DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Under domestic poultry scheme, chickens were distributed to rural men and women in Tehsil Kahuta at cheaper rates.

گھریلو مرغبانی سکیم کے تحت تحصیل کہوٹہ میں دیہی مردوخواتین کو ارزاں نرخوں پرمرغیاں تقسیم کی گئی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،20مئی2022)—محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی طرف سے مرغبانی کی گھریلو صنعت کے فروغ اور دیہی مردوخواتین کی ترقی کیلئے گھریلو مرغبانی سکیم کے تحت تحصیل کہوٹہ میں دیہی مردوخواتین کو ارزاں نرخوں پرمرغیاں تقسیم کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک کہوٹہ ڈاکٹر شاہدمحمود نے میڈیاکو بتایاکہ مذکورہ سکیم کے تحت مرغیوں کو ہر قسم کی بیماری سے بچانے سمیت دیسی گوشت کی مقدار میں اضافہ اور انڈوں کی بھرپور پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکے گا۔پنجاب حکومت کے اس اقدام سے جہاں دیہی علاقوں میں فارغ رہنے والے مردو خواتین کو کارآمد روزگار کے قابل بنایاجاسکے گا وہیں غربت و بیروزگاری کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, May 20, 2022) — Department of Livestock and Dairy Development Punjab has provided cheap rates to rural men and women in Tehsil Kahuta under Domestic Poultry Scheme for the promotion of the domestic poultry industry and development. Dr. Shahid Mahmood, Deputy Director Livestock, Kahuta, told that under the said scheme, the poultry would be protected from all kinds of diseases, including an increase in the quantity of domestic meat and full production of eggs would be made possible. It will be possible to provide employment to the unemployed men and women living in rural areas while it will also be possible to eradicate poverty and unemployment.

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب اور سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کا کہوٹہ شہرو دیہاتوں،یونین کونسلز کا دورہ

Vice President PML-N Punjab and former Special Assistant Chief Minister Punjab Raja Muhammad Ali visited Kahuta city villages and union councils

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،20مئی2022)—نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب اور سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راجہ محمد علی کا کہوٹہ شہرو دیہاتوں،یونین کونسلز کا دورہ۔ محلہ چاہات کہوٹہ سٹی کے رہائشی حاجی امین، حاجی ریاض کے بھتیجے اور مسعود احمد، وحید احمد، ندیم احمد، نوید احمد کے بڑے بھائی حاجی سعید احمد مرحوم کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ سیکڑیری ٹاون کمیٹی کہوٹہ ذوا لفقار علی حسن، عنصر علی، حاجی محمد سلیم، حاجی محمد یسن، عثمان علی، افتخار علی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ محلہ راجگان کہوٹہ کے رہائشی سہیل سیھٹی، ارشد سیھٹی، اسد سیھٹی، طاہر سیھٹی، بلال سیھٹی کے والد محترم اور شیخ فارض محمود کے سُسر اور کہوٹہ مین بازار کے معروف تاجر سیھٹی الیکٹرونک والے حاجی محمد داؤ د سیھٹی مرحوم کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔یونین کونسل مواڑہ کے گاؤ ں جنجور کے رہائشی راجہ مطلوب، راجہ محبوب، راجہ ذیشان کی خالہ مرحومہ کے انتقال پر مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔محلہ راجگان کہوٹہ کے رہائشی راجہ بابر اقبال۔راجہ طارق محمود۔راجہ رضوان اکرم۔ر اجہ کامران اکرم کے بھائی مرحوم راجہ عرفان اکرم کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ یونین کونسل بیور کے گاؤ ں گوہڑہ کے رہائشی راجہ پرویز کے داماد کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

پاکستان مورثی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتاانشاء آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی ,راجہ انتخاب المعروف انتی راجہ

Pakistan cannot tolerate hereditary politics. Incoming government will be PTI: Raja Intikhab

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2022)
پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب المعروف انتی راجہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے سن لیں خان جلد دو تہائی اکثریت سے حکومت میں آنے والا ہے سیاسی خاندانوں کی غلامی کی بیڑیاں توڑ ے بغیر مادر وطن پاکستان کی آزادی کا پہرہ نہیں دیا جا سکتاانشاء اللہ عمران خان ہی اس ملک کو ایشین ٹائیگر بناہیں گے ملک کی عوام عمران خان کے اقتدرار کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے باہر نکل رہے ہیں قائد تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں نے حکومتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ملک کی عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا،حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے ان خیالات کا اظہار معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے کونے کونے سے عوام نے عمران خان اور ریاست پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو غیر آئینی اور امپورٹڈ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے جو ملک کو اپنے من پسند فیصلے چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو اس غلامی اور محکومی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آ گئے ہیں اب اسے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے نہوں نے کہا کہ چند خاندان پاکستان میں بار بار بحران پیدا کر رہے ہیں،ان کی ہوس اقتدار نے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مگر اب پاکستان مورثی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتاانشاء آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گئی

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں

Food prices skyrocketed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2022)
کہوٹہ شہر اور گرد نواح میں مہنگائی کا جن بے قابونئے پاکستان سے پرانے پاکستان میں لانے والے عوام کو ریلیف دینے میں نکام انتظامیہ بھی ستو پی کر سو گئی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں چکن650سے بھی تجاوز کر گیا جبکہ چھوٹا گوشت15سو سے2000تک جبکہ موٹا گوشت 600سے 8سو تک فروخت ہونے لگااسی طرع سیب400روپے لیموں 600،خوبانی، آلو بخارہ سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو پر لگ گے روٹی اور نان کا وزن کم جبکہ ریٹ بڑھ گیا بیکری کی اشیاء،بچوں کا دودھ جبکہ ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا موجوہ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں تحصیل انتظامیہ کہوٹہ ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کر انے میں بری طرع نکام ہو گئی جبکہ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی لاپر وائی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں ٹنوں کے حساب سے کیمکل والادودھ فروخت کیا جا رہا ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہر تیسری دوکان پر یہ ملاوٹ والا دودھ دھڑ لے سے فروخت ہو رہا ہے آٹا اور چینی کئی قیمتوں میں بھی کمی نہ آسکی شہریوں اور عوام علاقہ نے ڈی سی راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

کہوٹہ اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Several hours of unannounced load shedding in and around Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مئی2022)
کہوٹہ اور گردونواح میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آگئے شدید گرمی بچے بوڑھے بلبلا اٹھے یکم تاریخ سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے دھڑے رہ گئے نماز کے اوقات میں بجلی بند رہنے سے نمازیوں کو بھی پریشانی جبکہ پانی کی شدید قلت عورتیں میلوں دور جا کر پانی کا ایک کولر لانے پر مجبور ٹینکرز مالکان کے من مانے ریٹ لگا دیے شہریوں عوام علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایم سی کہوٹہ ٹینکرز سے ہر وارڈ میں پانی مہیا کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button