DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Kahuta police arrest shopkeeper selling dead chickens in Khadyot.

کھڈیوٹ کے مقام پر ایک شیڈ پر چھاپہ مارا منوں کے حساب سے مردہ مرغیوں فروخت کر نے کا انکشاف ہواپولیس تھانہ کہوٹہ نے مذکورہ دوکاندار کو حراست میں لے لیا۔

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مئی2022)
مکرہ دھندہ کر نے والا شخص بے نقاب مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کر نے معاملہ ختم ہو گیا۔سیاسی پریشر یا نوٹو ں کی چمک فوڈ ااتھارٹی نے معمولی جرمانہ کر کے کیس رفع دفع کر دیااسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق نے دیگر محکموں کے ہمراہ بھر پور ایکشن لیتے ہوئے دیگر محکموں کے ہمراہ کھڈیوٹ کے مقام پر ایک شیڈ پر چھاپہ مارا منوں کے حساب سے مردہ مرغیوں فروخت کر نے کا انکشاف ہواپولیس تھانہ کہوٹہ نے مذکورہ دوکاندار کو حراست میں لے لیا ایک دن گزرنے کے بعد بھی ایف آئی آر کا اندراج نہ ہو سکا ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو انہوں نے موقف دیا کہ ہم نے اپنی کاروائی کر دی تھی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے استغاثہ دیے بغیر FIR کا اندراج نہیں ہو سکتا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے اس موقع پر کہا کہ میں نے بھرپور کاروائی کی معاملہ فوڈ اتھارٹی کا ہے ان سے اس سلسلہ میں بات کر رہی ہوں۔ مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنا سوالیہ نشان فوڈ اتھارٹی نے معمولی جرمانہ کر کے معاملہ ختم کر دیا عوام علاقہ شہری سراپا احتجاج یاد رہے کہ کہوٹہ میں زیادہ تر چکن کی دوکانوں پر صافی گوشت فروخت کیا جارہا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بعض شیڈ والے انکو 5 سے 6 ہزار من کے حساب سے یہ مردہ مرغیاں فراہم کرتے ہیں جو آگے یہ مکروہ دھندہ کر کے لاکھوں روپے بناتے ہیں عوام علاقہ نے اعلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان پر مقدمہ درج کیا جائے اور کہوٹہ میں صافی گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

Mator,Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, May 21, 2022)
The case of selling meat of dead chickens exposed by the smuggler has come to an end. While taking action, a raid was carried out on a shed at Khadyot. When SHO contacted Kahuta police station in this regard, they said that we had taken action. FIR could not be registered without prosecution by the Food Authority. Kahuta police arrested the shopkeeper after it was revealed that he was selling dead chickens at a shed at Khadyot.

پاکستان پیپلز پارٹی برٹن آن ٹرینٹ برطانیہ کے صدر راجہ محمد شکیل کیانی اورراجہ آصف یعقوب کیانی کی ممبر پریس کلب کہوٹہ سے ملاقات

Pakistan Peoples Party Burton on Trent UK President Raja Muhammad Shakeel Kayani and Raja Asif Yaqub Kayani meet Member Press Club Kahuta

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مئی2022)
پاکستان پیپلز پارٹی برٹن آن ٹرینٹ برطانیہ کے صدر راجہ محمد شکیل کیانی اورراجہ آصف یعقوب کیانی کی ممبر پریس کلب کہوٹہ سے ملاقات۔حلقے کی سیاست پر گفتگو۔ راجہ محمد شکیل کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کی پارٹی ہے انمول اور نایاب لیڈر ذوالفقار علی بھٹوشہیدپاکستان کی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں انہوں نے 1970ء کے انتخابی منشور میں پہلی بار محروم اور بے زبان طبقات مزدور، کسان، محنت کش عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس سے ملک کی مظلوم اور ظلم کی چکی میں پسی ہوئی کو جینے کی امید روشن ہوئی اس انقلابی منشور کے بنیادی اُصول روٹی کپڑا اور مکان، طبقاتی جدوجہد، استحصال کا خاتمہ، زرعی اصلاحات، مزدور اصلاحات، اسلام ہمارا دین، جمہوریت ہماری سیاست، سوشلزم ہماری معیشت اور طاقت کا سرچشمہ عوام تھے انہوں نے کہا کہ اگر قائد محترم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف عالمی سازش کامیاب نہ ہوتی اور ان کو شب خون مار کر اقتدار سے محروم نہ کیا جاتا تو قائد محترم شہید ذوالفقار علی بھٹو پارٹی منشور پر مکمل عملدرآمد کردیتے اور پاکستان میں عوامی جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوجاتیں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا اور اپنی والدہ محترمہ کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے ملک کی عوام مسائل حل کر یں گے۔

گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے پی ٹی آئی ورکرز کارکنان عہدیدران کی بڑی تعداد قاسم خان سوری و دیگر قائدین کے استقبال

A large number of PTI workers and officials welcomed Qasim Khan Suri and other leaders in front of Government Girls College

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مئی2022)
کہوٹہ میں سیاسی درجہ حرارت تیز پی ٹی آئی کا پاور شو جنون اور نون آمنے سامنے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضی نے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے کہوٹہ آمد کے موقع پر گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے پی ٹی آئی ورکرز کارکنان عہدیدران کی بڑی تعداد قاسم خان سوری و دیگر قائدین کے استقبال کے لیے جمع تھی قاسم خان سوری نے کہوٹہ شہر حقیقی آزادی مارچ کے پمفلٹ تقسیم کر کے جنٹل جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا اس موقع پر مسلم لیگی راہنما شاہد خاقان عباسی گروپ کے بلال یامین ستی دیگر لیگی ورکرز کارکنان کے ہمراہ گرلز کالج کے سامنے پہنچ گئے اور دونوں گروپ آمنے سامنے ہو گئے جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے جہاں استقبال کے حوالے سے بینرز اویزاں کیے تھے مسلم لیگ ن نے بھی قاسم سوری اور صداقت علی عباسی کے خلاف احتجاجی بینرز اویزاں کیے ہوئے تھے دونوں گروپ آمنے سامنے رہے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی رہی بلال یامین ستی نے کہا کہ ہمارے بینرز انھوں نے پھاڑے ہیں اس موقع پر سکندر ستی، صحافی راجہ عمران ضمیر و دیگر نے ملکر معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کروایا اور کہوٹہ شہر میں تصادم کی فضا پیدا ہونے سے بچایا مسلم لیگ ن احتجاج ریکارڈ کروا کر چلے گئے جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ وحید احمد، کرنل ظفر عباسی، راجہ سعید احمد، ناصر نذیر ستی، رئیس جنجوعہ، عاقب جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران کارکنان ورکرز اپنے قائدین کے استقبال کے لیے موجود تھے ڈھولوں پے رقص نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا۔

بلال یامین ستی نے سینکڑوں لیگی کارکنان کے ہمراہ زبردست احتجاجی کیمپ کہوٹہ شہر میں لگایا۔

Bilal Yameen Satti along with hundreds of League workers set up a huge protest camp in Kahuta city.

www.pothwar.com / Kahuta

کہوٹہ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر,21مئی2022)–کہوٹہ میں سیاسی درجہ حرارت تیز پی ٹی آئی کا پاور شو جنون اور نون آمنے سامنے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی مسلم لیگ(ن) کے رہنما بلال یامین ستی نے سینکڑوں لیگی کارکنان کے ہمراہ زبردست احتجاجی کیمپ کہوٹہ شہر میں لگایا۔اور کہا کہ آئین شکن قاسم سوری نامنظور اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضی نے حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سے کہوٹہ آمد کے موقع پر گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے پی ٹی آئی ورکرز کارکنان عہدیدران کی بڑی تعداد قاسم خان سوری و دیگر قائدین کے استقبال کے لیے جمع تھی۔ قاسم خان سوری نے کہوٹہ شہر حقیقی آزادی مارچ کے پمفلٹ تقسیم کر کے جنٹل جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔ اس موقع پر مسلم لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی گروپ کے بلال یامین ستی دیگر سینکڑوں لیگی ورکرز کارکنان کے ہمراہ گرلز کالج کے سامنے پہنچ گئے اور دونوں گروپ آمنے سامنے ہو گئے۔جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے جہاں استقبال کے حوالے سے بینرز آویزاں کیے تھے مسلم لیگ(ن) نے بھی قاسم سوری اور صداقت علی عباسی کے خلاف احتجاجی بینرز آویزاں کیے ہوئے تھے۔دونوں گروپ آمنے سامنے رہے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی رہی بلال یامین ستی نے کہا کہ ہمارے بینرز انھوں نے پھاڑے ہیں۔ اس موقع پر کرنل (ر) ظفر عباسی اورسکندر ستی و دیگر نے بلال یامین ستی کے احتجاجی کیمپ میں جا کر ملکر معاملہ کو افہام و تفہیم سے حل کرنیکی کوشش کی۔جبکہ بلال یامین نے احتجاجی کیمپ ختم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ لوگ اپنے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ میں جا کر اسپیکر پر معافی مانگی جائے۔مسلم لیگ(ن) کے بینرز پھاڑنا اچھی بات نہیں۔بعدازاں تحریک انصاف کے کارکنان نے اپنے کیمپ میں جا کر اعلان کیا اور کہوٹہ شہر میں تصادم کی فضا پیدا ہونے سے بچایا۔اور بلال یامین مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے ہمراہ احتجاج ریکار ڈ کروا کر چلے گئے۔جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ وحید احمد، کرنل (ر) ظفر عباسی، راجہ وحید احمد، ناصر نذیر ستی، رئیس جنجوعہ، عاقب جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران، کارکنان، ورکرز اپنے قائدین کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ڈھولوں پے رقص نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا۔

حلقے کی سیاست میں تبدیلی دیکھنے کو ملی اور راجہ صغیر احمد کا گراف کافی کمزور ہوا

There was a change in the politics of the constituency and Raja Saghir Ahmed’s graph became very weak

www.pothwar.com

کہوٹہ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر,21مئی2022)—الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ پنجاب اسمبلی کے 25 ممبران ڈی سیٹ حلقہ پی پی سیون کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد بھی شامل جنہوں نے شاہد خاقان عباسی گروپ سے الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے بعد میں مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی تھی۔ جس سے حلقے کی سیاست میں تبدیلی دیکھنے کو ملی اور راجہ صغیر احمد کا گراف کافی کمزور ہوا۔ اب الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرز کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چونکہ راجہ صغیر احمد سابق ایم پی اے راجہ محمد محمد علی کی جگہ ٹکٹ بھی لینے کی جدوجہد میں شامل تھے اور شاہد خاقان عباسی نے بھی راجہ صغیر کے قرض چکانے کا اعلان کیا گیا تھا۔کہوٹہ کے سوشل میڈیا میں راجہ صغیر احمد ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button