مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مئی2022)
کہوٹہ چھنی بازار پاکیزہ سویٹ ہاؤس کے کاریگر محمد وسیم کی ایمانداری کی شاندار مثال راستے میں ملنے والی لاکھوں روپے رقم حقیقی مالک تک پہنچا دی۔ پاکیزہ سویٹ ہاؤس کے مالک سابق کونسلر حاجی عبد الرؤف، صحافی سعید افضل چوہان،ملک عبدالقیوم، افتخار احمد غوری کی موجووگی میں کہوٹہ چھنی بازار پاکیزہ سویٹ ہاؤس کے کاریگر محمد وسیم نے لاکھوں روپے نقدی اصل مالک معروف کاروباری شخصیت ملک ساجد تک پہنچا دی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ملنے والے لاکھوں روپے اس کے حقیقی مالک کو دے رہے ہیں اس موقع پر سابق کونسلر حاجی عبد الرؤف، صحافی سعید افضل چوہان بھی موجود تھے چھنی کہوٹہ سے ملنے والا شاپر پلاسٹک بیگ اس کے مالک ملک ساجد تک پہنچ گیا محمد وسیم پردیسی مزدور ٹوبہ ٹیک سنگھ چک 763 کا رہائشی کہوٹہ میں پاکیزہ سویٹ چھنی بازار کہوٹہ میں کام کرتا ہے گذشتہ رات ایک بڑی رقم سے بھرا پلاسٹک بیگ ملنے پر میڈیا سے رابطہ کیا اور رقم اورشاپر مالکان تک پہنچایا رقم کے مل جانے پر ملک ساجد نے پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈکا شکریہ ادا کیا اور محمد وسیم کو اس کی ایمانداری پر انعام بھی دیا۔
Kahuta -The brilliant example of honesty of Muhammad Waseem, of Kahuta Chhani Bazaar Pakiza Sweet House, who handed over millions of rupees to the real owner. Former councilor Haji Abdul Rauf, owner of Pakiza Sweet House, journalist Saeed Afzal Chauhan, Malik Abdul Qayyum, Iftikhar Ahmad Ghauri in the presence of Kahuta Chani Bazaar Pakiza Sweet House craftsman Muhammad Waseem handed over millions of rupees in cash to Malik Sajid. According to the details, millions of rupees found yesterday are being given to its real owner. Former councilor Haji Abdul Rauf, and journalist Saeed Afzal Chauhan were also present on the occasion. Wasim Pardesi Mazdoor Toba Tek Singh Chak 763 resident of Kahuta Pakiza Suite Chhni Bazar Kahuta found a bag full of cash and contacted the media who helped him find the real owner of the cash.
راجہ وحید احمد خان نے عمران خان سے اظہار یکجہتی آزادی مارچ کا کیک کاٹا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مئی2022)
پی ٹی آئی کہوٹہ کے سابق صدر راجہ وحید احمد خان کی رہائش گاہ پراپنے قاہد عمران خان سے اظہار یکجہتی آزادی مارچ کا کیک کاٹا۔ ایم این اے صداقت عباسی، سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور کارکنان نے آزادی کیک کاٹا اس موقع پر راجہ ندیم رشید، حاجی راجہ غلام نبی، طاہر ارشاد ستی،وجائت جنجوعہ، ملک آریز عامر، معروف صحافی ملک عامر محمود سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صداقت عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ حلقہ این ستاون،پی پی 6اورپی پی سیون سے پی ٹی آئی کے کارکنان بڑھی تعداد میں شرکت کریں گے ملک کے کونے کونے سے عوام نے عمران خان اور ریاست پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو غیر آئینی اور امپورٹڈ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے جو ملک کو اپنے من پسند فیصلے چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو اس غلامی اور محکومی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آ گئے ہیں اب اسے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے نہوں نے کہا کہ چند خاندان پاکستان میں بار بار بحران پیدا کر رہے ہیں،ان کی ہوس اقتدار نے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مگر اب پاکستان مورثی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتاانشاء آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی
پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سردار ارشد مجید سدزوئی اور معروف کاروباری شخصیت سردار ماجد حسین میں راضی نامہ
Sardar Arshad Majeed and Sardar Majid Hussain of PTI made up with each others
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مئی2022)
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات مجیب اللہ ستی اور عدیل افضل کی کوششیں رنگ لے آہیں 3 سالہ ناراضگی کا راضی نامہ کرا کر ناراضگی کو دوستی میں بدل دیا۔پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی سیاسی شخصیت سردار ارشد مجید سدزوئی اور معروف کاروباری شخصیت سردار ماجد حسین میں راضی نامہ کرا دیا۔عوامی حلقوں نے مجیب اللہ ستی اور عدیل افضل کی احسن کوششوں کاوشوں کو سراہا ہے۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی سیاسی شخصیت سردار ارشد مجید سدزوئی اور معروف کاروباری شخصیت سردار ماجد حسین میں ایک غلط فہمی کی بنا پر ناراضگی ہو گئی تھی جو عرصہ 3تک رہی گذشتہ روز کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات مجیب اللہ ستی اور عدیل افضل کی ذاتی کوششوں سے اس ناراضگی کا خاتمہ ہوا اور ناراضگی دوستی میں بدل گئی سابق MPAکرنل محمد شبیر اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ اور دیگر دوستوں نے مجیب اللہ ستی اور عدیل افضل کی احسن کوششوں کاوشوں کو سراہا ہے۔