کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مئی،2022ء)— طالب علم سکول ٹائم میں کھیلنے کے دوران گر کر زخمی ہوا والدین نے الزام سکول ٹیچر پر عائد کر دیا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے سکول میں داخل ہو کر ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔مجدی عبدالمنان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں گورنمنٹ بوائز سکول نندنہ جٹال میں اپنے تدریسی فرائض سر انجام دیتا ہوں۔گزشتہ روز دن گیارہ بجے بریک کے وقت عبداللہ نامی بچہ کھیلتے ہوئے گر کر زخمی ہو گیا۔چھثی تک وہ سکول میں ہی رہا۔ چھٹی کے وقت اچانک 10 کے قریب مرد اور 7 کے قریب خواتین جن کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھے سکول میں داخل ہو گئے اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔
Kallar Syedan ؛(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 20, 2022) – A student who fell and was injured while playing in school time, the parents blamed the school teacher. Majidi Abdul Manan while filing the case stated that I am performing my teaching duties in Government Boys School Nandana Jatal. A child named fell and got injured while playing. He remained in school till 6th. During the holiday, about 10 men and about 7 women with sticks entered the school and he was beaten with sticks.
خاوند نے اپنے بھائی پر اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا
The husband filed a kidnapping of his wife case against his brother
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مئی،2022ء)— خاوند نے اپنے بھائی پر اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔محمد حسین نے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی اکثر اوقات مجھے سے لڑائی جھگڑا کرتی رہتی تھی۔میری بیوی نے میرے بھائی کے موبائل فون پر ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے۔اپنی بیوی کو بہت مرتبہ سمجھایا مگر وہ باز نہ آئی۔گزشتہ شب میں اپنے گھر سویا ہوا تھا کہ اور رات بوقت 2 بجے کے قریب جب میری آنکھ کھلی تو دیکھا میری بیوی بستر پر موجود نہ تھی۔مدعی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ بھائی نے میری بیوی کو اغواء کر لیا ہے۔
سب ڈویژن کے تینوں بلاکس نارہ،چوآ خالصہ اور کلرسیداں میں سرکاری جنگلات کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے
Government forests are being closely monitored in all three blocks of the sub-division, Nara, Choa Khalsa and Kallar Syedan
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مئی،2022ء)—کلر سیداں اور گردونواح میں لگی آگ نجی اراضی پر لگی ہیں کلرسیداں سب ڈویژن کے تینوں بلاکس نارہ،چوآ خالصہ اور کلرسیداں میں سرکاری جنگلات کی سختی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور وہاں ابھی تک کوئی ناخوشگوار صورتحال سامنے نہیں آئی البتہ محکمہ جنگلات نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیئے کلر سیداں اور چوکپنڈوری میں فاریسٹ ایمرجنسی رسپانس سنٹرز قائم کر دئیے ہیں جہاں ہر جنگلات کا فیلڈ عملہ اور فائر واچراسکواڈ ایمرجنسی کی صورت میں ہمہ وقت وقت تیار رہے گا۔
کلرسیداں اور گردونواح میں بدترین لوڈ شیڈنگ
Worst load shedding in and around Kallar Syedan
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مئی،2022ء)—کلرسیداں اور گردونواح میں بدترین لوڈ شیڈنگ،تمام کاروبار زندگی ٹھپ۔دن کے بعد رات کے بیشتر اوقات بھی بجلی بند رہنے سے لوگ ذہنی امراض کا شکار ہو گئے بجلی کو لوڈ شیڈنگ دس گھنٹوں سے تجاوز کر گئی کلرسیداں کو اپنے معمول کے کوٹے سے 250 میگاواٹ بجلی کم فراہم کرنے سے حالات سنگین ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سورج مسلسل آسمان سے آگ برسا رھا ہے صبح آٹھ بجے سے شام گئے تک گرم ہوائیں لو کی صورت میں چلتی ہیں ایسے میں بجلی تقریبا بند ہوکر رہ گئی ہے کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے کردیا گیا بار بار بجلی لوڈ شیڈنگ کے نام پر بند کردی جاتی ہے اور بجلی بحال ہوتی ہے تو اس کے کچھ ہی دیر بعد گرڈاسٹیشن بیٹھ جاتا ہے پھر اس کی بحالی میں پینتیس سے چالیس منٹ لگتے ہیں جس کے بیس پچیس منٹ بعد پھر لوڈ شیڈنگ شروع ہو جاتی ہے دن ہو یا رات بیشتر اوقات بجلی بند رہتی ہے۔بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے سارا دن کاروباری لوگ ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہتے ہیں اور بغیر کوئی کام کیئے شام کو گھروں کو لوٹ جاتے ہیں پھر گھر میں ساری رات انہیں جاگ کر بسر کرنا پڑتی ہے جس سے عام لوگ بھی ذہنی امراض کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ سے مریضوں بچوں اور معمر افراد جو شدید مشکلات لاحق ہیں جبکہ میٹرک کے امتحانات میں شریک ہزاروں طلبہ طالبات کو بھی بدترین حالات کا سامنا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے یکم مئی تک لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا تھا مگر بیس مئی تک لوڈ شیڈنگ میں دس گھنٹوں سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت نام کی کوئی شے کہیں بھی دکھائی نظر نہیں آتی۔
قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پنجاب کے سیکرٹری مواصلات اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو تحریری خط میں کلر سیداں سے دھانگلی سڑ ک کی اہمیت،خستہ حالی کے بارے میں آگاہ
National Assembly Speaker Raja Pervez Ashraf in a written letter to Punjab Secretary Communications and Works Department informed about the importance of Dhuangli Road from Kallar Syedan, dilapidated condition
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مئی،2022ء)— قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پنجاب کے سیکرٹری مواصلات اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو تحریری خط میں کلر سیداں سے دھانگلی سڑ ک کی اہمیت،خستہ حالی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 21 کلومیٹر طویل سنگل روڈ تحصیل کلر سیداں اور اس کے ملحقہ علاقوں /دیہات کو آزاد جموں و کشمیر کے ضلع میرپور دریائے جہلم کے ذریعے دھانگلی پل سے ملاتی ہے، دھانگلی دریائے جہلم کے کنارے ایک خوبصورت اور قدرتی سیاحتی مقام ہے، اس کی شاندار قدرتی خوبصورتی اور پہاڑی چوٹیوں کی وجہ سے یہ ہمیشہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ سڑک برطانیہ اور یورپین ممالک سے وطن آنے والے سمند ر پار پاکستانیوں کے لیے گھر تک پہنچنے کا واحد ذریعہ ہے جو سالہا سال سے مکمل طور پر ٹوٹ چکی ہے ۔بدقسمتی سے گزشتہ کئی سالوں سے اس کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور پاکستان کو ریاست آزاد جموں و کشمیر سے ملاتی ہے، بالکل تباہ ہو چکی ہے اور گاڑیوں کا گزرنا ممکن نہیں رہا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے لہذا پنجاب گورنمنٹ اس سڑک کی اہمیت کے پیش نظر اس کی فوری تعمیر کے لیے آمدہ بجٹ میں اسے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا لازمی حصہ بنایا جائے۔
چوہدری محمد ایوب کی خوشدامن انتقال کر گئیں
Chaudhry Muhammad Ayub of Samot mother in law passed away
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مئی،2022ء)— پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر سابق ناظم یوسی سموٹ چوہدری محمد ایوب کی خوشدامن انتقال کر گئیں نمازجنازہ لوھدرہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی راہنماؤں کارکنان اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،مئی،2022ء)— دربار حسینی دھمالی کے سجادہ نشین سائیں امجد علی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،سابق چیئرمین یوسی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ،الحاج اسلم بانی،عزیز احمد بٹ،نذیر احمد بٹ،ٹھیکیدار محمد یاسین،عبدالجبار،فیصل کیانی،راجہ طالب پکھڑال،اکرام الحق قریشی نے گاؤں دھمالی جا کر سائیں امجد علی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا