DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Five PTI candidates from constituency PP-7 have been interviewed for tickets in the parliamentary board.

حلقہ پی پی سیون سے پی ٹی آئی کے5امیدواروں نے پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کے لیے انٹرویودے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2022)
کس کے سر پر سجھے گا پی ٹی آئی کا تاج کون ہوگا ٹکٹ کے دوڑ میں فاتح۔حلقہ پی پی سیون سے پی ٹی آئی کے5امیدواروں نے پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کے لیے انٹرویودے دیاانٹرویوں دینے والوں میں سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، راجہ طارق محمود مرتضیٰ، سابق سٹی صدر راجہ وحید احمد خان، کلرسیداں سے ھافظ سہیل اشرف، راہنماPTIہارون کمال ہاشمی کے علاوہ دیگر شامل ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان سے حافظ منصور، جماعت اسلامی سے امیر حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد، اور کئی آزاد امیدوار بھی حصہ لینے کے خواہشمند ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ابھی تک فیصلے کے مطابق ڈی سیٹ والوں ٹکٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ حکومت و دیگر ذرائع سے یہ بھی جانچ پڑتال کر رہی ہے کہ مسلم لیگ ن کا کون سا امیدوار مطبوط ہے حلقہ پی پی سیون کا سیاسی درجہ حرارت روز بروز بڑھنے لگا حلقہ پی پی سیون کی ایم پی اے کی سیٹ کا بنے گا “سکندر”یہ 17جولائی2022کی شام کو پتہ چل جائے گا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 4 June 2022)
Five PTI candidates from constituency PP-Seven have given interviews for tickets in the Parliamentary Board. Former MPA Col (retd) Shabir Awan Former Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza, Former City President Raja Waheed Ahmed Khan, Hafiz Sohail Ashraf from Kallar Syedan, PTI leader Haroon Kamal Hashmi and others. Several independent candidates are also keen to contest while the PML-N is yet to get the D-seat tickets as per its decision while the government and other sources are also examining which of the PML-N Candidate is convinced that the political temperature of PP-7 constituency is increasing day by day. Who will take the MPA seat of PP-7 constituency will be decided on July 17th.

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہفتے میں دو مرتبہ پٹرول مہنگا

The current goverment raises prices twice in a week

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2022)
مہنگائی مکاؤ مارچ کرنے والوں نے غریب مکاؤ مہم کا آغاز کر دیا موجودہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہفتے میں دو مرتبہ پٹرول مہنگا، بجلی بھی مہنگی عوام سراپا احتجاج ہفتے میں 60روپے تک فی لیٹر پٹرول مہنگا 8روپے بجلی فی یونٹ بڑھا کر غریب عوام کی چیخیں نکال دیں اسلامی جمہوریہ پاکستان میں دوغلی پالیسی بیورکریسی،سرکاری اداروں کے افسران، منتحب نمائندگان سمیت دیگر بڑ بڑے عہدوں پرا فائز لوگوں کو ماہانہ اربوں روپے کا ڈیزل پٹرول بجلی گیس فری جبکہ700سے1000روپے دیہاڑی لگانے والوں پر ٹیکس لگا کر اربوں روپے اکٹھے کر کے اشرافیہ کو نوازا جا رہا ہے حالانکہ حکومت یہ اربوں روپے ان بڑے بڑے مگر مچھوں کو ڈیزل پٹرول پر چھوٹ ختم کر کے بھی حاصل کر سکتی تھی مگر یہاں پر غریبوں کو صرف لالی پاپ دیا جاتا ہے جبکہ ریلیف ان اشرافیہ اور بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو دیا جاتا ہے حکومت کے ان عوام دشمن اقدامات سے نہ صرف کرائے بلکہ ہر چیز کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں ایسی حکومت ایسے نظام ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ کہ امیر امیر ترین اور غریب فاقہ کشی پر مجبور 74سالوں سے چند خاندان اس ملک کو بے دردی سے لوٹ رہے ہین ادارے تباہ ہو گئے سٹیل مل پی آئی اے ریلوے سب اربوں کے خسارے میں جبکہ سیاستدان و دیگر لوگ منافع میں جا رہے ہیں پاکستانی قوم کو بھکاری بنا دیا گیا آئی ایم ایف کے آگے ماتھا ٹیک کر سخت شرائط پر سودی قرضہ لیکر اللہ سے جنگ کرتے ہیں پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل چوری ڈکیتی کی وارداتوں سمیت دیگر جرائم کی عادی بن رہی ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں ؤسمان تک پہنچ گئیں اوپر سے ذکیرہ اندوزوں ناجائز منافع خوروں کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی کا بھی طوفان بھرپا ہے جب تک سودی نظام کا خاتمہ، یکساں سہولیات کی فراہمی، کشکول اُٹھا کر دوسروں کے آگے گھٹنے ٹیکنا ختم نہ ہوگا اور معشیت مظبوط نہ ہو گئی تب تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔

پولیس تھانہ کہوٹہ ان ایکشن گرلز سکول اینڈ کالج کے باہر آوارہ گھومنے والے لڑکوں کے خلاف کاروائی

Kahuta Police action against boys wandering outside Action Girls School & College

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2022)
پولیس تھانہ کہوٹہ ان ایکشن گرلز سکول اینڈ کالج کے باہر آوارہ گھومنے والے لڑکوں کے خلاف کاروائی ایک نوجوان دھر لیا۔عوامی سماجی حلقوں اور بچیوں کے والدین نے پولیس کی کارکر دگی کو سراہا۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پولیس تھانہ کہوٹہ نے عوامی حلقوں کی نشائندہی پر گرلز سکول اینڈ کالج کے باہر بچیوں کے راستے میں بیٹھ کر جملے کسنے والے نوجوان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایک لڑکے کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا میڈیا کے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے زمہ داران نے کہا کہ جو بھی نوجوان اس قسم کی حر کت کرائے گا تو قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا عوامی سماجی حلقوں اور بچیوں کے والدین نے پولیس کی کارکر دگی کو سراہاہے۔

سابق کونسلر یوسی نڑھ شوکت ستی کے والد محترم کی دعائے قل

Due e Qul observed for late father of ex councillor UC Narh, Shaukat Satti

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4جون2022)
سابق کونسلر یوسی نڑھ شوکت ستی کے والد محترم کی دعائے قل سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت کثیر تعداد علمائے کرام،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔یونین کونسل نڑھ کے سابق جنرل کونسلر شوکت ستی کے والد محترم مزمل حسین جو طویل علالت کے بعد اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام ان کی رہائش گاہ سون ڈھوک دیناک میں کیا گیا دعائے قل میں سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، بابو عبد الطیف ستی، فاروق ستی، سردار ماجد، ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعدا میں علمائے دین اور سیاسی،سماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن وسنت کی والدین کی عظمت و شان بیان کی جبکہ اجتماعی طورپر تمام افراد شوکت ستی کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button