کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09جون2022)—کلر سیداں کے جنگلات آگ سے بھڑک اٹھے،نواحی علاقے سدا کمال،سلطان خیل اور ممیام کے جنگلات میں آگ لگنے سے نہ صرف قیمتی درخت جل گئے ہیں بلکہ جنگلات میں موجود ہر قسم کے پرندے بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں سدا کمال، سلطان خیل اور ممیام کے جنگلوں میں ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تا ہم ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔یاد رہے کہ تحصیل کلر سیداں کے جنگلات میں بے دریغ آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے نہ صرف سرکاری جنگلات بری طرح تباہ ہو رہے ہیں بلکہ مسلسل آگ لگنے کے واقعات سے گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی ہے اور اگر اسے نہ روکا گیا تو آنے والے وقتوں میں ماحول شدید متاثر ہو گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 09 June 2022) Forest fires in Sada Kamal, Sultan Khail, and Mamyam not only burned valuable trees but also killed all kinds of birds in the forests. Many bird species have also died. Rescue 1122 teams reached the spot and managed to control the fire with great difficulty. However, due to the timely action of Rescue 1122, the fire was stopped from spreading. Incidents of fire have also increased due to ti rising temperatures, the environment will be severely affected in the coming times.
سکوٹ;لین دین کے تنازع پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا
Skot: Two unidentified motorcyclists shot and wounded a man over a transaction dispute
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09جون2022)—لین دین کے تنازع پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔فائرنگ کا یہ واقعہ نواحی علاقہ سکوٹ میں پیش آیا جہاں مستری شبیر سکنہ ممیام جو کام کے سلسلہ میں سکوٹ آیا ہوا تھا کہ اسی دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس کے پاس آئے اور کہا کہ عمران بلا رہا ہے ہمارے ساتھ چلو جس پر مستری شبیر نامی شخص نے ان کیساتھ جانے سے انکار کر دیا اور اس دوران تلخ کلامی بڑھنے سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے مشتعل ہو کراسے گولیاں مار کر زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔اے ایس آئی فرحت عباس کے مطابق شبیر نامی شخص کے جسم پر تین گولیاں لگی ہیں جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
راجہ طلال خلیل کی چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
Raja Talal Khalil along with Chaudhry Asad-ur-Rehman Advocate met Shahid Khaqan Abbasi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09جون2022)—مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنما راجہ طلال خلیل کی چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات،شاہد خاقان عباسی کی کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآ خالصہ کی راجہ طلال خلیل سے گوجرخان میں شمولیت کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر کرنے کی ہدایت۔شاہد عباسی نے کہا کہ کلرسیداں کو پرچار مختلف حلقوں میں تقسیم کرکے اس کی موثر آواز کو غیر موثر کردیا جاتا ہے کلرسیداں تحصیل بارہ یوسیز پر مشتمل ہے اسے مختلف حلقوں میں بار بار تقسیم کرنے کا کوئی جواز نہیں کلرسیداں کے تمام علاقوں کی ایک حلقے میں شمولیت اشد ضروری ہے۔
پی ٹی آئی کے گراف میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔
The graph of PTI is increasing day by day
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09جون2022)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے گراف میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔عمران خان کی دو تہائی اکثریت کیساتھ واپسی یقینی بن گئی ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ایک ماہ کے اندر عوام پر مہنگائی و گرانی کا جو پہاڑ گرادیا ہے اس سے غریبوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے اور خان صاحب کے بیانیے کا ایک ایک حرف درست ثابت ہو رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ چترال میں آزاد حیثیت سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے منتخب نمائندے جوق در جوق پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے یں کہ آنے والا دور بھی اسی جماعت کا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ملک تاریخ کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے ملک کو نئے نئے بحرانوں سے دو چار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی قوم کی امید ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کے حقوق اور وقار کی جنگ لڑ رہے ہیں قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا ہی نہیں امت مسلمہ کا لیڈر ہے عوام موجودہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے نہ رکنے والے طوفان سے تنگ آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ناگزیر ہیں امپورٹڈ حکومت نے خوشحال پاکستان کو مسائلستان میں بدل دیا ہے۔مہنگائی بڑھ رہی ہے ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے۔امپورٹڈ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت دن بدن بڑھ رہی ہے۔
عوام ضمنی انتخابات میں کارکردگی کو ووٹ دیں, چوہدری ظہیر محمود
People should vote for performance in by-elections: Chaudhry Zaheer Mahmood
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,09جون2022)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر امیدوار حلقہ پی پی سات چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ عوام ضمنی انتخابات میں آزمودہ ناکام لوگوں کی بجائے ایسے امیدوار کا ساتھ دیں جن سے اپنی جماعت کی پیٹھ میں چھرا نہ گھونپا ہو جبکہ ہمارا ماضی کھلی کتاب کی طرح روشن ہے ہمارے گھرانے کو تین بار پنجاب اسمبلی میں نمائندگی کا منفرد موقع ملا ہم نے بلاامتیاز ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کا اعتراف ہمارے سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں ہم نے اپنی قیادت کو دھوکہ دیا نہ عوام کو نظرانداز کہا لہذہ اب ضرورت اس امر کی ہے عوام ضمنی انتخابات میں کارکردگی کو ووٹ دیں اب بہتر فیصلہ کرنے کا وقت ہے درست فیصلوں سے عوام کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے ہمارا ماضی ہماری کارکردگی ہے اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ چوہدری محمد خالد مرحوم نے واقعی عوام کی بہترین خدمت کی وہ ضمنی الیکشن میں مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔