DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Independent Candidate for Provincial Assembly Punjab PP Seven Col (retd) Wasim Janjua visits Kahuta city

آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی سیون کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا کہوٹہ شہر کادورہ تاجروں سے ملاقات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2022)
آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی سیون کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا کہوٹہ شہر کادورہ تاجروں سے ملاقات۔شہر بھر کے تاجروں کی طرف سے کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا پر تباک استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مالا بھی پہناہیں شہر کے تاجروں اور نوجوانوں نے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر خراج تحسین پیش کی اورالیکشن میں بھر پور ساتھ دینے کا کی یقین دیلایا۔تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی سیون کرنل (ر)وسیم جنجوعہ نے ہمراہ بزرگ سیاسی وسماجی شخصیات راجہ امان اللہ غازی، لالہ ایوب،معروف قانون دان راجہ فہیم انورایڈوکیٹ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کلیم،راجہ رفیع، راجہ خورشید عالم اور دیگرافراد کے ہمراہ کہوٹہ کے مختلف بازاروں کلر چوک، پنڈی روڈ، تھانہ روڈ، مین بازار، جامع مسجد روڈ،گلی مندر والی،بوہڑ بازار، مین بازار، قدیر بازار کا دورہ کیا اور شہر کے معزز تاجروں سے ملاقات کی اور ان کو عملی سیاست میں آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے شہر کی حالت اور عوام کے مسائل دیکھ کر دلی دکھ ہوتا تھا عرصہ دراز سے سیاسی امیدوار ہمارے شہر کی عوام سے صرف وعدے کرتے اور ووٹ لیتے تھے مگر افسوس کام نہ ہونے کے برابر ہے ووٹیں لے کر واپس ہماری عوام کا حال تک کوئی نہیں پوچھتاالیکشن کے دوران کہوٹہ کی عوام کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور یونیورسٹی کا وعدہ کرتے ہیں اور کامیا ب ہو کر ہماری عوام کا حال واحوال تک کوئی نہیں دریافت نہیں کرتا انہوں نے کہا عوام صرف ایک مرتبہ مجھے موقع دیں انشاء اللہ تمام مسائل حل کراوں گا اس موقع پر شہر بھر کے معزز تاجرین نے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب پی پی سیون کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کا پر تباک استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مالا بھی پہناہیں اور ان کو آمدہ الیکشن میں اپنی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی کرنل (ر)وسیم جنجوعہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, June 9, 2022)
Independent candidate for Punjab Provincial Assembly Col. (retd) Wasim Janjua visited Kahuta city and met the traders. The businessmen and youth of Punjab paid homage to the construction of the sports complex and assured their full support in the election. Political and social personalities Raja Amanullah Ghazi, Lala Ayub, renowned jurist Raja Fahim Anwar Advocate, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir, young political and social personality Raja Kaleem, Raja Rafi, Raja Khurshid Alam and others along with various bazaars of Kahuta. He visited Pindi Road, Thana Road, Main Bazaar, Jamia Masjid Road, Gali Mandir Wali, Bohar Bazaar, Main Bazaar, Qadeer Bazaar and met the esteemed businessmen of the city and explained to them the reason for their involvement in practical politics.

پاکستان آرمی اور پاکستانی عوام پاکستان کے محافظ ہیں,ن لیگی شخصیات

Pakistan Army and Pakistani people are the protectors of Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2022)
ن لیگی شخصیات راشد مبارک عباسی، جابر کیانی اور راجہ مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی اور پاکستانی عوام پاکستان کے محافظ ہیں،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال کر باہر رکھ دیں گے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے بیان بازی سے پاکستانی عوام کو دلی دکھ ہوا ہے ایسا لگ ہے وہ کسی کیاشاروں پر ناچ رہے ہیں وہ کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں مگر ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک کیساتھ تجربات کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جعلی انقلابی کے پی کے میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے اور وہاں سے پاکستان کیخلاف باتیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا اور پاکستان کے بارے میں ایسی ناپاک سوچ رکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے بعد پاکستان آرمی اور پاکستانی عوام پاکستان کے محافظ ہیں،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال کر باہر رکھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتیوہ کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں مگر ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہان لیگ کو جن حالات میں حکومت ملی وہ انتہائی نازک حالات تھے انشاء اللہ بہتری آئے گئی۔

کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کی کامیابی سے حلقے سے مسائل حل ہونگے, راجہ کلیم جنجوعہ

With the success of Col (retd) Wasim Janjua, problems will be solved from the constituency, Raja Kaleem Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2022)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کلیم جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کی کامیابی سے حلقے سے مسائل حل ہونگے کرنل (ر)وسیم جنجوعہ ایک مخلص اور نیک انسان ہیں ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے کہوٹہ کے نوجوانوں نے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر ایک عظیم کارنامہ ہے عوام اپنا قیمتی ووٹ اس مرتبہ ووٹ کے صیح استعمال کرتے ہوئے عوام کی ہر دل عزیز شخصیت کرنل (ر)وسیم جنجوعہ کو کامیاب کر یں ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ کلیم جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ووٹ ضمیر کی آواز اور قوم کی امانت ہوتی ہے میرے علاوہ اور بھی امیدوار ہیں عوام اپنے دل سے پوچھیں کہ ان کی ووٹ کا صیح حقدار کون ہے اور کون امیدوار ہے جو آپ کے مسائل کو حل کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور آوازبن کرپنجاب اسمبلی میں آپ کے حق کی خاطر لڑھ سکتا ہے اس لیے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لیں۔

پانی ڈالنے والے ٹینکر ز والوں نے بھی ریٹ بے تحاشہ بڑھا دیے ہیں ضلعی انتظامیہ نوٹس لے

The water tankers have also increased the rates indiscriminately. The district administration should take notice

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،9جون2022)
کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت ملک عامر داود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ نے انت مچا دی ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے پانی ڈالنے والے ٹینکر ز والوں نے بھی ریٹ بے تحاشہ بڑھا دیے ہیں ضلعی انتظامیہ نوٹس لے ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت ملک عامر داود نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح کہوٹہ شہر میں بھی شدید گرمی اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا،بجلی نہ ہونے سے پانی سپلائی بھی متاثر ہونے لگی جبکہ کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت ہونے لگی ہے پانی سپلائی کرنے والے پرائیویٹ ٹینکروں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیاروزانہ جہاں شدید گرمی اور روزانہ 8سے10گھنٹے ہونیو الی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے، ہر2گھنٹے بعد 1گھنٹہ بجلی نہ ہونے سے گھریلو امور میں بھی خلل پڑ رہا ہے اور بجلی نہ ہونے کے باعث موٹر یں نہ چلنے سے پینے کے صاف پانی کی قلت کی شکایات میں اضافہ ہو گیا، شہری پانی کے حصول کیلئے شدید گرمی میں پھرنے لگے پانی بھرنے والے، ٹریکٹر ٹرالی1200سے 1500روپے میں فروخت ہو رہا ہے انہوں نے ضلعی انتطامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تحصیل انتطامیہ کو پابند کریں کہ وہ ان ٹینکرز والوں کے ساتھ مناسب ریٹ مقرر کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button