Kahua; PTI conference held at Raja Waheed Ahmed Khan’s residence and full support for PTI candidate Col M Shabbir Awan
پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان کی رہائش گاہ پر ممبران اسمبلی کی اہم پر یس کانفرنس , پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی بھرپور حمایت کا اعلان
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جون2022) پی ٹی آئی رہنماء راجہ وحید احمد خان کی رہائش گاہ پر ممبران اسمبلی کی اہم پر یس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کرنل (ر) شبیر اعوان کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا جبکہ مد مقابل امیدواران کا دستبردار ہونے کا اعلان تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی سیاست میں ہلچل سابق سٹی صدر و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP7 راجہ وحید احمد خان کی رہائشگاہ میں اعلی قیادت کی اہم مشاورتی میٹنگ بسلسلہ ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مستعفی MNA صداقت علی عباسی، سابق MPA میجر (ر) لطاسب ستی، سابق MPA و صدر راولپنڈی PTI واثق قیوم عباسی، و دیگر اعلی قائدین مقامی قیادت ورکرز کارکنان کی بھرپور شرکت اس موقع پر PTI کے نامزد امیدوار کرنل(ر) شبیر اعوان کی بھرپور حمایت اور بھرپور کمپین چلانے کا اعلان کیا گیا جبکہ مد مقابل امیدواران نے کاغذات واپس لینے کا بھی اعلان کیا اس موقع پر پریس کانفرس کرتے ہوئے مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا کہ PTI کے جھنڈے کے تلے سب ایک ہیں پارٹی قیادت نے جس کو ٹکٹ دیا ہم پر لازم ہے اسکی حمایت بھی کریں کمپین بھی چلائیں لہذا ہم کرنل(ر) شبیر اعوان کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو تحفہ دیں گے یہ مقدمہ پارٹیوں نہیں سوچ کا ہے امپورٹڈ حکومت امریکی غلاموں کے کو شکست فاش دیں گے صداقت علی عباسی نے کہا کہ حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جن میں سڑکیں ہسپتال کی اپ گریڈیشن پنڈی کہوٹہ روڈ اور میگا پراجیکٹ ٹورازم ہائی وے وغیرہ شامل ہیں صداقت علی عباسی نے سوال کے جواب میں کہا کہ میں بطور ایم این اے کرنل (ر) شبیر اعوان کی کمپین کر رہا ہوں غلام مرتضی ستی یا دیگر کوئی بھی ساتھ آ کر کمپین بے شک کرے انشااللہ عمران خان کے ویژن کو کمزور نہیں پڑھنے دیں گے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 18 June 2022) At the residence of PTI leader Raja Waheed Ahmad Khan, the members of the Assembly are addressing this important conference. According to the announcement details, an important consultative meeting of the top leadership was held at the residence of former city president and candidate for the Provincial Assembly constituency PP7 Raja Waheed Ahmed Khan in connection with the by-election in which resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi. Former MPA Major (retd) Latasib Satti, former MPA and President Rawalpindi PTI Wasiq Qayyum Abbasi, and other senior leaders, local leadership, and workers participated in the event. In a press conference on the occasion, MNA Sadaqat Ali Abbasi said that under the banner of PTI, everyone is one under the banner of PTI, We all support Col (retd) Shabir Awan.
صہیب بھٹی ایڈووکیٹ کے دادا حاجی محمد شریف انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان ٹھنڈا پانی ڈھوک نلہ میں ادا کی گئی
Haji M Shareef passed away in Dhok Nalah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جون2022) ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ کے والد محترم، صہیب بھٹی ایڈووکیٹ کے دادا حاجی محمد شریف انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان ٹھنڈا پانی ڈھوک نلہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار پی پی سیون کرنل (ر) محمد شبیر اعوان، آزاد امیدوار حلقہپی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ، جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار راجہ تنویر احمد، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ آصف ربانی قریشی، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ،راجہ وحید احمد خان، راجہ ظہور اکبر، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبدالقیوم، ماسٹر نواز، حاجی ارشد، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمود مسعود، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی، سابق ناظم بیور راجہ فیاض، حاجی ظیفور ستی، چئیرمین زکوۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی، مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا قاری عثمان عثمانی، نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سردار ارشد مجید، راجہ عمر جنجوعہ جنڈی ہنیسر، سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی، راجہ محمد ستار اللہ ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،مجیب اللہ ستی،سابق سٹی ناظم امان اللہ غازی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ،نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات معززین علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرحوم کی مغفرت و بخشش اور درجات بلندی کے کیے خصوصی دعا کی گئی۔
کرنل محمد شبیر اعوان کی دربار عالیہ منیند شریف میں حاضری
Attendance of Col. Muhammad Shabbir Awan at Alia Manind Sharif
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جون2022) پی ٹی آئی کے نامز د امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کی دربار عالیہ منیند شریف میں حاضری ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے نامز د امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے گذشتہ روزدربار عالیہ منیند شریف میں حاضری دی اور دربار سے ملعقہ مسجد میں نماز جمعہ ادا کیا اور سجادہ نشین دربا ر عالیہ ساہیں زاہد محبوب صابری سے ملاقات کی اس موقع پر پر دربار شریف کے سجادہ نشین ساہیں زاہد محبوب صابری نے پی ٹی آئی کے نامز د امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان کی الیکشن میں کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی پی ٹی آئی کے نامز د امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل محمد شبیر اعوان نے سجادہ نشین ساہیں زاہد محبوب صابری کا شکر یہ ادا کیا۔
کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کاحلقے کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے بددستور جاری
Col (retd) Wasim Janjua continues to visit various union councils in the constituency
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جون2022) امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کرنل(ر) وسیم جنجوعہ کاحلقے کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے بددستور جاری عوام کی طرف سے زبر دست پذیر ائی۔ حلقہ کے مسائل دیکھ کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جیت کر عوام کے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کرونگا میرے گھر اور آفس کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں میرا مقصد عوام کی بلا تفریق خدمت ہے ان خیالات کا اظہار اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیت آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے یونین کونسل مٹور،مواڑہ، دوبیرن کلاں، بلاکھر کے دورہ کے دوران معززین علاقہ اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے یوسی نلہ مسلماناں کے گاؤں کھندوٹ کلیال والے سابق کونسلر صوبیدار سلیمان بھٹی کے بھائی عبد الحمید بھٹی کی نمازے جنازہ میں شرکت کی،یوسی دوبیرن کلاں میں مختلف کاروباری شخصیات سے ملے، دوبیرن کلاں والے سید عابد شاہ کے گھر گئے اور عیادت کی،دھمالی کی معروف روحانی شخصیت ساہیں امجد سر کار کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،معروف سیاسی وکاروباری شخصیت سردار محمدآصف سے ملاقات کی،دربار عالیہ ممیام شریف میں حاضری دی اور وہاں کے سجادہ نشین ساہیں گلفام عباس سر کارسے بھی ملاقات کی ساہیں گلفام عباس سر کارنے کرنل وسیم جنجوعہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے پھرتے ہیں بڑے دکھ کی بات ہے کہ آج تک کسی نے بھی ان کے بارے میں نہیں سوچا انھوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ میں تعلیم، صحت کے لیے کسی نے کوئی کام نہ کیا صرف کھوکھلے وعدے دعوے کرتے رہے اور عوام کو لالی پاپ دے کر صرف ووٹیں لی جاتی تھیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔