستی،سمیر ستی،مہتاب، سردار عمر دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر دیگر افراد بھی موجود تھے اس موقع پر تمام افراد نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کی بھر پور حمائت کا اعلان کرتے ان کوکامیاب کرانے کا عزم کیا۔

شدید بارش کی وجہ سے دریا جہلم میں پانی کی سطح انتہائی بلند

Due to heavy rains, water level in Jhelum river is very high

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جون2022)
ترجمان ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈی وتحصیل کہوٹہ نے میڈیا کو بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے دریا جہلم میں پانی کی سطح انتہائی بلند ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے آلرٹ جاری پانی کا ایک بڑا ریلا آزاد پتن پل کی طرف بڑھ رہا ہے کروٹ ڈیم میں پانی کی سطح پہلے ہی بلند ہے مزید پانی بھرنے سے دونوں اطراف کی سڑک کو خطرہ لاحق ہے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر آزادپتن سے دونوں اطراف کی ٹریفک کو مکمّل طور پر روک لیا گیا ہے کہوٹہ سے آزاد پتن کی طرف آنے والی ٹریفک کو بھی سون کے مقام پر روکا گیا ہے ضلعی انتظامیہ پولیس ہر طرح کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ترجمان ڈویژنل انتظامیہ راولپنڈی وتحصیل کہوٹہ اپیل کی عوام الناس انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں آزاد پتن کے طرف سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

راجہ عمرا ن مینو کا اپنے خاندان اور ساتھیوں دوستوں کے ہمراہ راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان

Raja Imran Mainu announces full support of Raja Saghir Ahmed along with his family and friends

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جون2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمرا ن مینو کا اپنے خاندان اور ساتھیوں دوستوں کے ہمراہ راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان۔حلقے کی سیاست میں ہلچل مچ گئی 17جولائی کا سورج ن لیگ کے شیروں کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا تفصیل کے مطابق نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمرا ن مینو کا اپنے خاندان اور ساتھیوں دوستوں کے ہمراہ راجہ صغیر احمد کی بھر پور حمائت کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دارپی ٹی آئی حکومت ہے جنہوں نے ساڑھے 3سال ملکی فلاح و بہبود کے لیے کام کر نے بجائے صرف اپوزیشن کے خلاف نت نئے کیس تیار کر تی رہی ان کے اس تین سالہ دور اقتدار میں ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ عمران خان ٹولے کی نااہلی کی سزا آج پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button