DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; ECP removes Sathwani and Chak Sathwani villages of Kallar Syedan from Bhalakhar and adds them to Kanoha

الیکشن کمیشن نے کلرسیداں کے دیہات ستھوانی اور چک ستھوانی کو بھلاکھر سے نکال کر کنوہامیں شامل کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18جون2022)—الیکشن کمیشن نے کلرسیداں کے دیہات ستھوانی اور چک ستھوانی کو کنوہا سے بھلاکھر میں شامل کرنے کے خلاف عبدالحفیظ اور چوہدری محمد شفیق کی جانب سے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی بحث سے اتفاق کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دیگر دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی نے پٹیشن کو منظور کرتے ہوئے ڈی لمیٹیشن اتھارٹی راولپنڈی کو چار ایام میں درخواست پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ سنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔یاد رہے کہ چند ماہ قبل بلدیاتی حلقہ بندیوں میں اتھارٹی نے دو مواضعات ستھوانی اور چک ستھوانی کو کنوہا سے نکال کر بھلاکھر میں شامل کردیا تھا جس کے خلاف مقامی لوگوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 18 June 2022) Chief Election Commissioner Sikandar Sultan Raja and two other members Nisar Ahmad Durrani and Shah Mohammad Jatoi approved the petition and directed the Delimitation Authority Rawalpindi to complete the hearing on the petition within four days. It may be recalled that a few months ago, in the local body constituencies, the authority had removed two positions, Sathwani and Chak Sathwani, from Kanoha and included them in Bhalakhar, against which the locals had approached the court. After the petetion ECP removed Sathwani and Chak Sathwani villages of Kallar Syedan from Bhalakhar and added them to Kanoha.

والدین کی غیر موجودگی میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور 16 سالہ لڑکی کیساتھ ہاتھا پائی کرنے اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

Police case registered against a man for abusing a teenage girl

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18جون2022)— والدین کی غیر موجودگی میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور 16 سالہ لڑکی کیساتھ ہاتھا پائی کرنے اور کپڑے پھاڑنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔آصف علی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بیان کیاکہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں،گزشتہ روز میں اپنی بیوی کیساتھ جنگل میں سروٹ کاٹنے کیلئے گیا ہوا تھا جبکہ میری 16سالہ بیٹی (ع) گھر پر موجود تھی۔جب ہم دس بجے کے قریب گھر واپس آئے تو بیٹی نے بتایا کہ محمد نفیس جو کہ میری بھانجی کا خاوند بھی ہے ہمارے گھر آیا اور میری بیٹی کو اکیلے پا کر اس کیساتھ ہاتھا پائی کی اور اس کے کپڑے پھاڑ دئیے۔

ڈھوک پوٹھہ کو فراہمی آب کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں

Practical steps should be taken on emergency basis to supply water to Dhok Potha

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18جون2022)—نواحی یونین کونسل نلہ مسلماناں کی ڈھوک پوٹھہ کے سماجی راہنما محمودالحسن راجہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھوک پوٹھہ کو فراہمی آب کے سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بقا کے لیے لازمی ضرورت ہے اور ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اج بھی پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں اور اس شدید گرمی میں ڈھوک پوٹھہ کے مکین پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں لہذٰا ضرورت اس بات کی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب حقیقی خادم اعلیٰ پنجاب کا عملی ثبوت دیتے ہوئے ہمارا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لیں اور جلد از جلد ہمیں واٹر سپلائی اسکیم فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکمے کو احکامات جاری کر کے لوگوں کی دعائیں لیں۔

مسلم لیگ ن کے شیر ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے, راجہ صغیر احمد

Only the lions of PML-N will win with an overwhelming majority, Raja Saghir Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18جون2022)—مسلم یگ ن کے امیدوار راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ 17 جولائی کو پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں صرف میں ہی نہیں تمام نشستوں پر مسلم لیگ ن کے شیر ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔پنجاب کے لوگ کل کی طرح آج بھی میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزکلرسیداں میں معروف کاروباری مسعود احمدبھٹی کے دفتر میں لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سٹی مسلم لیگ کے صدر حاجی اخلاق حسین،یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی،سابق چیئرمین دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،ملک محمد فیاض، محمد غالب، بابو عارف،ریاض عرف ناجی، راجہ جاوید کیانی،راجہ فرقان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں نے گزشتہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی اس بار مجھے مسلم لیگ ن کی بھی حمایت حاصل ہے بہت جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا میں نے ہمیشہ عام لوگوں کی بات کی مجھے ان کے مسائل سے مکمل آگاہی ہے میں اللہ کے کرم اور عوام کی دعاؤں سے کامیابی کے بعد حلقہ میں ترقی کا عمل دوبارہ شروع کروں گا۔

مسلم لیگ ن خواتین ونگز ضلع راولپنڈی کا خصوصی اجلاس

Special meeting of PML-N Women’s Wings Rawalpindi District

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,18جون2022)—مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سینیٹر نزھت عامر نے کہا مسلم لیگ ن ہی موجودہ مشکل حالات میں ملک کو بُحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی،مشکل فیصلے نہ کرتے تو ڈیفالٹ کر جاتے۔ہماری معاشی تباہی کے ذ مہ دار عمران خان ہیں جو آج اپنی ناکامیوں پر معافی مانگنے کی بجائے مہنگائی کے نام پر لوگوں کو احتجاج کی ترغیب دے رہے ہیں مگر احتجاج تو عمران خان کے خلاف ہونا چاہیئے جو آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر معائدہ کر گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن خواتین ونگز ضلع راولپنڈی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں صدر ضلع راولپنڈی آسیہ ناز تنولی، سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے محترمہ نثار تنویر، جنرل سیکریٹری نویدہ نذیر، صدر راولپنڈی سٹی و ایم این اے طاہرہ اورنگزیب، جنرل سیکریٹری و ایم این اے سیما جیلانی، اور صدر راولپنڈی کینٹ و سابق ایم پی اے تحسین فواہد نے شرکت کی۔سینیٹر نزھت عامر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت نے عمران خان کے سازشی بیانیئے کو بے نقاب کرتے ہوئے محض ایک مفروضہ ثابت کیا ہے۔ عمران خان کے لیئے جھوٹ بولنا کوئی برائی نہیں یہ ہر روز اپنے موقف پر یو ٹرن لے لیتے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنان سے کہا کہ وہ پرامن احتجاج سے قبل پی ٹی آئی حکومت کا آئی ایم ایف سے معائدہ ضرور پڑھ لیں انہیں فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button