مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 29مئی2022) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے28مئی 1998کو تمام تر دباؤاور اربوں دالر کو ٹھکراکر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقاب ل تسخیر بنایا 28مئی کا دن ہمیں ایٹمی طاقت ہونے کی یاد دلاتا ہے پورے عالم اسلام کو اس پر فخر ہے انشا اللہ مضبوط دفاع کے بعد ابمسلم لیگ کی حکومت خوشحال پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ایٹمی طاقت بنانے میں جہاں میاں نواز شریف، سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کو جاتا ہے کیونکہ ذولفقار علی بھٹو نے اسکا آغاز کیا اور میاں نواز شریف نے عزم و استقلال اور قربانیوں کی لازوال داستان کو سامنے رکھتے ہوئے جرات اور بہادری سے اٹمی دھماکے کیے آج کے دن ہم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے چاغی کی گونج میں ازلی دشمن بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا پاکستانی قوم کے عزت و وقار اور تحفظ کے آئینہ دار تھے ان خیالات مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا سی پیک ہو موٹر ویز ہوں یا دیگر میگا پراجیکٹ معشیت کو بھی مستحکم کرنے میں کامیاب ہونگے آج ہم ان سب شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہین انشااللہ پاکستان پورے عالم اسلام کی قیادت کریگا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua 29 May 2022) Former Prime Minister Mian Nawaz Sharif made Pakistan’s defense invincible by detonating a nuclear bomb on May 28, 1998, defying all pressure and billions of dollars. May 28 reminds us of being a nuclear power. The whole Islamic world is proud of it. In building a nuclear power where Mian Nawaz Sharif goes to former Prime Minister Zulfiqar Ali Bhutto because Zulfiqar Ali Bhutto started it and Nawaz Sharif completed it. And today we pay homage to Mohsin Pakistan Dr. Abdul Qadeer Khan who bravely and courageously detonated the atomic bomb keeping in view the timeless story of sacrifices. These views were expressed by PML-N Kahuta City President Dr Muhammad Arif Qureshi in a statement. He said that PML-N has always played an important role in the development of Pakistan. Or other mega projects to stabilize the economy Today we pay tribute to all these personalities. Inshallah Pakistan will lead the whole world of Islam.
پی ٹی آئی کی قائدین کادورہ نڑھ (چشمہ حادثے) میں شہید ہونے والی 6خواتین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی
PTI leaders visit Narh area where six women lost their lives in a landslide
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 29مئی2022) پی ٹی آئی کی قائدین کادورہ نڑھ (چشمہ حادثے) میں شہید ہونے والی 6خواتین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔پنجاب ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی سے متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت کرانء کی یقین دہانی کرائی تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں چشمے پر پانی بھرنے کے لیے جانے والی خواتین جو ایک بڑا پتھر گرنے کی وجہ سے 6خواتین فوت اور 4زخمی ہو گیں تھیں ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردری کے لیے گذشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں مستعفیٰ ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میجر (ر) لطاسب ستی،سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،سینئر رہنما پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،کرنل (ر) ظفر عباسی، نے سردار مظہر اقبال،طاہر ارشاد ستی، قدیر عباسی اور صحافی ملک عامر محمود نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ان کی قبور پر بھی گے اور جائے حادثہ کا بھئی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے لواحقین کو اس بات کا یقین دیلایا کہ آپ کے اس حادثے کی تمام رپورٹ پنجاب ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کو بھجواہیں گے اورجتنا ممکن ہو سکا آپ کو مالی معاونت کرایں گے۔
ماسٹر ارشدمحمود اور برادران روڈ سگیتر کی تعمیر کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا
Opening cermony of Segatar road held with Master Arshad Mahmood and brothers
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 29مئی2022) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری صداقت حسین نے سگیترکی عوام کامسلہ حل کر دیا۔چیئرمین چوہدری صداقت حسین اور مخیر حضرات کے تعاون ماسٹر ارشدمحمود اور برادران روڈ سگیتر کی تعمیر کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا اہل علاقہ کی طرف سے چیئرمین چوہدری صداقت حسین اورتمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا تفصیل کے مطابق ماسٹر ارشدمحمود اور برادران کے گھر اور دیگر علاقہ کو جانے والی سٹر ک جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین چوہدری صداقت حسین اور مخیر حضرات چوہدری غالب حسین چیئرمین عزم نو ویلفئر ٹرسٹ،ملک بابر حسین، ملک ساجد حسین آل مقیم یو کے، عبد الوید سیٹھی،صوفی محمد منیر،صوفی حماد آف کھڈ، صوفی محمد ٖغلام نمبل،ماسٹر نذابت حسین نلہ مسلماناں،ماسٹر محمد اشفاق نلہ مسلماناں، راجہ طاہر ایوب،مسلم لیگ ن کے رہنماتنویر ناز بھٹی کے خصوصی تعاون سے یہ سٹرک پایہ تکمیل کو پہنچی جس کا باقاعدہ افتتاح ہوا ماسٹر ارشدمحمود اور برادران نے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور اعزازمیں پر تکلف دعوت بھی دی۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 29مئی2022) چیف آف گگھڑسلطان پھڑوالہ فخر پوٹھوہار کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاصدیوں پر نہیں ہو گا گگھڑقبیلے کی عظیم شخصیت فخر پوٹھوہار کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی صرف گگھڑ قبیلے کا ہی نہیں بلکہ ملک پاکستان کی پہچان تھے اللہ پاک ان کی قبر پر رحمتوں کا نزول فرمائے ہم ان کی وفات پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہیں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی،حاجی راجہ ریاست کیانی، راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چیف آف گگھڑسلطان پھڑوالہ فخر پوٹھوہار کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی بھی۔
حافظ عثمان عباسی نے کہوٹہ میں یوم تکبیر کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب
Hafiz Usman Abbasi addressed a function held on the occasion of Yaum e Takbir in Kahuta
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،29مئی2022)— مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی نے کہا ہے کہ 28مئی کو میا ں نواز شریف نے شدید عالمی دباؤ کو مسترد کر کے انڈیا کے پانچ ایٹی دھماکوں کے جواب میں 6دھماکے کر کے ملک کو نا قابل تسخیر بنا دیا۔کہوٹہ پاکستان کے دفاع کی علامت ہے۔ اکتوبر 1999کو میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکو ں کے جرم کی سزا بھکتی۔ حکومت ختم کر کے میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو جلا وطن کر دیا گیا۔ آمریت کے جبر و تشدد اور سیاہ ترین دور میں مسلم لیگی کارکنان پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے۔ بھٹو اور میاں نواز شریف دونوں شخصیات نے ایٹم بم کی خاطر عالمی دباؤ مسترد کر نے کی سخت سزا پائی۔ مگر پاکستا نی قوم سے بے وفائی نہ کی۔ عمران خان پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کے کردار کے طور پر ان کے نمائندے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ عمران خان پاکستان مخالف طاقتوں کا آلہ کار بن کر ان کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی نے کہوٹہ میں مسلم لیگ (ن) کے جیالے ورکرصدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ (لیبر ونگ) راجہ تنویر بنارس کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ کے رہنما راجہ رومان سعید نے سر انجام دیئے جبکہ تقریب میں سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق چیئرمین راجہ شوکت، سابق چیئرمین راجہ ظفر اقبال بگہاروی، سابق وائس چیئرمین راجہ راشد کیانی، سابق وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر قاضی عبدالقیوم،حاجی راجہ نعیم اکبر، حاجی راجہ انور ستی، راجہ رفاقت جنجوعہ صدر یوتھ ونگ، ملک منیر اعوان، شیخ خالد، راجہ شعیب آفتاب، سابق کونسلر راجہ عابد، حاجی سلیم، سرفراز قریشی، راجہ صغیر عر ف شیرا اور دیگر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان،ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی نے میزبان راجہ تبویر بنارس اور تمام مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ یوم تکبیر کا کیک کاٹا جبکہ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ کے رہنما راجہ رومان سعید نے میاں برادران، چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق، سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عبا سی، مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔