DailyNewsHeadline

28 km dual carriageway from Kahuta to Rawalpindi has been approved over the request of Ex-PM Shahid Khaqan Abbassi. 

کہوٹہ سے راولپنڈی سوا اٹھائیس کلو میٹر دو رویہ سڑک کی منظوری

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر کہوٹہ سے راولپنڈی سوا اٹھائیس کلو میٹر دو رویہ سڑک کی انتظامی منظوری،زمین کے حصول،املاک کے معاوضہ کے علاوہ سہالہ ریلوے پل،بائی پاس اور کہوٹہ بائی پاس کی منظوری دے دی۔اس کا اعلان سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دو ہزار سترہ میں نڑھ کے مقام پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا مگر پی ٹی آئی کے حکومت کے چار سالوں میں اس پر کام نہ ہو سکا۔سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی اس منصوبے کی نقاب کشائی کی گئی مگر چار برسوں میں سڑک پر کام شروع ہو سکا نہ ہی سہالہ اوور ہیڈ بریج کی تعمیر کا خواب عملی تعبیر بن سکا۔ گیارہ مئی کو ہونے والےسی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔اس سکیم کی لاگت تیرہ ارب سے زائد ہے اور اسے چوبیس ماہ میں مکمل کیا جانا ہے،یہ دو رویہ شاہراہ ہو گی۔یاد رہے کہ اس منصوبے کے ساتھ ساتھ کلر سیداں دھانگلی روڈ کا بھی نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا تھا جس کا پی سی 1بھی نیشنل ہائی ویز نے تیار کر لیا تھا مگر بعد ازاں یہ منصوبہ سرخ فیتے کی نظر ہو گیا اور کلر سیداں دھانگلی روڈ آج بھی کھنڈرات کا عملی نمونہ پیش کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں پانچ کروڑ کی لاگت سے اس کی مرمت کا کام پی ٹی آئی کے چار برسوں میں بھی مکمل نہ ہو سکا اور اس پر آج بھی منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے۔

Kallar Seydan – The federal government, at the request of former prime minister Shahid Khaqan Abbasi, gave administrative approval for 28 km two-lane road from Kahuta to Rawalpindi, acquisition of land, property compensation and approval of the Sihala railway bridge, bypass, and Kahuta bypass. The announcement was made by former Prime Minister Mian Nawaz Sharif while addressing a gathering at Nardh in 2017. Shahid Khaqan Abbasi had also laid the foundation stone of it during his tenure as Prime Minister. Former Prime Minister Imran Khan also unveiled the project but in four years working on the road could not be started nor the dream of construction of the Sihala Overhead Bridge could be realized. Approved at the CDWP meeting on May 11. The cost of the scheme is over Rs 13 billion and it is to be completed in 24 months. It will be a two-lane highway. Kallar Syedan ​​Dhangli Road was also announced by Nawaz Sharif and Shahid Khaqan Abbasi whose PC1 was also prepared by National Highways but later this project became a red tape and Klar Syedan ​​Dhangli Road is still a practical example of ruins. In the PTI government, the repair work at a cost of Rs 50 million could not be completed even in four years of PTI and even today the journey on it is fixed in minutes and hours.

 

کلرسیداں کے نواحی گاؤں تل خالصہ میں گیس سلینڈر میں دھماکہ،خاتون جاں بحق دو بچیاں اور ایک کمسن بچہ بھی جھلس گیا

 Woman killed, two girls and a minor burnt in an explosion in gas cylinder in nearby village Til Khalsa,

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)گیس سلینڈر میں دھماکہ،خاتون جاں بحق دو بچیاں اور ایک کمسن بچہ بھی جھلس گیا،یہ افسوسناک واقعہ کلرسیداں کے نواحی گاؤں تل خالصہ میں محمد ظہیر کے گھر پیش آیا تفصیلات کے مطابق خاتون نے بیٹی کو کچن میں جاکر چولہا جلانے کو کہا وہ اندر گئی اور واپس آ کر اپنی والدہ کو بتایا کہ کچن میں گیس لیک ہو رہی ہے جس پر اس کی والدہ خود باورچی خانے میں چلی گئی اس نے جاتے ہی آٹومیٹک چولہے کو ان کیا ہی تھا کہ زوردار دھماکے سے کچن کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا وہ آگ سے لپٹی کچن سے باہر تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی جہاں اس کی دو بیٹیاں اور کمسن بیٹا اس سے لپٹ جانے سے یہ بھی جھلس گئے اور ان کی والدہ آگ سے جھلس کر جاں بحق ہوگئی اسے پیر کے روز تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا دھماکے سے کچن کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور دروازے ٹوٹ کر دور جاگرا۔

 

کلرسیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون گھر سے طلائی زیورات نقدی اور کمسن بچی کے ہمراہ گھر سے لاپتہ

A married woman left home with gold jewelry, cash and a baby girl in Kallar Seydan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی) کلرسیداں سے ایک اور شادی شدہ خاتون گھر سے طلائی زیورات نقدی اور کمسن بچی کے ہمراہ گھر سے لاپتہ ہو گئی خاوندکی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیاظہور اختر نے پولیس کو بتایا کہ میں مستریوں کا کام کرتا ہوں اور صبح 8 بجے گھر سے کام پر چلا جاتا ہوں۔میں اپنی بیوی کو ایک ماہ قبل راضی نامہ کر کے اپنے گھر لایا تھا۔میرے اور میری بیوی کے درمیان ناراضگی کی وجہ موبائل فون تھا چونکہ موبائل فون پر اس کے کسی شخص کیساتھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے اکثر ہمارا جھگڑا رہتا تھا، جب میں راضی نامہ کیلئے گیا تو میرے سالوں نے مجھے کہا کہ ہم اپنی بہن کو سمجھائیں گے وہ آئندہ موبائل فون استعمال نہیں کرے گی جس پر میں اسے اپنے گھر لے آیا۔گزشتہ روز شام کام سے فارغ ہو کر جب گھر لوٹا تو میرے گھر کے دروازے کھلے ہوئے تھے اور اندر رکھے بکس کا کنڈا ٹوٹا ہوا تھا جس میں موجود سونے کا ہار سیٹ اور ایک عدد مردانہ انگوٹھی غائب تھی۔میری بیوی اور بچے عرفان ظہیر عمر 12 سال،صائم ظہور عمر 11 سال اور حبہ نور عمر 3 سال گھر پر موجود نہ تھے۔میں نے اپنے بھائی کے گھر سے پتہ کیا جس پر اس نے لاعلمی کا اظہار کیا۔گزشتہ روز میرے سالے مہران نے فون پر اطلاع دی کہ میری بیوی اپنے دو بچوں عرفان ظہور اور صائم ظہور کو شاہ باغ میں اپنی خالہ کے گھر چھوڑ گئی ہے جنہیں میں لے آیا ہوں جس کے بعد میں اپنے سسرال گیا تو مجھے پتہ چلا کہ میری بیوی اور تین سالہ بیٹی وہاں بھی موجود نہ تھیں کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

 

کپتان نے سیاست میں گالیوں کا کلچر متعارف کروایا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نعیم بنارس

Imran Khan introduced defaming culture in politics

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نعیم بنارس نے کہا ہے کہ کپتان نے سیاست میں گالیوں کا کلچر متعارف کروایا،سرگودھا میں مریم نواز کے تاریخی جلسے سے عمران خان بوکھلا گئے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کیا اور اب اقتدار سے آؤٹ ہونے کے بعد وہ ملک و قوم کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔عمران خان کو روکے بغیر وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پونے چار سالہ اقتدار میں ملکی معیشت کو تباہی میں دھکیلنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا اور اب اقتدار سے آؤٹ ہونے کے بعد اپنے غیر منطقی احتجاج کے ذریعے ملک و قوم اور جمہوریت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

 

گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں کی سابق پرنسپل رخسانہ کوثر کی صاحبزادی صباحت امتیاز برطانیہ کے شہر بلیک برن سے کونسلر منتخب

Sabahat IMtiaz elected as councillor in Blackburn, UK

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی)گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کلر سیداں کی سابق پرنسپل رخسانہ کوثر کی صاحبزادی صباحت امتیاز برطانیہ کے شہر بلیک برن سے کونسلر منتخب ہو گئیں۔انہوں نے لیبر پارٹی کی طرف سے انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مد مقابل کو 1487ووٹوں سے شکست دی۔انہیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ یہ سب سے کم عمر کونسلر ہیں۔کلر سیداں اور گردونواح کے علمی سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button