DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Six women killed while 3 injured in a landslide in Nahr region of Kahuta

پہاڑی گرنے سے پانی بھرنے آئیں خواتین پہاڑی کے نیچے آکر 6 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ تین خواتین شدید زخمی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،25مئی2022)
پہاڑی گرنے سے پانی بھرنے آئیں خواتین پہاڑی کے نیچے آکر 6 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ جبکہ دیگر خواتین کو نکالے جانے کا عمل جاری ہے۔ چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفرالحق، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب وسابق ایم پی اے راجہ محمد علی، صوبائی نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) حافظ عثمان عباسی،سابق ممبر قوممی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے نڑھ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق ریسکیو 1122 انتظامی افسران اور معززین کی بڑی تعداد نڑھ موعین اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے گاوں مورین دیگل کے مقام پر چشمہ سے پانی بھرتے ہوئے پہاڑی گرنے سے 9 کے قریب خواتین اسکی زد میں آگئیں۔ جس سے 6خواتین گل فرین بی بی زوجہ خوشی محمد ساکن دیگل عمر 50سال، نمرہ بی بی زوجہ ظفر اللہ ساکن دیگل عمر 30سال، عائشہ جاوید دختر محمد جاوید عمر 21سال، شبنم بی بی زوجہ محمد اشتیاق عمر 42سال، ایمان بی بی دختر محبوب ربانی عمر 14سال، ثمینہ بی بی زوجہ محبوب ربانی عمر 35سال موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ جبکہ دیگر شدید زخمی ثوبیہ بی بی زوجہ محبوب ربانی عمر 40سال، علیشہ دختر محمد اشتیاق عمر 17سال جن کو THQ ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔ مزید پہاڑی کی زد میں آئی خواتین کو نکالے جانے کا عمل جاری ہے مزید جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے امدادی ٹیمیں ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق، پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ، دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ، میڈیا نمائندگان، شہری، ریسکیو 1122 انتظامی افسران اور معززین کی بڑی تعداد میں موقع پرنڑھ موعین اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ پہنچ گئے۔ چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفرالحق، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، صوبائی نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب وسابق ایم پی اے راجہ محمد علی، صوبائی نائب صدر پنجاب مسلم لیگ (ن) حافظ عثمان عباسی،سابق ممبر قوممی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے نڑھ حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Kahuta; (Pothwar.com Imran Zamir, May 25, 2022)
Six women were killed and 3 others were seriously injured in a landslide near Kahuta area of ​​Nahr. Assistant Commissioner Kahuta Samil Mushtaq along with Rescue 1122 A large number of administrative officers and dignitaries reached Narh and Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. According to details, about 9 women were injured when a hill fell while the women were filling water from a spring at Morin Degal village of Union Council Narh of Kahuta Tehsil. From which 6 women Gul Fareen Bibi wife of Khushi Muhammad resident of Degal age 50 years, Nimrah Bibi wife of Zafarullah resident of Degal age 30 years, Ayesha Javed daughter of Muhammad Javed age 21 years, Shabnam Bibi wife of Muhammad Ishtiaq age 42 years, Iman Bibi daughter of Mehboob Rabbani Omar 14-year-old Samina Bibi, wife of Mehboob Rabbani, 35, died on the spot. The other seriously injured were Sobia Bibi, wife of Mehboob Rabbani, 40, and Alisha daughter of Muhammad Ishtiaq, 17, who was shifted to THQ Hospital Kahuta. Social and political leaders have paid condolences on the tragic incident.

بھورہ حیال اور دیگر ملحقہ موضع جات کی عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہوں,شاہد مغل

People of Bhura Hayal and other adjoining areas should come together on one platform, Shahid Mughal

File photo of; Shahid Mughal of Bhura Hayal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال نے میڈیا کے نمائندوں کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہاکہ بھورہ حیال اور دیگر ملحقہ موضع جات کی عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہوں انشاء اللہ میں ان کی جانی مالی سپورٹ کروں گاتمام اختلافات،سیاسی وابستگی اور برادری از م کو بلائے طاق رکھ کر صرف اور صرف علاقے کی فلاح وبہبود کے لیے اگھٹے ہوں انشاء اللہ علاقے میں بہتری آئے گئی ان خیالا ت کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال نے میڈیا کے نمائندوں کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقے سیاسی شخصیات صوبیدار رقیب ستی اور محمد جاوید ستی بھی موجود تھے شاہد مغل آف بھورہ حیال نے مزید کہا کہ ہمارا علاقہ ترقیاتی لحاظ سے تحصیل بھر کے علاقوں سے پیچھے ہے اس کی سب سے بڑھی وجہ آپس میں سیاسی اتفاق نہ ہونا ہے انہوں نے کہا کہ میں اہلیان علاقہ سے پھر زور اپیل کر تا ہوں کہ بھورہ حیال اور دیگر ملحقہ موضع جات کی عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہوں انشاء اللہ میں ان کی جانی مالی سپورٹ کروں گاتمام اختلافات،سیاسی وابستگی اور برادری از م کو بلائے طاق رکھ کر صرف اور صرف علاقے کی فلاح وبہبود کے لیے اگھٹے ہوں انشاء اللہ علاقے میں بہتری آئے گئی۔

آج”آزادی مارچ”میں بھر پور شرکت کریں گے,سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان

Will participate in the “Independence March” today, Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan

File photo of; Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مئی2022)
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے سنیئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہا ہے کہ ملک کا بچہ بچہ حقیقی آزادی کے لیے اپنے قاہد عمران خان کی کال پر آج”آزادی مارچ”میں بھر پور شرکت کریں گے سیاسی خاندانوں کی غلامی کی بیڑیاں توڑ ے بغیر مادر وطن پاکستان کی آزادی کا پہرہ نہیں دیا جا سکتاانشاء اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آکر ملک کو ایشین ٹائیگر بناہیں گے ملک کی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا،حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے سنیئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے عوام نے عمران خان اور ریاست پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو غیر آئینی اور امپورٹڈ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے جو ملک کو اپنے من پسند فیصلے چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو اس غلامی اور محکومی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آ گئے ہیں اب اسے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے نہوں نے کہا کہ چند خاندان پاکستان میں بار بار بحران پیدا کر رہے ہیں،ان کی ہوس اقتدار نے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مگر اب پاکستان مورثی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Show More

Related Articles

Back to top button