Kahuta; legend of Pothwar, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah’s Bodyguard and Chief of Ghakhar Sultan Pahrwala Col (retd) Sultan Zahoor Akhtar Kayani passed away
قائد اعظم محمد علی جناح کےباڈی گارڈ اور چیف آف گکھڑ سلطان پھڑوالہ فخر پوٹھوہار کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی رضائے الہی سے وفات پا گئے
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر,کبیر احمد جنجوعہ،28,مئی2022) تحریک پاکستان کے کارکن علی گڑھ یونیورسٹی کے گریجویٹ فخر پاکستان بانیان پاکستان کے قریبی ساتھی راجہ حسن اختر مرحوم کے فرزند شہید میجر (ر) مسعود اختر کیانی ستارہ جراٗت کے بڑے بھائی پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے چیف آرگنائزر کیپٹن (ر) فائز کیانی کے تایا اور ایڈووکیٹ مبین اختر راجہ اور تیمور اختر راجہ کے والد محترم چیف آف گکھڑ سلطان پھڑوالہ فخر پوٹھوہار کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ انکی رہائش گاہ اسلام آباد مسجد اقصیٰ میں اداٍ کی گئی جہاں چیئر مین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفرالحق،نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی،چیف آڈیٹر روزنامہ اوصاف راجہ مہتاب خان و دیگر سیاسی و سماجی و عسکری شخصیات معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ جبکہ بعدازاں انکی نماز جنازہ انکے آبائی قبرستان سخی سبزواری بادشاہ کہوٹہ میں ادا کی گئی۔جس میں چیف آڈیٹر روزنامہ اوصاف راجہ مہتاب خان، کیپٹن (ر) فائز کیانی چیف آرگنائز ر گکھڑ فیڈریشن پاکستان،سیکرٹری جنرل گکھڑ فیڈریشن پاکستان راجہ تسلیم احمد کیانی، شکیل حیدر خان چیئر مین گکھڑ ایسوسی ایشن یو کے، نائب صدر مسلم لیگ(ن) برطانیہ محمد ظریف راجہ،چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، نوجوان قانون دان ارسلان کیانی ایڈووکیٹ،قاضی عبدالقیوم،راجہ طارق عظیم کے علاوہ کثیر تعداد میں انکے عزیز و اقارب گکھڑ قبیلے کے افراد سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ نماز جنازہ صدر جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ علامہ مخدوم ادریس ہاشمی نے پڑھائی کرنل (ر) سلطان اختر کیانی کی تدفین پورے اعزاز کے ساتھ کی گئی۔اس موقع پر چیف آڈیٹر راجہ مہتاب خان، انکے صاحبزادگان راجہ مبین اختر، راجہ تیمور اختر انکے بھتیجے کیپٹن (ر) فائز کیانی،اور راجہ تسلیم احمد کیانی نے انکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی کی جانب سے انکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔؎ بعدازاں پریس کلب کہوٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آڈیٹر راجہ مہتاب خان نے کہا کہ کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی نہ صرف گکھڑ قبیلے بلکہ ہر قبیلے اور پاکستان کے لیے قابل فخر تھے۔ انکی لاتعداد خدمات ہیں وہ مصنف تھے صوم و صلاۃ کے پابند نیک پرہیز گار حسن اخلاق کے مالک تھے۔ انھوں نے اپنے والد محترم راجہ حسن اختر مرحوم کے مشن کو بخوبی انداز نبھایا انکی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پرس کلب کہوٹہ آمد پر راجہ عمران ضمیر، سعید افضل چوہان، اصغر حسین کیانی، ساجد جنجوعہ، افتخار غوری۔ فیضان جنجوعہ، عاصی جنجوعہ و دیگر نے راجہ مہتاب خان، کیپٹن(ر) فائز کیانی، راجہ تسلیم احمد کیانی،راجہ شکیل حیدرو دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ آخر میں کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی کے درجات بلندی اور انکی بخشش کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir,Kabir Ahmed Janjua, 28 May 2022) — Shaheed Major (retd) Masood Akhtar Kayani, son of late Raja Hassan Akhtar, a close associate of Fakhr-e-Pakistan, a graduate of Aligarh University, activist of Tehreek-e-Pakistan, elder brother of Sitara-e-Jurat Advocate Mubeen Akhtar Raja and Taimur Akhtar Raja’s father Hon’ble Chief of Gakhar Sultan Pharwala Fakhr Pothwar Col (retd) Sultan Zahoor Akhtar Kayani has passed away. Funeral prayers were offered at his residence in Al-Aqsa Mosque, Islamabad, where PML-N Chairman Raja Muhammad Zaffar ul Haq, Vice President PML-N Punjab Raja Muhammad Ali, Chief Auditor of Osaf Raja Mehtab Khan and other political figures were present. Social and military personalities of the area participated in full. Later, his funeral prayers were offered at his ancestral graveyard Sakhi Sabzwari Badshah Kahuta. Shakeel Haider Khan Chairman Gakhar Association UK, Vice President PML-N UK Muhammad Zarif Raja, Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Asif Rabbani Qureshi, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Arsalan Kayani Advocate, Qazi Abdul Qayyum, Raja Tariq Azeem, a large number of his relatives and members of Gakhar tribe, political and socio-religious personalities also participated. Funeral prayers were offered by Allama Makhdoom Idrees Hashmi, President of Jamaat-e-Ahl-e-Sunnat Tehsil Kahuta. Col. (retd) Sultan Akhtar Kayani was buried with full honors. (R) Faiz Kayani and Raja Taslim Ahmad Kayani laid a wreath on his grave. On this occasion, Press Club Kahuta President Raja Imran Zamir, and General Secretary Asghar Hussain Kayani laid a wreath on his grave. Later, while addressing a condolence reference held at Press Club Kahuta, Chief Auditor Raja Mehtab Khan said that Col (retd) Sultan Zahoor Akhtar Kayani was a source of pride not only for Gakhar tribe but for every tribe and Pakistan. He has innumerable services. He was a writer, He fulfilled the mission of his father, the late Raja Hassan Akhtar. Raja Imran Zamir, Saeed Afzal Chauhan, Asghar Hussain Kayani, Sajid Janjua, Iftikhar Ghauri on arrival at Press Club Kahuta. Faizan Janjua, Asi Janjua and others thanked Raja Mehtab Khan, Captain (R) Faiz Kayani, Raja Taslim Ahmad Kayani, Raja Shakeel Haider and others. At the end, a special prayer was offered for the elevation of Col (retd) Sultan Zahoor Akhtar Kayani.
A special report by Raja Fakhar Ul Islam (Family member) on life of Col (retd) Sultan Zahoor Akhtar Kayani
کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی کی زندگی پر راجہ فخر الاسلام (خاندان) کی خصوصی رپورٹ
—کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کوم ،28مئی2022)
*دور حاضر کی ایک عہد ساز شخصیت**کرنل سلطان راجہ ظہور اختر کیانی* *گکھڑوں کا پوٹھوہار پر ساڑے سات سو سالہ حکومت کا سکھوں کے ہاتھ خاتمے کے بعد یوں تو سارے گکھڑ سکھوں کے مظالم کے شکار ہوئے لیکن پھروالہ کے حکمران سلطان مقرب خان کی اولاد سب سے زیادہ متاثر ہوئی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ البتہ برطانوی دور حکومت میں جب سکھوں سے نجات ملی تو ان کی اولاد نے تلوار کی بجائے علم و ادب کی طرف بھر پور توجہ دی اور زمانے میں اپنا نام کمایا*۔ *آخری گکھڑ سلطان مقرب کی اولاد میں سے کرنل سلطان راجہ ظہور اختر کیانی دور حاضر کی ایک انتہائی قابل احترام، مخلص، سادہ اور قد آور شخصیت کے مالک ہیں۔ راجہ ظہور اختر کی ولادت باسعادت 9 جون 1929ء کہوٹہ ان کی آبائی حویلی جو ان کے دادا حضور نے 1860 میں تعمیر کروائی تھی (المشہور سادی حویلی کیونکہ پتھروں سے بنی ہوئی تھی) میں راجہ حسن اختر کے ہاں ہوئی۔ آپ کی پیدائش دو بہنوں کے بعد ہوئی اور آپ کے دادا حضور راجہ کرم داد ( عرف سلطان بابا) نے آپ کا نام اختر علی رکھا جو بعد میں علامہ اقبال جو آپ کے والد کے حلقہ احباب میں تھے تبدیل کر کے ظہور اختر کر دیا۔ راجہ صاحب کی پیدائش سخت گرمیوں کے مہینے جون میں ہوئی تھی اس لئے طبیعت میں جلالی پن پایا جاتا ھے ویسے تو جلالی پن گکھڑوں کی طبیعت کا خاصہ ھے۔ راجہ صاحب گکھڑ حکمرانوں کی اولاد ہونے کی وجہ سے اپنے نام کے ساتھ سلطان کا لقب لگانا پسند کرتے ہیں*۔ *راجہ صاحب نے مختلف سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے میٹرک کی۔ 1946ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے ایف ایس سی اور بی ایس سی مکمل کی۔ آپ نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن میں شامل ہو گئے۔ آپ نیشنل گارڈ میں سالار کے عہدے پر پہنچے اور آپ کو قائد اعظم محمد علی جناح کا باڈی گارڈ ہونے کا شرف حاصل ھے اس کے ساتھ آپ نے قائد اعظم کے اے ڈی سی کے فرائض بھی سر انجام دئیے جس پر آپ کو تحریک پاکستان گولڈ میڈل دیا گیا*۔ *آپ کو سیاست، سوشل ورک اور لکھنے کا کام وراثت میں ملا تھا اس لیے آپ ملک کے مختلف جریدوں میں اردو اور انگلش میں سماجی، ثقافتی، تاریخی، معاشی، فن تعمیر، سیاست اور سوشل مضامین پر مقالات لکھتے رہتے تھے۔ راجہ صاحب کو اردو، انگریزی، فارسی، فرانسیسی کے علاؤہ پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں پر عبور حاصل ھے۔ انھوں اردو انگلش میں چھ کتابوں کا مصنف ہونے کے اعزاز کے ساتھ پنجابی اور پوٹھوہاری زبان میں شاعری کی دو کتابوں کا مصنف ہونے کا شرف بھی حاصل ھے۔* *1949ء میں آپ نے مکینیکل انجنیرنگ کی ڈگری کالج آف انجینئرنگ مغل پورہ لاہور جو پنجاب یونیورسٹی سے منسلک تھا سے حاصل کی۔ راجہ صاحب نے دوران طالب علمی بطور رضاکار کشمیر کی آزادی کی تحریک کے لئے کام کیا جس پر انہیں تمغہ التقاضہ (کشمیر) ملا۔ آپ نے پاکستان انجینئرنگ سروس (پی سی ایس) مقابلے کا امتحان پاس کر کے محکمہ آبپاشی میں سب ڈویژنل آفیسر بھرتی ہو گئے لیکن آپ کی طبیعت کو یہ نوکری پسند نہیں آئی اور دوران تربیت اس کو خیر آباد کہہ کر رائل آف انجنیئر (موجودہ کور آف انجینئر) میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ کمیشن حاصل کیا۔ آپ نے اندرون ملک اور بیرون ملک سے اٹھ ڈگریاں اور ڈپلومے حاصل کئیے جو ان کے کور آف انجینئر میں قابل ترین اور اہل آفیسر ہونے کا ثبوت ھے۔ انھوں نے آذاد کشمیر اور قراقرم میں سڑکوں اور پلوں کو ڈیزائن کیا*۔ *آپ کے والد راجہ حسن اختر قومی اسمبلی کے رکن اور فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کی کابینہ میں وزیر تھے۔ اکتوبر 1964 میں ان کی ناگہانی موت پر اور فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے اسرار پر آپ نے پاکستان آرمی سے کرنل کے عہدے پر پنشن لے لی۔ آپ 1965 سے 1972 اور 1982 سے 1990 تک سیاست کے میدان میں رہے۔ اس دوران وہ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل اور مختلف عہدوں پر دہے۔ انھوں نے اپنے علاقے میں سوئی گیس اور بجلی کی سہولیات فراہم کئیں۔ اسکے علاؤہ علاقے میں ان کے والد کی کوششوں سے قائم ہونے والے بوائز اور گرلز کالج کو ڈگری کالج میں اپ گریڈ کروایا۔ انھوں نے اپنے والد کے نام پر “راجہ حسن اختر ٹرسٹ RAHAT ” بنایا ہوا ھے جس سے وہ یتیموں اور بیواؤں کی اخلاقی اور مالی مدد کرتے ہیں۔ راجہ ظہور اختر کیانی صاحب کو ان کی معاشرتی اور سوشل خدمات پر “الخدمت نشان” سے نوازا گیا ھے۔* *آپ نے گکھڑوں کی تاریخ پر لکھی ہوئی فارسی زبان میں کتاب کیگوہر نامہ کا انگلش اور اردو میں ترجمہ کروایا۔ گو اس سے پہلے راجہ طارق یعقوب نے کیگوہر نامہ کا اردو میں ترجمہ کر چکے تھے لیکن جو مقبولیت آپ کی کتاب کو ملی وہ اس سے پہلے گکھڑ تاریخ پر لکھی ہوئی کسی کتاب کو نہ مل سکی۔ راجہ صاحب کو گکھڑ کیانی لفظ سے عشق نہیں بلکہ جنون ھے۔* *راجہ ظہور اختر صاحب آپنے اسلاف کے ورثے سے انتہائی محبت اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ انھوں نے گکھڑ اسلحہ جات کی حفاظت کے لئے گھر میں میوزیم بنا رکھا ھے اس کے علاؤہ قلعہ پھروالہ سے ملنے والی تختیاں اور نوادرات ان کے پاس محفوظ ہیں۔ قلعہ پھروالہ جو کہ آپ کی خاندانی جاگیر ھے اس لوک ورثہ کو محفوظ رکھنے کے لئے آپ نے یہ قلعہ 1980 میں محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کر دیا۔ لیکن افسوس چالیس سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود محکمہ آثار قدیمہ نے اس پر بلکل توجہ نہیں دی ۔آپ پاکستان کے سب سے بڑے coin collector اور stamp collector مانے جاتے ہیں۔ خاندان میں وہ “جہوری پھاپھا” کے لقب سے مشہور ہیں*۔ *وہ گکھڑ میٹنگ اور ایونٹ میں بڑی محبت اور خلوص سے شرکت کرتے ہیں۔ اپنی پیرانہ سالی کے باوجود انھوں نے 2020 میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی حلف برداری میں شرکت فرمائی۔ راجہ صاحب کے دو بیٹے راجہ تیمور کیانی اور راجہ مبین کیانی ہیں۔* *اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ راجہ صاحب دور حاضر کی عہد ساز شخصیت ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کرنل سلطان راجہ ظہور اختر کیانی صاحب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین۔*
*مضمون میں غلطی کی پیشگی معزرت۔ غلطی کی ضرور نشان دہی فرمائیں تاکہ درستگی ہو سکے۔* *راجہ فخر الاسلام* *گکھڑ فیملی گروپ 2022*